Rescue1122 Lakki Marwat

Directions Website Contact the organization

Rescue1122 Lakki Marwat Rescue 1122 is an emergency Rescue service dealing with all kind of emergencies very properly throgh a well trained staff. LIVE FOR OTHERS
(1)

03/11/2026

گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور کی زیرِ صدارت محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔

سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم نے محکمہ کے انتظامی ڈھانچے، قواعد و ضوابط، ملحقہ اداروں کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے نومنتخب اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت رواں ماہ شروع ہوگیڈاکٹر خطیر احمد کی زیر صدارت اجلاس، ...
03/11/2026

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے نومنتخب اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت رواں ماہ شروع ہوگی

ڈاکٹر خطیر احمد کی زیر صدارت اجلاس، تربیتی انتظامات کا جائزہ

پشاور: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں نومنتخب اہلکاروں کو رواں ماہ پیشہ ورانہ تربیت کے لیے بھیجنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منتخب اہلکاروں کو مقررہ تربیتی پروگرام کے تحت رواں ماہ تربیت کے لیے روانہ کیا جائے گا، جہاں انہیں ہنگامی حالات سے نمٹنے، انسانی جانوں کے تحفظ اور ریسکیو آپریشنز سے متعلق ضروری پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 میں شمولیت محض ملازمت نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور قیمتی جانوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہے۔ منتخب اہلکار تربیت کے دوران نظم و ضبط، محنت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے حصول پر خصوصی توجہ دیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ روانگی سے تین دن قبل اہلکاروں کو ضروری سامان اور ذاتی استعمال کی اشیا سے متعلق مکمل ہدایات فراہم کی جائیں گی۔

03/11/2026
🚨 ریسکیو 1122 لکی مروت — اہم عوامی اطلاع 🚨عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ریسکیو 1122 لکی مروت کا کنٹرول روم نئی بلڈنگ...
03/11/2026

🚨 ریسکیو 1122 لکی مروت — اہم عوامی اطلاع 🚨

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ریسکیو 1122 لکی مروت کا کنٹرول روم نئی بلڈنگ میں منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے باعث پی ٹی سی ایل لائن عارضی طور پر معطل رہے گی۔

لہٰذا اس دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درج ذیل موبائل نمبر پر رابطہ کریں:

📞 0330-5461122

عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس عارضی تبدیلی کے دوران مذکورہ موبائل نمبر استعمال کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ریسکیو 1122 لکی مروت

02/11/2026
خیبر پختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا کا قلمدان سنبھال لیا۔مشیر اط...
02/11/2026

خیبر پختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا کا قلمدان سنبھال لیا۔

مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے آج محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا کا بطور مشیر قلمدان سنبھالنے کے بعد محکمہ ریلیف میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرلز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ اداروں کے سربراہان نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشیر اطلاعات کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ثمر ہارون بلور نے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام کو ریلیف کی فراہمی، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

سیکرٹری ریلیف مسٹر یوسف رحیم کی ہدایات پر، ڈاکٹر خطیر احمد، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی قیادت میں ریسکیو 1122 نے اکتوبر...
02/11/2026

سیکرٹری ریلیف مسٹر یوسف رحیم کی ہدایات پر، ڈاکٹر خطیر احمد، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی قیادت میں ریسکیو 1122 نے اکتوبر 2026 کے دوران مجموعی طور پر 22,512 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیا۔

اس دوران 22,491 شہریوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 5,083 مریضوں کو بہتر علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مختلف حادثات میں 489 افراد جاں بحق ہوئے۔

پشاور اور خیبر میں آتشزدگی کے واقعات پر ڈی جی ریسکیو 1122 کی زیر صدارت اہم ڈی بریفنگ، آپریشنل اقدامات کا جائزہپشاور: پشا...
02/11/2026

پشاور اور خیبر میں آتشزدگی کے واقعات پر ڈی جی ریسکیو 1122 کی زیر صدارت اہم ڈی بریفنگ، آپریشنل اقدامات کا جائزہ

پشاور: پشاور کے رمداس بازار میں رات گئے اور ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس میں علی الصبح فوم کے کارخانے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی زیر صدارت ڈی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشنز، ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر خیبر، انچارج پراونشل مانیٹرنگ سیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر آگ لگنے کی وجوہات، حفاظتی اقدامات، ریسکیو آپریشنز اور فائر فائٹنگ کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے ہدایت کی کہ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام، وجوہات کی نشاندہی اور ان کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے آگ بجھانے کے دوران بروقت رسپانس، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر آپریشنل حکمت عملی یقینی بنانے پر زور دیا۔

ڈی جی ریسکیو 1122 نے ہدایت کی کہ ہنگامی حالات میں متعلقہ اضلاع کے درمیان باہمی رابطہ اور کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ تمام اضلاع پراونشل مانیٹرنگ سیل (PMC) کو آپریشنز سے متعلق بروقت اور درست معلومات فراہم کریں تاکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی، فوری رابطہ کاری اور ضرورت کے مطابق اضافی وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آپریشنل تیاری، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ مؤثر انداز میں کیا جا سکے۔

ڈاکٹر خطیراحمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی قیادت میں ریسکیو1122 نے اکتوبر 2026 میں 22,512 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیا۔...
02/11/2026

ڈاکٹر خطیراحمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی قیادت میں ریسکیو1122 نے اکتوبر 2026 میں 22,512 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیا۔

22,491 شہریوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 5,083 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مختلف حادثات میں 489 افراد جاں بحق ہوئے۔

بلال احمد فیضی
ترجمان ریسکیو1122 خیبرپختونخوا

ریسکیو 1122 لکی مروت/ ہفتہ وار رپورٹلکی مروت: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد صاحب اور ڈائریکٹر آ...
02/11/2026

ریسکیو 1122 لکی مروت/ ہفتہ وار رپورٹ

لکی مروت: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد صاحب اور ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ ریجن عمران خان یوسف زئی صاحب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بلال آفریدی صاحب کی سربراہی میں ریسکیو 1122 لکی مروت نے گزشتہ ہفتے میں 182 قسم کے مختلف حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ عوام کو ایمرجنسی کے دوران انکی دہلیز پر بروقت سہولیات فراہم کیں.

لکی مروت: ریسکیو 1122 لکی مروت کو گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر کل 2785 کالز موصول ہوئی جن میں 1266 غیر ضروری/غیر متعلقہ اور 1337 معلوماتی فون کالز شامل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 نے 146 میڈیکل، 23 روڈ ٹریفک حادثات, 08 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے اور 05 مختلف قسم کے ریکوری کے واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 176 مریضوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر طبی امداد و سہولیات فراہم کیں.

لکی مروت: اس کے علاوہ ریسکیو 1122 لکی نے گزشتہ ہفتے کے دوران آؤٹ ڈسٹرکٹ ریفرل سروس کے ذریعہ سے کل 46 ایمرجنسیوں پر رسپانس کرتے ہوئے 11 مریضوں کو اندرون ضلع، جبکہ 35 واقعات میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع منتقل کیا گیا۔ اس دوران کُل 46 مریض ریسکیو 1122 ریفرل سروس سے مستفید ہوئے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو1122 لکی مروت

Address

Lakki Marwat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue1122 Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue1122 Lakki Marwat:

Shortcuts

Share