SSP Sumair Noor Fans Club

SSP Sumair Noor Fans Club

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SSP Sumair Noor Fans Club, Public Service, Karachi.

26/05/2026

تمام عالم اسلام کو ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے عید العضحیٰ مبارک

21/05/2026

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*تاریخ 2026-05-21*
*پریس رلیز*

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی عید الاضحیٰ کے موقع پر شہداء کے لواحقین سے ان کے گھروں پر ملاقاتیں، عید کے تحائف اور نقدی تقسیم۔*

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت اور مقدس موقع پر محکمہ پولیس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منفرد اور احسن قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے ضلع شہید بینظیر آباد کے پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہ چھوڑتے ہوئے خود ان کے گھروں کا دورہ کیا۔*

ملاقاتوں کے دوران ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں عید کے خصوصی تحائف اور نقدی رقم پیش کی۔

"پولیس کے شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں اور ان کے خاندان ہماری اپنی فیملی ہیں۔ انہوں نے ملک و ملت کے امن کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، ہم انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔"

دورے کے موقع پر ایس ایس پی صاحب نے شہداء کے لواحقین کے تمام جائر مسائل کو انتہائی توجہ اور ہمدردی سے سنا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو درپیش تمام مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

*لواحقین نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی اس ذاتی دلچسپی، ہمدردی اور گھر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کو سراہا کہ پولیس فورس اپنے شہداء کے پیچھے کھڑی ہے۔*

*ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*

21/05/2026

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*مورخہ: 21 مئی 2026*
*پریس رلیز*

*گزشتہ رات بی سیکشن پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، خطرناک گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد۔*

*گزشتہ رات بی سیکشن پولیس کا دورانِ گشت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔*

بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم علاقائی گشت پر تھی کہ ان کا سامنا مسلح ڈاکوؤں سے ہو گیا۔

پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جسے پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا، جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

*زخمی ڈاکو کی شناخت گاہی خان مگسی سے ہوئی ہے*

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگ کا مرکزی سرغنہ ہے۔

ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور لائیو راؤنڈز (گولیاں) برآمد کر لی گئی ہیں۔

*ملزم گاہی خان مگسی کا موجودہ کرمنل رکارڈ*

1 *Crime No. 151/2026 u/s 324,353,398,399,401 PPC of PS B Section Distt. SBA*

2 *Crime No. 152/2026 u/s 23-A SAA of PS B Section Distt. SBA*

3 *Crime No. 81/2023 u/s 324,353,398,399,402 PPC of PS Khadhar Distt. SBA*

4 *Crime No. 84/2022 u/s 23i-9 of PS Khadhar Distt. SBA*

5 *Crime No. 72/2024 u/s 9i-3c CNSA of PS Daulatpur Distt. SBA*

6 *Crime No. 71/2025 u/s 24-A SAA of PS Khadhar Distt. SBA*

7 *Crime No. 39/2026 u/s 324,353,398,399,402 PPC of PS Khadhar Distt. SBA*

ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ ضلع شہید بینظیر آباد اور سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے تاکہ مزید سنگین وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی جانب سے شاباشی:
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے سٹھ میل پولیس ٹیم کی اس کامیاب اور بہادرانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کے لیے شاباشی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکو راج کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

*ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*

18/05/2026

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*مورخہ: 19 مئی 2026*
*پریس رلیز*

*سٹھ میل پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، خطرناک گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد۔*

*سٹھ میل پولیس کا دورانِ گشت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔*

سٹھ میل تھانے کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم علاقائی گشت پر تھی کہ ھوت فقیر سے تین چک روڈ کے قریب ان کا سامنا مسلح ڈاکوؤں سے ہو گیا۔

پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جسے پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا، جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

*زخمی ڈاکو کی شناخت زین ولد محمد اکرم آرائیں سے ہوئی ہے*

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگ کا مرکزی سرغنہ ہے۔

ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور لائیو راؤنڈز (گولیاں) برآمد کر لی گئی ہیں۔

