Mardan Traffic Warden

Directions

Mardan Traffic Warden Traffic Mardan is the Official Page of Mardan Traffic Police

Traffic Warden Mardan is committed to ensuring safe, smooth, and disciplined traffic flow across the city. Our mission is to protect lives, promote road safety awareness, and enforce traffic laws with fairness and professionalism.

> *پریس ریلیز*> *مورخہ: 02 نومبر 2026*>> *ٹریفک وارڈن پولیس مردان کا نوشہرہ روڈ پر نو پارکنگ اور ہتھ ریڑھی بانوں کے خلاف...
02/11/2026

> *پریس ریلیز*
> *مورخہ: 02 نومبر 2026*
>
> *ٹریفک وارڈن پولیس مردان کا نوشہرہ روڈ پر نو پارکنگ اور ہتھ ریڑھی بانوں کے خلاف بڑا آپریشن*
>
> مردان () ریجنل پولیس آفیسر مردان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں، ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کی براہ راست نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک بمعہ دیگر ٹریفک نفری نے نوشہرہ روڈ پر نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں اور روڈ پر کھڑے ہتھ ریڑھی بانوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔
>
> نوشہرہ روڈ پر ہتھ ریڑھی بانوں اور غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی تھی، آپریشن کے دوران روڈ کو کلیئر کر کے ٹریفک کے لیے رواں دواں کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
>
> ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کا کہنا ہے کہ شہر کی مصروف ترین شاہراہوں بالخصوص نوشہرہ روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔
>
> *ترجمان: ٹریفک وارڈن پولیس مردان*

*پریس ریلیز**مورخہ: 30 اکتوبر 2026**تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی*مردا...
30/10/2026

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 30 اکتوبر 2026*

*تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی*

مردان () ریجنل پولیس آفیسر مردان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں، ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کی براہ راست نگرانی اور ڈی ایس پی ٹریفک کے زیرِ نگرانی میں انچارج سرکل تخت بھائی، انچارج ایگل تخت بھائی بمعہ دیگر ٹریفک نفری نے تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر ون ویلنگ اور کرتب دکھانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ون ویلنگ میں ملوث موٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لے کر تھانہ تخت بھائی میں ایمپاؤنڈ کر دیا گیا۔

اس موقع پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو نہایت شفقت کے ساتھ ہدایت دی گئی کہ جوانی اللہ تعالیٰ کی عظیم امانت ہے، ون ویلنگ بہادری نہیں بلکہ اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے، ایک لمحے کی لاپرواہی اور شوق ساری زندگی کے پچھتاوے میں بدل سکتا ہے۔ اپنے والدین کے جذبات کا خیال رکھیں، کرتب بازی کے بجائے اپنا وقت تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں۔

مذکورہ موٹر سائیکلیں والدین سے بیان حلفی لینے کے بعد والدین کے حوالے کی جائیں گی، جبکہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*ترجمان: ٹریفک وارڈن پولیس مردان*

*پریس ریلیز**مورخہ: 30 اکتوبر 2026**ٹریفک پولیس مردان کی شمسی روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بڑی کاروائی*ریجنل پولیس آ...
30/10/2026

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 30 اکتوبر 2026*

*ٹریفک پولیس مردان کی شمسی روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بڑی کاروائی*

ریجنل پولیس آفیسر مردان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں، ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کی براہ راست نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک و انچارج ٹریفک بمعہ ٹریفک نفری نے شمسی روڈ پر غیر قانونی طور پر کھڑی موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی۔

کاروائی کے دوران نو پارکنگ زون اور دکانوں کے سامنے بے ترتیبی سے کھڑی تقریباً *42 موٹر سائیکلوں* کو ٹرکوں میں لوڈ کر کے پولیس لائن مردان میں ایمپاؤنڈ کر دیا گیا۔ مذکورہ گاڑیاں قانونی کاروائی اور جرمانہ کے بعد مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ شمسی روڈ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر پرائیویٹ ہسپتال واقع ہیں جہاں غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل اور ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹریفک پولیس مردان شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

*ترجمان: ٹریفک وارڈن پولیس مردان*

30/10/2026

ٹریفک وارڈن پولیس مردان پلش لائٹس اور دیگر وائلیشن کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

> _پریس ریلیز_> _مورخہ: 29 اکتوبر 2026_>> _ٹریفک وارڈن پولیس مردان کا بینک روڈ سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات اور نو پارکن...
29/10/2026

> _پریس ریلیز_
> _مورخہ: 29 اکتوبر 2026_
>
> _ٹریفک وارڈن پولیس مردان کا بینک روڈ سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف بڑا آپریشن_
>
> مردان () ریجنل پولیس آفیسر مردان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں، ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کی براہ راست نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک، ایگل سکواڈ، فورک لفٹر اور دیگر ٹریفک نفری نے بینک روڈ، شمسی روڈ، چاٹو چوک، کالج چوک، نوشہرہ روڈ، منگل باغ چوک، نیو اڈہ، سبزی نہر اور چارسدہ چوک میں نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں، ہتھ ریڑھی بانوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔
>
> آپریشن کے دوران مذکورہ تمام روڈز کو ٹریفک کے لیے رواں دواں کیا گیا اور نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کو موقع پر چالان کیا گیا۔
>
> ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کا کہنا ہے کہ شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔
>
> _ترجمان: ٹریفک وارڈن پولیس مردان_

*پریس ریلیز**مورخہ: 29 اکتوبر 2026**ٹریفک وارڈن پولیس مردان کا بینک روڈ پر تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف بڑا آپریشن*مردا...
29/10/2026

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 29 اکتوبر 2026*

*ٹریفک وارڈن پولیس مردان کا بینک روڈ پر تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف بڑا آپریشن*

مردان () ریجنل پولیس آفیسر مردان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں، ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کی براہ راست نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک، ایگل سکواڈ، فورک لفٹر اور دیگر ٹریفک نفری نے بینک روڈ پر نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں، ہتھ ریڑھی بانوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران بینک روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے رواں دواں کیا گیا اور نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کو موقع پر چالان کیا گیا۔

ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کا کہنا ہے کہ بینک روڈ شہر کی مصروف ترین شاہراہ ہے، جہاں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

*ترجمان: ٹریفک وارڈن پولیس مردان*

*پریس ریلیز**مورخہ: 29 اکتوبر 2026**ٹریفک وارڈن پولیس مردان کا چارسدہ چوک اور سبزی منڈی نہر میں تجاوزات اور نو پارکنگ کے...
29/10/2026

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 29 اکتوبر 2026*

*ٹریفک وارڈن پولیس مردان کا چارسدہ چوک اور سبزی منڈی نہر میں تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف بھرپور آپریشن*عمل

مردان () ریجنل پولیس آفیسر مردان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں، ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کی براہ راست نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک بمعہ انچارج موبائل 1 اور دیگر ٹریفک نفری نے چارسدہ چوک اور سبزی منڈی نہر میں نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں، ہتھ ریڑھی بانوں اور فٹ پاتھوں پر کیے گئے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران نو پارکنگ زون کو مکمل طور پر کلیئر کیا گیا، فٹ پاتھوں پر قائم عارضی تجاوزات ہٹا کر پیدل چلنے والوں کے لیے راستے بحال کیے گئے اور روڈ کو ٹریفک کے لیے رواں دواں کیا گیا۔

ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کا کہنا ہے کہ تجاوزات اور غلط پارکنگ ٹریفک کی روانی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ تاجروں اور ریڑھی بانوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فٹ پاتھوں اور نو پارکنگ زون میں تجاوزات سے گریز کریں، بصورت دیگر بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

*ترجمان: ٹریفک وارڈن پولیس مردان*

ٹریفک وارڈن پولیس مردان
28/10/2026

ٹریفک وارڈن پولیس مردان

*پریس ریلیز**مورخہ: 28 اکتوبر 2026**ٹریفک پولیس مردان کا بینک روڈ پر تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف بھرپور آپریشن*مردان (...
28/10/2026

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 28 اکتوبر 2026*

*ٹریفک پولیس مردان کا بینک روڈ پر تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف بھرپور آپریشن*

مردان () ریجنل پولیس آفیسر مردان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں، ایس پی ٹریفک وارڈن مردان کی براہ راست نگرانی اور ڈی ایس پی ٹریفک و انچارج ٹریفک کے زیرِ نگرانی میں بمعہ فورک لفٹر، اینگلز لفٹر و دیگر ٹریفک نفری نے بینک روڈ پر نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں، ہتھ ریڑھی بانوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کو موقع پر چالان کیا گیا، جبکہ فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کو ہٹا کر فٹ پاتھوں کو عوام الناس کے پیدل چلنے کے لیے کلیئر کیا گیا اور ہتھ ریڑھی بانوں کو ہٹا کر روڈ کو ٹریفک کے لیے رواں دواں کیا گیا۔

*دکانداروں اور عوام الناس کے لیے ہدایت:*
ٹریفک پولیس مردان تمام دکاندار حضرات اور عوام الناس کو ہدایت جاری کرتی ہے کہ اپنے دکانوں کا سامان فٹ پاتھوں پر ہرگز نہ رکھیں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کا حق ہے، تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹریفک پولیس مردان کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

*ترجمان: ٹریفک وارڈن پولیس مردان*

28/10/2026

مردان ٹریفک پولیس پلش لائٹس اور دیگر وائلیشن کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

Address

Police Lines
Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan Traffic Warden posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services