09/07/2022
Scene Now a days...!
Sector # 4B Surjani Town Karachi
Sector # 4B is a Living Area
09/07/2022
Scene Now a days...!
Sector # 4B Surjani Town Karachi
Jama Masjid Noor-e-Mustafa Mein Eid ki Namaz thk 7:30 A.M pay ada ki jaegi...!
Jama Masjid Asharfia Mein Eid ki Namaz thk 7:00 A.M pay ada ki jaegi...!
Jama Masjid Usman-e-Ghani Mein Eid ki Namaz thk 6:30 A.M pay ada ki jaegi...!
13/02/2022
اگر آپ بھی چاہتے ہیں اپنے بزنس کو بڑھانا تو اس طرح اپنے علاقے میں ایڈورٹائزنگ کروانے کے لیے رابطہ کریں .
If you also want to grow your business then contact us for advertising in your area.
on
25/10/2021
Great opportunity for investment...!
Assalam. O. Alaikum. We Are The First Authorized Dealer Of ASF City. 💯 Percent Secure Investment Under Army Administration. 80, 125, 250 and 500 Yards Residential And 100, 200 Yards Commercial Plots Available.
For Further Details Contact: 0321-2996733
10/06/2021
*اپنی نسلوں کو لعنت سکول سے بچاو*
یہ چھٹی یا ساتویں جماعت کا کمرہ تھا اور میں کسی اور ٹیچر کی جگہ کلاس لینے چلا گیا۔
تھکن کے باوجود کامیابی کے موضوع پر طلبا کو لیکچر دیا اور پھر ہر ایک سے سوال کیا
ہاں جی تم نے کیا بننا ہے
ہاں جی آپ کیا بنو گے
ہاں جی آپ کاکیا ارادہ ہے کیا منزل ہے ۔
سب طلبا کے ملتے جلتے جواب ۔
ڈاکٹر
انجینیر
پولیس
فوجی
بزنس مین ۔
لیکن ایسے لیکچر کے بعد یہ میرا روٹین کا سوال تھا اور بچوں کے روٹین کے جواب ۔جن کو سننا کانوں کو بھلا اور دل کو خوشگوار لگتا تھا ۔
لیکن ایک جواب آج بھی دوبارہ سننے کو نا ملا کان تو اس کو سننے کے متلاشی تھے ہی مگر روح بھی بے چین تھی ۔
عینک لگاۓ بیٹھا خاموش گم سم بچہ جس کو میں نے بلند آواز سے پکار کر اس کی سوچوں کاتسلسل توڑا ۔
ہیلو ارے میرے شہزادے آپ نے کیا بننا ہے۔ آپ بھی بتا دو ۔کیا آپ سر تبسم سے ناراض ہیں۔
*بچہ آہستہ سے کھڑا ہوا اور کہا سر میں نور الدین زنگی بنوں گا۔*
میری حیرت کی انتہإ نا رہی اور کلاس کے دیگر بچے ہنسنے لگے ۔ اس کی آواز گویا میرا کلیجہ چیر گٸی ہو ۔ روح میں ارتعاش پیدا کر دیا ۔
پھر پوچھا بیٹا آپ کیا بنو گے ۔ سر میں نور الدین زنگی بادشاہ بنوں گا ۔ ادھر اس کاجواب دینا تھا ادھر میری روح بے چین ہو گٸی جیسے اسی جذبے کی اسی آواز کی تلاش میں اس شعبہ تدریس کواپنایا ہو ۔
بیٹا آپ ڈاکٹر فوجی یا انجینیر کیوں نہیں بنو گے ۔
سر امی نے بتایا ہے کہ اگر میں نور الدین زنگی بنوں گا تو مجھے نبی پاک ﷺ کا۔دیدار ہو گا جو لوگ ڈنمارک میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کررہے ہیں ان کو میں زندہ نہیں چھوڑوں گا ۔
اس کے ساتھ ساتھ اس بچے کی آواز بلند اور لہجے میں سختی آرہی تھی ۔
اس کی باتیں سن کر۔میرا جسم پسینہ میں شرابور ہو گیا ادھر کلاس کے اختتام کی گھنٹی بجی اور میں روتا ہوا باہر آیا ۔
مجھے اس بات کااحساس ہے کہ آج ماوں نے نور الدین زنگی پیدا کرنے چھوڑ دیے ہیں اور اساتذہ نے نور الدین زنگی بنانا چھوڑ دیے ہیں ۔
میں اس دن سے آج تا دم تحریر اپنے طلبا میں پھر سے وہ نور الدین زنگی تلاش کر رہاہوں ۔۔کیا آپ جانتے ہیں وہ کون ہے اس ماں نے اپنے بیٹے کو کس نورالدین زنگی کا تعارف کروایا ہو گا یہ واقعہ پڑھیے اور اپنے بچوں میں سے ایک عدد نور الدین زنگی قوم کو دیجیے۔
ایک رات سلطان نور الدین زنگی رحمتہ اللّه علیہ عشاء کی نماز پڑھ کر سوئے کہ اچانک اٹھ بیٹھے۔
اور نم آنکھوں سے فرمایا میرے ہوتے ہوئے میرے آقا دوعالم ﷺ کو کون ستا رہا ہے .
