Awami National Party Upper Waziristan

Directions

Awami National Party Upper Waziristan Awami National Party South Waziristan Upper

جنوبی وزیرستان اپر|جنوبی وزیرستان اپر سیاسی اتحاد کے ذمہ داران کی ڈپٹی کمشنر  سے ملاقاتجنوبی وزیرستان اپر، 29 اکتوبر 202...
29/10/2026

جنوبی وزیرستان اپر|
جنوبی وزیرستان اپر سیاسی اتحاد کے ذمہ داران کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
جنوبی وزیرستان اپر، 29 اکتوبر 2026ء

آج سیاسی اتحاد کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر، عرفان علی خان سے ملاقات کی اور علاقے کے اہم مسائل پر گفتگو کی۔

یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی نمائندگی جنوبی وزیرستان اپر عوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان کے جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی کونسل جناب جنید اللّٰہ محسود نے کی ۔

ملاقات میں سپنکئی راغزائی ڈائیورشن، سپلاتوئی مدینہ موڑ پل، ساتھ ہی ایمرجنسی صورت میں متبادل راستے پر فوری کام کے آغاز، سپینکئی بروند پل اور ڈرون واقعے میں زخمی افراد کے علاج معالجے اور رپورٹ درج کرنے کے معاملات پر توجہ دلائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا گیا کہ عوامی مشکلات کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

جنوبی وزیرستان اپر|جنوبی وزیرستان اپر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) جناب  ڈاکٹر عبداللہ جان محسود کے ساتھ انکے آفس میں جنی...
28/10/2026

جنوبی وزیرستان اپر|
جنوبی وزیرستان اپر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) جناب ڈاکٹر عبداللہ جان محسود کے ساتھ انکے آفس میں جنید اللّٰہ محسود ممبر صوبائی کونسل و جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان اور چیئرمین محسود زوانان اتحاد شاہ فیصل غازی کی ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی، جس میں مولے خان سرائے ہسپتال کے انتظامی امور، درپیش مسائل اور طبی سہولیات کی بہتری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ہسپتالوں کے دورے کرنے، وہاں موجود انتظامی و طبی سہولیات کا جائزہ لینے اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

نوٹ: یاد رکھے کی یہ میٹنگ دن قبل تھا نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے دیر سے اپلوڈ ہوا ۔
شکریہ

اظہارِ تعزیت و افسوساِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَعوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان کے رہنماؤں نے انسانیت کی خ...
24/10/2026

اظہارِ تعزیت و افسوس

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ

عوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان کے رہنماؤں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ڈاکٹر نجیب کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس دکھ اور غم کی گھڑی میں ہم ڈاکٹر نجیب صاحب اور ان کے تمام اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ ڈاکٹر نجیب صاحب اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین
اکرام محسود ڈپٹی جنرل سیکرٹری
عوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سے اہم ملاقات!جنوبی وزیرستان اپر تحصیل سرویکئی کے سیاسی و سماجی رہنماؤں، چیئرمین محسود زوا...
24/10/2026

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سے اہم ملاقات!

جنوبی وزیرستان اپر تحصیل سرویکئی کے سیاسی و سماجی رہنماؤں، چیئرمین محسود زوانان جناب شاہ فیصل خان غازی اور عوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان کے ممبر صوبائی کونسل و جنرل سیکرٹری جناب جنید اللّٰہ محسود کی ڈپٹی کمشنر سے تفصیلی نشست ہوئی۔

ملاقات میں علاقے کے اہم مسائل، بالخصوص 18 ستمبر کو مولے خان سرائے احتجاج کے مطالبات تحریری طور پر پیش کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عوامی نیشنل پارٹی مردان، تحصیل اربن کے زیراہتمام گلی باغ میں شمولیتی تقریب۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی ...
23/10/2026

عوامی نیشنل پارٹی مردان، تحصیل اربن کے زیراہتمام گلی باغ میں شمولیتی تقریب۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی خطاب کررہے ہیں۔
|

عوامی نیشنل پارٹی سوات تحصیل کبل کا یوتھ کنونشن 🚩سوات میں یوتھ کنونشن، پارٹی قائدین کا خطاب اور نوجوان کارکنان کی بھرپور...
23/10/2026

عوامی نیشنل پارٹی سوات تحصیل کبل کا یوتھ کنونشن 🚩
سوات میں یوتھ کنونشن، پارٹی قائدین کا خطاب اور نوجوان کارکنان کی بھرپور شرکت۔ باچا خان کی فکر، امن کا پیغام اور روشن مستقبل کی جدوجہد!

اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری پر تشویش، انصاف کے تقاضوں پر سوالات اٹھتے ہیں: جنید اللّٰہ محسودعوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستا...
21/10/2026

اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری پر تشویش، انصاف کے تقاضوں پر سوالات اٹھتے ہیں: جنید اللّٰہ محسود

عوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان کے جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی کونسل جنید اللّٰہ محسود نے اے این پی بلوچستان کے صوبائی صدر جناب اصغر خان اچکزئی کو چمن کی مقامی عدالت سے گرفتار کیے جانے پر گہری تشویش اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔

جنید اللّٰہ محسود نے اپنے بیان میں کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران مدعی نے اصغر خان اچکزئی کے مذکورہ مقدمے سے تعلق کی نفی کی، جبکہ اس حوالے سے اسٹامپ پیپر پر تحریری بیان بھی عدالت میں جمع کرایا گیا۔ ان کے بقول، ان حالات میں گرفتاری کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں اور قانونی طریقۂ کار کے حوالے سے کئی اہم سوالات پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ مقدمے کے تمام حقائق اور دستیاب شواہد کو منصفانہ انداز میں مدنظر رکھا جائے۔

جنید اللّٰہ محسود نے واضح کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس معاملے پر اپنا قانونی مؤقف متعلقہ اعلیٰ عدلیہ کے سامنے پیش کرے گی اور آئینی و قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے انصاف کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔

جنید اللّٰہ محسود
ممبر صوبائی کونسل و جنرل سیکرٹری
عوامی نیشنل پارٹی، اپر وزیرستان

ساؤتھ ریجن کے 12 اضلاع کو ایک بار پھر سیاسی تجربہ گاہ بنانے کی کوشش!غیر منتخب افراد کو 12 اضلاع کے انتظامی نظام میں مسلط...
18/10/2026

ساؤتھ ریجن کے 12 اضلاع کو ایک بار پھر سیاسی تجربہ گاہ بنانے کی کوشش!
غیر منتخب افراد کو 12 اضلاع کے انتظامی نظام میں مسلط کرکے ایک بار پھر سابقہ فاٹا جیسے طرزِ حکمرانی کو آزمانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جہاں ملک صاحبان اور نامزد شخصیات کو فیصلہ سازی میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔
سابقہ فاٹا کے عوام نے انضمام کے ذریعے آئینی حقوق اور جمہوری نمائندگی کی امید وابستہ کی تھی، لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان علاقوں کو دوبارہ اسی پرانے نظام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے؟
یہ خطہ کسی کی سیاسی تجربہ گاہ نہیں! عوام کو غیر منتخب افراد کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے ان کے منتخب نمائندوں کو اختیار دیا جائے۔ عوامی مینڈیٹ، آئینی حقوق اور جمہوری نمائندگی کو نظرانداز کرکے دیرپا امن اور اعتماد قائم نہیں کیا جا سکتا۔
عوام کو تجربات نہیں، اپنے حقوق، اختیار اور باعزت نمائندگی چاہیے!

جنید اللّٰہ محسود
ممبر صوبائی کونسل و جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان

مولے خان سرائے ہسپتال کی بحالی میں مسلسل تاخیر، عوام مزید یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات کے منتظر!جنوبی وزیرستان اپر...
16/10/2026

مولے خان سرائے ہسپتال کی بحالی میں مسلسل تاخیر، عوام مزید یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات کے منتظر!

جنوبی وزیرستان اپر، تحصیل سرویکئی کا مولے خان سرائے ہسپتال کئی ماہ گزرنے کے باوجود مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکا۔ نہ کنسلٹنٹس کی کمی پوری کی گئی اور نہ ہی تمام وارڈز بحال کیے گئے، جس سے خدشہ ہے کہ ہسپتال صرف ریفر ٹو ڈیرہ اسماعیل خان تک محدود ہو کر رہ جائے گا۔

ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ متعدد میٹنگز کے باوجود عملی اقدامات کے بجائے یقین دہانیاں ہی ملیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی تاحال خاموش نظر آ رہی ہے۔

عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا ناقابلِ قبول ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہسپتال کو فوری طور پر مکمل فعال کیا جائے اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ان شاء اللہ، عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہماری پُرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔ آئندہ کے لائحۂ عمل کے تعین کے لیے مشاورت جاری ہے، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مولے خان سرائے ہسپتال کو مکمل فعال کرو، عوام کو ان کا حق دو!

