26/05/2026
تمام اہل اسلام کو حج مبارک ہو
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لاَ شَرِيكَ لَكَ
حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، تیرے ہی لئے تعریفیں ہیں، نعمتیں اور بادشاہت تیری ہے، تیرا کوئی شریک نہیں
24/05/2026
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
○كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت○
*خوشاب دھرتی کاایک اوربہادر سپوت وطن پر قربان ہوگیا*
*قائدآبادکےنواحی گاؤں اوکھلی موہلہ کارہائشی محمدرمضان ولدحق نوازڈھڈی مرحوم آج چمن میں ٹرین کےقریب ہونےوالےخودکش دھماکے میں شہیدہوگیا*
*شہید محمد رمضان پاک آرمی میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور کوئٹہ میں تعینات تھے*
*شہادت کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہلِ علاقہ نے شہید کی وطن کیلئے قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا*
*اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین*
24/05/2026
شناخت مطلوب
عوام الناس سے گزارش ہے جو کوئی ان کی پہچان کر سکتا ہے یا جانتا ہے یا کہیں نظر آئیں تو ان کے بارے میں ہمیں اطلاع دیں۔ انہوں نے ایپل سٹور خوشاب سے 15 پرو میکس آئی فون دیکھنے کے لیے لیا اور لے کر فوراً فرار ہو گئے۔
موبائل شاپس والے بھائی محتاط رہیں شکریہ
رابطہ نمبر
0300-6073975, 0302-6776280
10/05/2026
ماں صرف ایک رشتہ نہیں،
یہ وہ دعا ہے جو ہر مشکل میں ساتھ کھڑی رہتی ہے۔
❤ اللہ ہر ماں کو سلامت رکھے اور ان کے سائے کو ہمیشہ قائم رکھے۔
09/05/2026
رات کی تاریکی میں ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 15 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر مزید توڑ دی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل سستا ہورہا ہے مگر پاکستان میں ہر چند دن بعد مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کردیا جاتا ہے۔ یہ اضافہ صرف پیٹرول تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ٹرانسپورٹ، سبزی، آٹا، دودھ، ادویات اور روزمرہ استعمال کی ہر چیز مزید مہنگی ہوگی۔ پہلے ہی عوام بجلی، گیس اور بےروزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں، اب سفر کرنا بھی عذاب بنتا جارہا ہے۔
حکمران اپنے شاہانہ اخراجات پورے کرنے کیلئے عوام کا آخری سانس تک نچوڑ رہے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس نہ گاڑی ہے نہ بسوں کا مناسب نظام، وہ بھی اس مہنگائی کی آگ میں جلیں گے کیونکہ ہر چیز کی قیمت پیٹرول سے جڑی ہوئی ہے۔
عوام دو وقت کی روٹی اور بچوں کے اخراجات پورے کرنے سے عاجز آچکے ہیں، مگر اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کو شاید اس درد کا احساس نہیں۔ پھر حیرت سے پوچھا جاتا ہے کہ لوگ ذہنی دباؤ، مایوسی اور خودکشیوں کی طرف کیوں جارہے ہیں؟
خدا کے قہر سے ڈرو، مظلوم کی آہ بہت خطرناک ہوتی ہے۔ عوام کو لولی پاپ سبسڈیاں نہیں بلکہ حقیقی ریلیف چاہئے۔
A one media news khushab
06/05/2026
ثمہ الحمد للّہ
آہستہ آہستہ چیزوں کے ریٹ کم ہو رہے ہیں اور پاکستان آگے بڑھ رہا ہے وفاقی حکومت نے بجلی ایک پیسہ فی یونٹ سستی کر دی
28/04/2026
الیکٹرک بس روٹس!!!
خوشاب سے مٹھہ ٹوانہ
خوشاب سے کٹھہ سگھرال
خوشاب سے براستہ جوہرآباد چوک گروٹ
Transport and Masstransit Department Punjab
Punjab Transport Company
Deputy Commissioner A one media news khushab