*ملزم زین آرائیں کا موجودہ کرمنل رکارڈ*

1 *Crime No. 125/2021 u/s 23-A SAA of PS B Section Distt. SBA*

2 *Crime No. 164/2022 u/s 399,402 PPC of PS B Section Distt. SBA*

3 *Crime No. 165/2022 u/s 23-A SAA of PS B Section Distt. SBA*

4 *Crime No. 134/2024 u/s 324,353,34 PPC of PS Sanghar Distt. Sanghar*

5 *Crime No. 135/2024 u/s 9i-3D CNSA of PS Sanghar Distt. Sanghar*

6 *Crime No. 141/2024 u/s 9i-3C CNSA of PS Sanghar Distt. Sanghar*

7 *Crime No. 15/2026 u/s 392 PPC of PS B Section Distt. SBA*

8 *Crime No. 09/2026 u/s 324,353 PPC of PS B Section Distt. SBA*

9 *Crime No. 34/2026 u/s 324,353,398,399,401 PPC of PS 60 Mile Distt. SBA*

10 *Crime No. 35/2026 u/s 24-A SAA of PS 60 Mile Distt. SBA*

ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ ضلع شہید بینظیر آباد اور سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے تاکہ مزید سنگین وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی جانب سے شاباشی:
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے سٹھ میل پولیس ٹیم کی اس کامیاب اور بہادرانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کے لیے شاباشی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکو راج کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

*ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*

15/05/2026

*پریس ریلیز*
*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*مورخہ 16 مئی 2026*

*ضلع شہید بینظیر آباد میں پولیس مقابلہ*

*ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نوابشاہ اور اس کی ٹیم کا دوران گشت ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ*

*تعلقہ نوابشاہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد*

پولیس ٹیم کا دوران گشت ڈاکوؤں کے ساتھ آمنا سامنا ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد تین ساتھی فرار

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *عبدالمجید ولد جمال الدین* کے نام سے ہوئی ہے

زخمی ڈاکو کے قبضے پسٹل اور گولیاں برآمد

*ابتدائی تفتیش کے مطابق زخمی ڈاکو شہر کے مختلف علاقوں میں چوری ڈکیتی کرنے والی گینگ کا مرکزی سرگنہ ہے*

*زخمی ڈاکو عبدالمجید کا موجودہ کرمنل رکارڈ*

1 *Crime No. 03/2022 u/s 398,401 PPC of PS Massan Distt. Tando Allahyar*

2 *Crime No. 71/2022 u/s 380,457 PPC of PS Gareeb Abad Distt. Mirpur Khas*

3 *Crime No. 93/2024 u/s 324,353,34 PPC of PS Shehdadpur City Distt. Sanghar*

4 *Crime No. 87/2025 u/s 380,511 PPC of PS Sakhi Pir Distt. Hyderabad*

5 *Crime No. 04/2022 u/s 23-A SAA of PS Massan Distt. Tando Allahyar*

6 *Crime No. 52/2022 u/s 4/5/8 SGMA of PS Umarkot Distt. Umarkot*

7 *Crime No. 10/2020 u/s 324,353,34 PPC of PS Shaikh Bhurkiyo Distt. Tando Allahyar*