جنید اللّٰہ محسود
ممبر صوبائی کونسل و جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان

حاجی غلام احمد بلور صاحب کا سیاسی تجزیہ درست ثابت ہوا!محترم حاجی غلام احمد بلور صاحب نے اپنی کتاب „میں کیوں نہیں ٹوٹا؟“ ...
16/10/2026

حاجی غلام احمد بلور صاحب کا سیاسی تجزیہ درست ثابت ہوا!

محترم حاجی غلام احمد بلور صاحب نے اپنی کتاب „میں کیوں نہیں ٹوٹا؟“ کے صفحہ نمبر 243 پر ثمر ہارون بلور کے حوالے سے جو سیاسی تجزیہ پیش کیا تھا، آج کے حالات کو دیکھ کر وہ درست ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
حاجی غلام احمد بلور صاحب کے مطابق، ثمر بلور کو عوامی نیشنل پارٹی اور پشاور چھوڑنے کے بدلے اسمبلی کی رکنیت اور وزارت دینے کی پیشکش کی گئی تھی، بصورتِ دیگر اے این پی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔
آج صورتِ حال یہ ہے کہ ثمر بلور نے پشاور بھی چھوڑ دیا، عوامی نیشنل پارٹی کو بھی خیرباد کہہ دیا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس کے بعد انہیں اسمبلی کی رکنیت بھی مل گئی اور وزارت سے بھی نواز دیا گیا۔ یوں حاجی غلام احمد بلور صاحب کی کتاب میں بیان کیا گیا سیاسی خدشہ موجودہ حالات کے تناظر میں درست ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ پیش رفت کئی اہم سیاسی سوالات کو جنم دیتی ہے کہ کیا حاجی صاحب نے پہلے ہی اس صورتِ حال کا اندازہ لگا لیا تھا؟ بہرحال، سیاست میں وقت بہت کچھ واضح کر دیتا ہے، اور آج کے واقعات نے ان کے اس بیان کو ایک بار پھر موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔
حاجی غلام احمد بلور صاحب، بشیر بلور شہید، ہارون بلور شہید اور مولانا خانزیب شہید میاں افتخار حسین کا اکلوتا بیٹا سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے درجنوں اہم رہنماؤں اور 1400 سے زائد کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، لیکن اپنے نظریے، اصولوں اور باچا خان کے فلسفۂ عدم تشدد سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی کسی دباؤ کے سامنے سر جھکایا۔
دوسری جانب، ثمر ہارون بلور کی جانب سے مشکل وقت میں عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت نے سیاسی وفاداری، نظریاتی وابستگی اور قربانی کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ جس جماعت نے دہشت گردی کے بدترین دور میں اپنے رہنماؤں، کارکنوں اور ہارون بلور شہید جیسے قیمتی اثاثوں کی قربانیاں دیں، اس جماعت سے علیحدگی کا فیصلہ یقیناً سیاسی بحث کا موضوع بنے گا۔
قوم کے حقوق کی جنگ محض اقتدار اور عہدوں کے حصول کا نام نہیں، بلکہ اس کے لیے نظریاتی وابستگی، اصولوں پر ثابت قدمی اور مشکل ترین حالات میں بھی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے کا حوصلہ درکار ہوتا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے۔ یہی تاریخ یہ سوال بھی اٹھاتی ہے کہ سیاسی جدوجہد میں نظریے اور ذاتی مفادات کے درمیان لکیر کہاں کھینچی جاتی ہے۔
تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے کہ کس نے مشکل وقت میں قربانیاں دیں، کس نے اپنے نظریے کا ساتھ نبھایا اور کس نے اپنے سیاسی راستے تبدیل کیے۔ عہدے اور اقتدار عارضی ہوتے ہیں، لیکن نظریاتی وابستگی اور قربانیوں کی داستانیں تاریخ کا حصہ بن جاتی ہیں۔

ژوند ته په شا ته شا ته ګورم
لکه بایلي جوارګر چې کور ته ځینه

جنید اللّٰہ محسود ممبر صوبائی کونسل و جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی اپر وزیرستان

Address

Khyber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami National Party Upper Waziristan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share