Livestock Fisheries & Cooperatives Department KP

Livestock Fisheries & Cooperatives Department KP

Share

Livestock Fisheries & Cooperative Department gives Door Step Services in All Khyber Pakhtunkhwa including Merged Districts.

30/05/2026

آج بمورخہ 29۔05۔2026 کو سیکرٹری لائیوسٹاک ،فشریز و کو آپریٹیو ڈیپارٹمنٹ جناب ظریف المعانی نے بٹخیلہ ہیڈ ورکس کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں مہاشیر مچھلی کے بچے چھوڑ دئے۔اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک و فشریز کے ہمراہ ڈائریکٹر فشریز ملاکنڈ جناب محمد الیاس خان ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب عبدل اول صاحب و دیگر فشریز ملاکنڈ سٹاف کے علاوہ اہل علاقہ کے معزز اراکین، ماہی گیر اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مہاشیر پاکستان کی قومی مچھلی ھے اور اسکا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ھے۔اس موقع پر جناب ڈائریکٹر فشریز ملاکنڈ محمد الیاس خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ فشریز ڈیپارٹمنٹ ضلع ملاکنڈ میں مہاشیر مچھلی کی افزائش نسل اور غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
ماحولیاتی آلودگی اور مختلف قسم کے کیمیکلز دریاؤں میں ڈالنے سے مہاشیر مچھلی کی نسل آہستہ آہستہ معدوم ھو رہی ھے اسی لئے حکومت خیبر پختونخوا نےملاکنڈ تھانہ کے مقام پر مہاشیر مچھلی کی مصنوعی نسل کشی کیلئے ایک ہیچری بنائی ھے جو ہر سال لاکھوں کی تعداد میں مہاشیر مچھلی کے بچے دریائے سوات اور صوبے کے دوسرے علاقوں، قدرتی پانیوں، جھیلوں وغیرہ میں چھوڑ دیتے ھے۔تاکہ پاکستان کی قومی مچھلی کی افزائش نسل میں اضافہ ھو۔اور اس نایاب مچھلی کی نسل معدوم ھونے سے بچ جائے۔
مہاشیر ایک گیم فش ھے اور یہ جنوبی ایشیا میں پاکستان، افغانستان، نیپال،،بھوٹان، سری لنکا اور انڈیا میں پائی جاتی ھے۔اور پاکستان میں یہ مچھلی دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ، دریائے برندو،دریائے سندھ، کلپانی مردان اور اٹک میں پائی جاتی ھے،
مہاشیر مچھلی کا وزن 55 کلو گرام تک بڑھ سکتا ھے اور اسکی لمبائی چھ سے آٹھ فٹ تک ھو سکتی ھے۔اس پر سرخی مائل دھبے اور چھلکے ھوتے ھے جسکی وجہ سے اسکو گولڈن مہاشیر کہا جاتا ھے۔اور لوگ اسکو ٹائگر آف فشز بھی کہتے ھے۔
اس موقع پر علاقے کے معززین نے فشریز ملاکنڈ کی کارکردگی کو سراہا اور اس اقدام کو ماحول دوست قرار دیا۔

27/05/2026
27/05/2026

Eid Mubarak! 🌙✨As we celebrate, it is incredible to know our sacred tradition of Qurbani fuels a Rs. 700+ billion market that transfers Rs. 400 billion directly to rural farmers and distributes 532,000 tonnes of meat to those in need. Far from shrinking our herds, this massive seasonal demand incentivizes farmers to scale up breeding, driving Pakistan's livestock population to grow from 143 million in 2006 to a thriving 251.3 million animals today!May your Eid be filled with blessings, safety, and prosperity! 🐐🐂🐏
Zarifulmaani
Secretary LFC

24/05/2026

11 سال کا طویل انتظار ختم!
رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خیبر پختونخوا، جناب آصف علی صاحب کی خصوصی ہدایات پر پروفیسر ماڈل ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ پشاور کی نئی مینیجنگ کمیٹی (Managing Committee) کے انتخابات کا پرامن، آزادانہ اور شفاف انعقاد یقینی بنایا گیا۔
اس تاریخی موقع پر سوسائٹی کے مکینوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ سوسائٹی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے اور ایک فعال مینیجنگ کمیٹی کو منتخب کرنے کے لیے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں نکل کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا

19/05/2026

صوبائی حکومت کے گُڈ گورننس پروگرام کے تحت قدرتی پانیوں میں مچھلی کے نسل کی بقاء اور اور آبی حیات کے فروغ کے لیے محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلع خیبر کے مختلف عوامی آبی ذخائر میں بھرپور فِش اسٹاکنگ مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 2 لاکھ مچھلی کے بچے (Fish Fries) ذخیرہ کیے گئے۔

اس اہم تقریب میں محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا کے افسران کے علاوہ معزز مہمانِ خصوصی جناب اقبال آفریدی ممبر قومی اسمبلی، جناب نوید آفریدی فوکل پرسن مرجڈ ایریاز اور علاقے کے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔
یہ اقدام نہ صرف آبی حیات کے تحفظ اور قدرتی وسائل کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا بلکہ مقامی سطح پر ماہی گیری، روزگار کے مواقع اور عوامی تفریح کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا صوبے میں پائیدار ماہی پروری اور آبی وسائل کے مؤثر تحفظ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

15/05/2026

کانگو وائرس (CCHF) سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ مویشیوں کی خرید و فروخت، دیکھ بھال یا قربانی کے دوران دستانے اور ماسک کا استعمال کریں، جانوروں کے جسم پر موجود چیچڑ (Ticks) کو تلف کریں اور جانوروں کے باڑوں میں باقاعدگی سے اسپرے کریں۔ جانور ذبح کرتے وقت خون اور آلائشوں سے براہِ راست رابطے سے گریز کریں اور ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ بخار، جسم درد یا خون بہنے جیسی علامات ظاہر ہونے پر فوراً قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔ صفائی، احتیاط اور حفاظتی اقدامات کے ذریعے کانگو وائرس سے مؤثر بچاؤ ممکن ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Civil Secretariat Warsak Road Complex Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00