8 *Crime No. 11/2022 u/s 23-A SAA of PS Shaikh Bhurkiyo Distt. Tando Allahyar*

9 *Crime No. 68/2016 u/s 3/4 PEHO of PS Paniyari Distt. Hyderabad*

10 *Crime No. 21/2019 u/s 3/4 of PS Rahuki Distt. Hyderabad*

11 *Crime No. 120/2019 u/s 3/4 of PS Markit Distt. Hyderabad*

12 *Crime No. 88/2023 u/s 8/A PPC of PS Qasim Abad Distt. Hyderabad*

13 *Crime No. 86/2021 u/s 3/4 PEHO of PS Tando Jam Distt. Hyderabad*

14 *Crime No. 150/2023 u/s 3/4 PEHO of PS Paniyari Distt. Hyderabad*

15 *Crime No. 93/2024 u/s 324,353,34 PPC of PS Shehdadpur City Distt. Sanghar*

16 *Crime No. 309/2024 u/s 8th SPOPMSSUGM Act of PS Markit Distt. Hyderabad*

17 *Crime No. 74/2020 u/s 401,34 PPC of PS Matiyari Distt. Matiyari*

18 *Crime No. 17/2025 u/s 8th Gutka Act of PS Tando Yousuf Distt. Hyderabad*

19 *Crime No. 75/2026 u/s 324,353,398,399,401 PPC of PS Taluka NWS Distt. SBA*

20 *Crime No. 76/2026 u/s 23-A SAA of PS Taluka NWS Distt. SBA*

زخمی ڈاکو عبدالمجید کا مزید کرمنل ریکارڈ شہید بینظیر آباد سمیت دیگر اضلاع سے بہی معلوم کیا جا رہا ہے

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی جانب سے پولیس پارٹی کے لیے شاباشی کا پیغام*

*ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*

15/05/2026

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*تاریخ 2026-05-15*
*پریس ریلیز*

*جمعتہ المبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، ضلع بھر میں پولیس ہائی الرٹ*

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ صاحب* کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جمعتہ المبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

*سیکیورٹی پلان کے اہم نکات*
ضلع بھر کی تمام جامع مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر پولیس کے مسلح دستے تعینات کیے گئے ہیں تاکہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات پرامن ماحول میں مکمل ہو سکیں۔

*سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی* شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں (Entry & Exit Points) پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی جامع تلاشی کے لیے پولیس چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات ہے۔

*شہر کے اہم چوکوں، شاہراہوں اور حساس مقامات پر پولیس کی پیٹرولنگ (موبائل گشت) کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔*

ایس ایس پی سمیر نور چنہ خود تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رکھیں۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا کہنا ہے کہ *شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔*

*ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*

14/05/2026

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*تاریخ 2026-05-14*
*پریس رلیز*

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 07 ملزمان گرفتار*

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ صاحب کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران پولیس نے مختلف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 07 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔*

خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف گھیرا تنگ کیا، جس کے نتیجے میں درج ذیل کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

تھانہ اے سیکشن، بی سیکشن اور تعلقہ نوابشاہ پولیس، نے مشترکہ اور انفرادی کارروائیوں کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا۔
تھانہ دوڑ اور تھانہ ناصری پولیس، نے ناکہ بندی اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سماج دشمن عناصر کو گرفتار کیا۔

پولیس کی گرفت میں آنے والے ملزمان کی شناخت دلشاد، اظہر علی لاکھو، ظفر علی زرداری، عامر حسین ھوت، عبداللہ بلوچ، شاہ جمالی، موہن جندائنو سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئیں، جن میں شامل ہیں:
بھاری تعداد میں دیسی شراب اور وسکی کی بوتلیں۔
اعلیٰ کوالٹی کی چرس۔
بڑی مقدار میں گٹکا اور مین پڑی سپاری۔

*ایس ایس پی سمیر نور چنہ صاحب کے احکامات پر تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات فروشی کے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔*

*ایس ایس پی سمیر نور چنہ کا پیغام*
"نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلع شہید بینظیر آباد میں منشیات کے سوداگروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہ کریک ڈاؤن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ضلع سے منشیات کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔"

*ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*

13/05/2026

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*تاریخ 13 مئی 2026*
*پریس رلیز*

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی ہدایت پر بڑی کامیابی, تھانہ کھڈہر پولیس نے 48 گھنٹوں میں اندھے قتل کا معمہ حل کر دیا، 3 مرکزی ملزمان گرفتار*

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ صاحب* کے سخت نوٹس اور بروقت حکم پر تھانہ کھڈہر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو روز قبل ہونے والے گل بیگ جمالی کے قتل کے کیس میں ملوث تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

*دو روز قبل تھانہ کھڈہر کی حدود میں مقتول گل بیگ جمالی کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے ایس ایچ او تھانہ کھڈہر اور ان کی ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔*