آپ اس خواب کے بارے میں سوچ رہے تھے جو مسلسل تین دن سے انہیں آ رہا تھااور آج پھر چند لمحوں پہلے انھیں آیا جس میں سرکار دو عالم نے دو افراد کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ یہ مجھے ستا رہے ہیں.
اب سلطان کو قرار کہاں تھا انہوں نے چند ساتھی اور سپاہی لے کر دمشق سے مدینہ جانے کا ارادہ فرمایا .
اس وقت دمشق سے مدینہ کا راستہ ٢٠-٢٥ دن کا تھا مگر آپ نے بغیر آرام کیئے یہ راستہ ١٦ دن میں طے کیا. مدینہ پہنچ کر آپ نے مدینہ آنے اور جانے کے تمام راستے بند کرواے اور تمام خاص و عام کو اپنے ساتھ کھانے پر بلایا.
اب لوگ آ رہے تھے اور جا رہے تھے ، آپ ہر چہرہ دیکھتے مگر آپکو وہ چہرے نظر نہ آے اب سلطان کو فکر لاحق ہوئی اور آپ نے مدینے کے حاکم سے فرمایا کہ کیا کوئی ایسا ہے جو اس دعوت میں شریک نہیں .
جواب ملا کہ مدینے میں رہنے والوں میں سے تو کوئی نہیں مگر دو مغربی زائر ہیں جو روضہ رسول کے قریب ایک مکان میں رہتے ہیں .
تمام دن عبادت کرتے ہیں اور شام کو جنت البقیح میں لوگوں کو پانی پلاتے ہیں ، جو عرصہ دراز سے مدینہ میں مقیم ہیں.
سلطان نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی، دونوں زائر بظاہر بہت عبادت گزار لگتے تھے.
انکے گھر میں تھا ہی کیا ایک چٹائی اور دو چار ضرورت کی اشیاء.کہ یکدم سلطان کو چٹائی کے نیچے کا فرش لرزتا محسوس ہوا. آپ نے چٹائی ہٹا کے دیکھا تو وہاں ایک سرنگ تھی.
آپ نے اپنے سپاہی کو سرنگ میں اترنے کا حکم دیا .وہ سرنگ میں داخل ہویے اور واپس اکر بتایا کہ یہ سرنگ نبی پاک صلی اللہ علیھ والہ وسلم کی قبر مبارک کی طرف جاتی ہے،
یہ سن کر سلطان کے چہرے پر غیظ و غضب کی کیفیت تری ہوگئی .آپ نے دونوں زائرین سے پوچھا کے سچ بتاؤ کہ تم کون ہوں.
حیل و حجت کے بعد انہوں نے بتایا کے وہ یہودی ہیں اور اپنے قوم کی طرف سے تمہارے پیغمبر کے جسم اقدس کو چوری کرنے پر مامور کے گئے ہیں.
سلطان یہ سن کر رونے لگے ،
*اسی وقت ان دونوں کی گردنیں اڑا دی گئیں.*
سلطان روتے جاتے اور فرماتے جاتے کہ
💞"میرا نصیب کہ پوری دنیا میں سے اس خدمت کے لئے اس غلام کو چنا گیا"💞
اس ناپاک سازش کے بعد ضروری تھا کہ ایسی تمام سازشوں کا ہمیشہ کہ لیے خاتمہ کیا جاۓ سلطان نے معمار بلاۓ اور قبر اقدس کے چاروں طرف خندق کھودنے کا حکم دیا یہاں تک کے پانی نکل آے.سلطان کے حکم سے اس خندق میں پگھلا ہوا سیسہ بھر دیا گیا.
💞
بعض کے نزدیک سلطان کو سرنگ میں داخل ہو کر قبر انور پر حاضر ہو کر قدمین شریفین کو چومنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔💞
تحریر لمبی ضرور ہے مگر آپ کو۔پسند آٸی توعشق آقا کےواسطے اسے شٸیر کیجیے گا ۔ اس تحریر کو کاپی کرتے ہوئے آگے بڑھائیے۔اچھی بات اگے پھیلانا بھی صدقہ ہے شکریہ.
