Insaf Lawyer's Forum Pakistan Official

Website

Insaf Lawyer's Forum Pakistan Official ILF Pakistan Is Lawyers Wing of Pakistan Tehreek-e-Insaf

پاکستان تحریکِ انصاف کے نامزد امیدواران برائے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات پاکستان بھر کے معزز و غیور وکلاء سے اپ...
28/10/2026

پاکستان تحریکِ انصاف کے نامزد امیدواران برائے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات
پاکستان بھر کے معزز و غیور وکلاء سے اپیل ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، آئین کی بحالی، مظبوط بار اور آزاد عدلیہ کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کریں۔
وکلاء برادری ملک میں جمہوریت، بنیادی حقوق، مظبوط بار اور آزاد عدلیہ کی آزادی کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ آئیے، اپنے ووٹ کے ذریعے آئین کہ بالادستی، قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ اور مظبوط بار کے حوالے سے اپنے کلیدی کردار ادا کریں
آئین کی بالادستی — قانون کی حکمرانی — آزاد عدلیہ — مظبوط بار

12/10/2026

11 اکتوبر 2026 جمہوریت کے لیے سیاہ ترین دن!


12/10/2026

لاہور ہائیکورٹ کے جنرل ہاؤس اجلاس میں عمران خان کے حق میں نعرے! ✊
لاہور ہائیکورٹ کے وکلاء کا عمران خان کے حق میں اور خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت میں بھرپور احتجاج!
وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان سے اقتدار چھینا گیا، انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا، ان کی بہنوں کو گرفتار کیا گیا، اور اب خیبر پختونخوا میں ان کی جماعت کی دو تہائی اکثریت والی حکومت کے خلاف ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا گیا
تاریخ عمران خان کو بھی یاد رکھے گی اور ان کے مخالفین کے کردار کو بھی!
آئین کی بالادستی، عوامی مینڈیٹ کے احترام، عدلیہ کی آزادی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے وکلاء میدان میں ہیں۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ، جبکہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی آواز بلند!
وکلاء کا دوٹوک پیغام: عوامی مینڈیٹ کا احترام کرو، آئین کی بالادستی تسلیم کرو!

12/10/2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف چیف آرگنائزر ILF پاکستان انتظار حسین پنجوتھہ صاحب کا دوٹوک مؤقف!
ہم آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بقا، قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے میدان میں موجود ہیں۔ کسی بھی غیر آئینی اقدام اور جمہوری حقوق کی پامالی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
ہم اس فسطائیت کے خلاف اپنے خون کے آخری قطرے تک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے!

08/10/2026

لاہور میں انصاف لائیرز فورم کے وکلاء سڑکوں پر!
لاہور سمیت پنجاب بھر کے وکلاء لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے لیے تیار ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے وکلاء قافلوں کی صورت میں نکلیں گے اور سہیل آفریدی کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

وکلاء کی آواز، حق اور انصاف کی آواز ہے۔
اب میدان بھی ہمارا، آواز بھی ہماری!



لاہور بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہاؤس اجلاس و وکلا ریلیجمعرات 8 اکتوبر، صبح 11 بجے، بار روم ایوانِ عدل (سول کورٹ) لاہور میں...
06/10/2026

لاہور بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہاؤس اجلاس و وکلا ریلی

جمعرات 8 اکتوبر، صبح 11 بجے، بار روم ایوانِ عدل (سول کورٹ) لاہور میں رول آف لا، 26ویں و 27ویں آئینی ترامیم، عدالتی نظام، وکلا و عدلیہ کی آزادی، بنیادی انسانی حقوق اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے جنرل ہاؤس اجلاس منعقد ہوگا۔

اجلاس کے بعد وکلا ریلی نکالی جائے گی۔

تمام معزز وکلا سے بھرپور شرکت کی استدعا ہے۔

01/10/2026

ان کا کنڈکٹ دیکھتے ہوئے واضح کرتا ہوں کہ ہم حامد خان گروپ کے ساتھ نہیں کھڑے
انتظار حسین پنجوتھا چیف آرگنائزر انصاف لائیرز فورم

01/10/2026

وکلاء ایکشن کمیٹی نے کہا تھا کہ موسم گرما کے بعد ہم تحریک چلائیں گے ہم پوچھتے ہیں کدھر ہے وہ تحریک ؟ علی احمد کرد صاحب ہمارا مطالبہ ہے کہ اپ لائحہ عمل دیں اس سے برا وقت نہیں آئے گا
چیف ارگنائزر ائی ایل ایف انتظار پنجوتھا

01/10/2026

ائی ایل ایف کی حامد گروپ سے تعلق رکھنے والے ہائیکورٹ بار کے صدر بابر مرتضی پر حکومت سے فنڈز لینے پر کڑی تنقید،
صدر صاحب نے 5 کڑور کے فنڈز کیوں لیے؟ فنڈز کےبدلے میں آپ نے کیا سرینڈر کیا ؟ کیا اپ نے تحریک بیچی ؟ کیا حکومت سے فنڈز سے لیکر انکے خلاف تحریک چلائیں گے ؟ حامد خان اور بابر مرتضی جواب دیں ؟
انتظار حسین پنجوتھا

01/10/2026

عمران خان صرف انصاف چاہتے ہیں!

نہ کوئی انتقام، نہ کوئی ذاتی مفاد، نہ کوئی غیر آئینی مطالبہ۔۔۔ عمران خان کا مؤقف صرف انصاف، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی ہے۔

ایک ایسے ملک میں جہاں ہر شہری کو آئین کے تحت یکساں حقوق اور منصفانہ سماعت کا حق حاصل ہے، وہاں انصاف کا مطالبہ کوئی جرم نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

عمران خان کے لیے بھی وہی انصاف ہونا چاہیے جو آئین اور قانون ہر پاکستانی کو حق دیتا ہے

یاد رکھیے! انصاف کسی فرد کی خواہش نہیں، بلکہ ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔

انصاف ہوگا تو اعتماد بحال ہوگا، اور قانون کی بالادستی ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

Address

Office No 2, 1st Floor, 41 Lower Mall
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Lawyer's Forum Pakistan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services