ایس ایچ او کھڈہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تکنیکی وسائل اور انٹیلی جنس معلومات کا استعمال کرتے ہوئے محض 48 گھنٹوں کے اندر کامیاب کارروائی کی اور روپوش ملزمان کو دھر لیا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے مرکزی ملزمان میں محمد خان جمالی بشیر جمالی اور دائم جمالی شامل ہیں۔

*ایس ایس پی سمیر نور چنہ صاحب نے ٹیم کی اس شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا*
"قانون کی گرفت سے کوئی بھی مجرم بچ نہیں سکتا۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔"

تھانہ کھڈہر پولیس کی جانب سے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

*ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*

13/05/2026

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*تاریخ 2026-05-12*
*پریس ریلیز*

*شہید بینظیر آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ضلع بھر کے 9 تھانوں کی ٹیموں نے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا، بھاری مقدار میں منشیات برآمد*

*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ* کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری "کلین سویپ" آپریشن کے دوران پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 13 پیشہ ور منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے چرس، آئیس، کچی شراب، بھنگ اور مضرِ صحت گٹکا برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی سخت مانیٹرنگ میں ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن، ایس ایچ او ایئر پورٹ، ایس ایچ او تعلقہ نوابشاہ، ایس ایچ او کھڈہر، ایس ایچ او دوڑ، ایس ایچ او قاضی احمد، ایس ایچ او دولتپور، ایس ایچ او پنہل خان چانڈیو اور ایس ایچ او لاکھاٹ نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر چھاپے مارے۔

*پولیس نے کارروائیوں کے دوران درج ذیل ملزمان کو گرفتار کیا*
معشوق علی جمالی، نثار احمد جمالی، گل بہار راہو، احسان عرف لالو ملاح، علی محمد راہو، شاہد عرف شادو جتوئی، الھ بخش قندرانی، گل حسن مگسی، علی شیر ڈاہری، ممتاز علی جمالی، عبدالغفور جمالی، راشد علی بگھیو اور منور علی لاکھو۔

*گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس نے بھاری مقدار میں چرس، دیسی کچی شراب، کرسٹل آئیس، بھنگ اور انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک گٹکا مین پڑی اور Z-21 سپاری کی بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔*

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے واضح کہا کہ منشیات ہماری نسلِ نو کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ ضلع بھر میں منشیات کے اڈوں اور سپلائی لائن کو مکمل طور پر ختم ہونے تک یہ کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیموں کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔

*ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*

13/05/2026

*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*تاریخ: 12 مئی 2026*
*پریس رلیز*

*ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، تھانہ دوڑ پولیس نے آئس اور چرس کا مین ڈیلر گرفتار کر لیا*

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ صاحب کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ دوڑ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی صاحب کی خصوصی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی میں منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

*ایس ایچ او تھانہ دوڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر منشیات فروشی کے مین ڈیلر علی شیر ڈاہری کو گرفتار کر لیا۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے درج ذیل ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئیں*
5 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس
بھاری مقدار میں کرسٹل (آئس)

منشیات کے ساتھ ساتھ پولیس نے ملزم کے قبضے سے دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان موٹر سائیکلوں کے اصل مالکان کا سراغ لگایا اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں مالکان کے حوالے کر دیا۔

*موٹر سائیکلوں کے اصل مالکان، قاری ارشد سعیدی اور شاکر حسین اعوان نے اپنی گمشدہ املاک کی واپسی پر تھانہ دوڑ پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔ انہوں نے ایس ایس پی سمیر نور چنہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی کارروائیوں سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بحال ہوتا ہے۔*

*اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ صاحب نے واضح کہا کہ*
"ضلع میں منشیات کے زہر کو پھیلانے والوں اور شہریوں کا امن چھیننے والے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہمارا کریک ڈاؤن تب تک جاری رہے گا جب تک آخری منشیات فروش سلاخوں کے پیچھے نہیں چلا جاتا۔"

پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

*ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi