Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak

  • Home
  • Pakistan
  • Karak
  • Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak
Call Directions Contact the organization

Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak This page is created to propagate the activity of Livestock and Dairy Development Department Karak

Submission of Grievances/Objections Regarding Pre-Interview Merit List for Post of VA Against General Quota
26/10/2026

Submission of Grievances/Objections Regarding Pre-Interview Merit List for Post of VA Against General Quota

ڈپٹی کمشنر ,کرک حا مد اقبال کے ہاتھوں انٹیگریٹڈ لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (ILDP) کے تحت موبائل ویٹرنری کلینک کا افتتاحک...
23/10/2026

ڈپٹی کمشنر ,کرک حا مد اقبال کے ہاتھوں انٹیگریٹڈ لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (ILDP) کے تحت موبائل ویٹرنری کلینک کا افتتاح

کرک: ضلع کرک میں مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر بہتر اور معیاری ویٹرنری سہولیات فراہم کرنے کے لیے انٹیگریٹڈ لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (ILDP) کے تحت موبائل ویٹرنری کلینک کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موبائل ویٹرنری کلینک کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کرک جناب حامد اقبال نے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈاٸریکٹر لاٸیوسٹاک کرک جناب نعیم شاہ صاحب اور منصوبے کے ضلعی فوکل پرسن نے ڈپٹی کمشنر کرک کو منصوبے کے اغراض و مقاصد، دائرہ کار اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

اس اقدام کا بنیادی مقصد ضلع کرک کے شہری اور بالخصوص دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہنے والے مویشی پال حضرات کو جانوروں کے علاج معالجے، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور ویٹرنری خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں اپنے مویشیوں کے علاج کے لیے طویل مسافت طے نہ کرنی پڑے اور بروقت طبی سہولیات ان کی دہلیز پر دستیاب ہوں۔

موبائل ویٹرنری کلینک کے ذریعے مویشیوں کی صحت کی دیکھ بھال، بیماریوں کی روک تھام، علاج معالجے اور ضروری ویٹرنری رہنمائی کی فراہمی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے سے نہ صرف مویشیوں کی صحت اور پیداوار میں اضافے کی توقع ہے بلکہ اس سے وابستہ افراد کے معاشی حالات بہتر بنانے اور ضلع میں لائیوسٹاک کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر کرک جناب حامد اقبال نے اس موقع پر لائیوسٹاک کے شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مویشی بانی دیہی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے اور اس شعبے کی ترقی سے مقامی آبادی کے روزگار، آمدن اور معاشی استحکام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ موبائل ویٹرنری کلینک کی خدمات کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کے مختلف علاقوں، بالخصوص دور افتادہ علاقوں میں مویشی پال حضرات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر کرک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود، زرعی و لائیوسٹاک کے شعبوں کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

یہ اقدام ضلع کرک میں مویشی پال حضرات کی سہولت، جانوروں کی بہتر صحت اور لائیوسٹاک کے شعبے کی پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

23/10/2026
22/10/2026
29/09/2026

Address

Karak

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 12:00

Telephone

+92927291072

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Livestock & Dairy Development Department Extension District Karak:

Shortcuts

Share