کچھ لوگ نام کے پیچھے بھاگے
کچھ لوگ کام کے پیچھے
نام کے پیچھے جانے والے کھوکھلے
کام کے پیچھے آنے والے سمجھدار
ہمیں نام نہیں کام دیکھنا ہے
ضروری نہیں چاپلوسی کرنے والے
یا جو مشہور ہو چکے
وہ کام اور آپ کے ساتھ مخلص ہوں
سو وہ راستہ اختیار کریں
جو آپ کے حق میں بہتر ہو
سلامت تا قیامت رہیں
سچ کے ساتھ آمین
Dr-Zarqa Naseem Ghalib
Poet & Writer
اللہ ہمیں زمینی خداؤں سے محفوظ رکھ آمین ۔۔
سوچ سوچ کر میرا سانس لینا محال ہو رہا ہے اس ماہ کا بجلی کا بل غلطی سے جمع نہ ہو سکا ڈیٹ پڑھنے میں غلطی ہوگئ میں سمجھتی رہی عید کے بعد جمع ہوگا لیکن کہاں یہ تو واپڈا والوں نے عید سے پہلے کی ڈیٹ دے دی تھی یااللہ رحم اس پر ان بے حسوں کے رول کہ اس ماہ کا بل جتنا ہوگا اگلے چھ ماہ بھی اللہ نہ کرے اتنا ہی بل آئے گا چاہے یونٹ خرچ ہوئے ہوں یا نہیں جو اس ماہ بھی بل آیا وہ پچھلے ماہ کے بل سے زیادہ تھا جبکہ یونٹ پچھلے ماہ جتنے ہی تھے اور بندی خدا اسی بات پہ کڑہتی رہی کہ یہ واپڈا والے کب موت کو یاد کریں گے کیوں اپنی آخرت برباد کر رہے ہیں ہیں ہم جیسے سفید پوش لوگوں کی آہیں لے کر بخدا بہت احتیاط کرتے ہیں تاکہ بل کم آئے ناحق اپنی محنت کا پیسہ اولاد کے منہ سے نکال کر سسٹم کی لاپرواہی اور بے حسی کی نذر نہیں کر سکتے سو محتاط رہتے ہیں اب جو بل آئے گا وہ دو ماہ کا ہوگا اسے پڑھ کر اگلے چھ ماہ ہم پہ بل کا بم نہ گرائیں کی بار ایسا ہوا ہے جب کبھی بل جمع نہ ہو سکا تو ان زمینی خداؤں نے اگلے مہینوں میں ہمیں بل زیادہ بھیجیں ہیں پھر ہم چکر لگاتے رہتے ہیں مگر یہ کرسی کے خدا گونگے بہرے بنے بیٹھے رہتے ہیں افسر ملتا نہیں چھوڑا طبقہ اوقات سے باہر برتاؤ کرتا ہے جیسے وہ واپڈا میں ملازم نہیں واپڈا کا مالک ہو ایسا ہر اس ڈیپارٹمنٹ میں دیکھنے کو ملا جو گورئمنٹ کا ہے یا کسی بھی کاروباری شعبے سے وابسطہ انہیں معلوم ہے ہماری تنخواہ مل جانی ہیں ہمیں کسی کے درد سے کیا مطلب، راقمہ کی کتاب "کرسی کے خدا" انہیں پر آج سے پندرہ برس قبل لکھی تھی نجانے کب اس ملک میں سکون کی فضا قائم ہوگی یہ سب اپنے احباب کے ساتھ شئیر کرنے کا مقصد کچھ حقائق پر روشنی ڈالنا اور مشترکہ دعا کروانا بھی ہے تاکہ ہم بے حسوں سے محفوظ رہیں میرے پاس قلم ہی ہے جو اللہ کا قیمتی تحفہ ہے اپنے دل کے درد خوشی سب اسی سے بیان کرتی ہوں
میرے اللہ رحم فرمانا اللہ ہمیں ان واپڈا والوں کے عزاب سے محفوظ رکھے کوئی زیادتی والی بجلی ہمارے بلوں پہ نہ گرائیں اس سے پہلے اللہ انہیں ہدایت دے دے اور ہمیں اپنی امان میں رکھے آمین
26/05/2026
# ابھی فیس بک سے ہی پتا چلا کہ ہمارے سینئیر ایکٹر و شاعر محترم راشد محمود علیل ہیں یہ تصویر بندی خدا کے آفس زرقاپبلیکیشنز انٹرنیشنل ڈیفنس مین بلیوارڈ کے آفس کی ہے راشد بابا انتہائی حساس انسان ہیں گرمی کے دنوں روز بروز کی بڑھتی زیادتیاں بلوں میں زیادتی پیٹرول میں زیادتی قہر کہ گرمی اس پر قہر کی مہنگائی شریف النفس کو بیمار کرنے کے لیے کافی ہے اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے راشد بابا کو لمبی عمر دے اور شفائے کاملہ و عاجلہ عطا کرے وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتی جو اپنے بزرگوں اور اپنے فنکاروں کی عزت نہیں کرتی ہم قلمکار اپنے قلم سے صرف بیدار کرنے کوشش ہی کر سکتے ہیں دل میں باتیں بہت ہر بات کہی بھی نہیں جاتی باقی اللہ جسے چاہے عقل سلیم سے نواز دے اللہ بابا کو سلامت رکھے ان کو وجود ادب اور شو بز کی دنیا کے لیے قابل فخر ہے اللہ کرم فرمادے آمین ۔۔
👈 اہم بات !!
یہ جو لوگ قربانی دیتے ہیں اور دوسروں کو فون کر کے کہتے کہ ہم گوشت بانٹ بانٹ کر تھک گئے ہیں بظاہر شکریہ ادا کر کے کہتے ہیں جبکہ باطن میں وہ اہمیت نہیں دیتے آپ اپنا گوشت خود آکر لے جائیں کونڈوں کی نیاز پہ بلائیں گے تو اس طرح نیاز کھلائیں گے جیسے احسان کر رہے ہوں کوئی نیاز یا خوشی کی مٹھائی بانٹیں تو اسی طرز عمل سے خود کو بڑا اور دوسرے کو حقیر جان رہے ہوتے ہیں جبکہ اس نیکی کا صلہ و اجر کھو رہے ہوتے ہیں جسے جس مقصد کے لیے کر رہے ہوتے ہیں
👈 یاد رکھیے !!
انسان اپنے اسلوب سے پہچانا جانا ہے
اگر سچے میں عزت چاہتے ہیں تو تو دوسروں کی عزت کا خیال رکھیں انسان وہی دے گا جو اس کے پاس ہوگا یا اس کا مستحق ہوگا
🤲 اللہ ہمیں نیک راہ پہ ڈال دے جس راہ پہ سفر کر کے ہم دین و دنیا میں سرخروئی پائیں آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lahore