17/02/2021
Fact about
About
23/01/2021
Copied...!
This is a special Jin called "Al-kaboos" that attacks you in your sleep. The symptoms of the attack are when a person is asleep and imagines something heavy pressing upon their chest, squeezing them and constricting their breathing, hence they cannot speak or move, and they are almost suffocated because of the obstruction of their airways. When the Jin goes away, you wake up immediately in a panic gasping for air. Western scientists call this phenomenon "Sleep Paralysis" but Islam has taught us it is, in fact, a Jin that attacks during people's sleep.
So how do we protect our selves from being attacked by this Jin? We follow the Sunnan of how our prophet Muhammad (Sallallahu Alaihi Wasallam) Slept.
1. Sleep in a state of Wudu.
2. Make sure to have prayed all you fard Salah before going to sleep.
3. Before climbing into your bed, dust the bed thrice.
4. Recite Subhanallah 33 times, Alhamdulilah 33times and Allahu Akbar 34 times.
5. Read Ayat Al Kursi
6. Read the 3 Kuls ( Surat Al Ikhals, Al Falaq & An Nas).
7. (If possible In-sha-Allah) Read surat Al Mulk.
8. Sleeping on your right-hand side.
DISCLAIMER: The scholars have stated IF the symptoms continue to persist after you've taken the above actions then they strongly urge you to seek medical advice just in case there is an underline medical problem.
May Allah protect us all from the Jin. Ameen!
08/01/2021
مجھے کراچی پسند ہے, اس شہر کا اپنا ایک کلچر ہے...
بسوں میں کوئی بزرگ چڑھ جائے تو لوگ اپنی سیٹ دینے کے لئے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں...
رستے میں گاڑی یا بائیک خراب ہوجائے تو مدد کرنیوالے اتنے آجاتے ہیں کہ اچھا بھلا بندہ شرمندہ ہوجاتا ہے...
رمضان میں افطار کے وقت سڑک سے گزر جائیں تو روزہ کھلوانے والوں سے جان چھڑانی مشکل ہوجاتی ہے۔۔۔
کراچی والوں کی یہ ادا مجھے بہت پسند ہے
یہاں کے لوگ سخی ہیں ملک کی تمام بڑی سماجی تنظیموں: الخدمت، ایدھی، چھیپا، سیلانی، عالمگیر ویلفیئر، جے ڈی سی، کے کے ایف، انصار برنی، فاطمید بلڈ، حسینی بلڈ بینک سمیت سینکڑوں سماجی تنظیموں کی جنم بھومی یہی شہر ہے انهیں چندہ بھی یہی شہر دیتا ہے۔
امن پسند صوفی ہوں یا مولوی، دینی جماعتیں ہوں یا مدارس، فرقہ پرست ہوں یا بھائی چارے کے داعی یہاں سب کے لئے وافر چندہ موجود ہے، چندہ اس شہر کی خو میں اتنا رچا بسا ہوا ہے کہ یہاں کے لونڈے لپاڑے پکنک پر بھی چندہ جمع کرکے جاتے ہیں...
محرم آنے والا ہے محلے محلے میں چندے سے سبیلیں لگیں گى، رت جگوں کے شور میں حلیم کی دیگیں کھڑکیں گى...
یہاں بھیک اتنی ملتی ہے کہ سڑکوں پر بهانت بهانت دیس دیس کے بهکاریوں کا راج ہے، بلکہ بهیک کی جگہیں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں۔۔۔
ریستورانوں کے باہر مفت کھانے والوں کی لمبی لمبى قطاریں جابجا نظر آتی ہیں۔۔
آج کل خیراتی دستر خوان کا رواج چل پڑا ہے جہاں صدقے کا مٹن غیر مستحق لوگوں کا دل بھی لبھاتا ہے، کراچی میں خیراتی دسترخوانوں پر روزانہ کم سے کم چار سے پانچ لاکھ لوگ کھانا کھاتے ہیں۔۔
اس شہر میں غربت تو ہے مگر بھوک نہیں ہے۔۔۔
سب کے لئے روزگار ہے، پناہ ہے۔۔۔
ہر دوگام بدلتی ہوئی زبان، کلچر اس شہر کا حسن ہے۔۔۔
زاہد کی نہاری، سٹی کورٹ کے مرغ چھولے، کھارادر کی بریانی، جمشید روڈ کی مچھلی، کراچى حلیم میں میری جان بند ہے۔۔۔
اس شہر کی اپنی مدد آپ کے تحت جینے کی خو مجھے بہت پسند ہے، اس کا کوئی والی وارث نہیں مگر یہ سب کا والی وارث ہے۔۔
ایسا ہے میرا کراچی...!