28/10/2026
بنوں28 اکتوبر 2018 شہید مجیب الرحمن کو سرخ سلام
آج ہی کے دن 2018ء میں بنوں میں شدید دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود ہم نے پی ٹی ایم کا جلسہ منعقد کیا۔ ہمارا مقصد اپنی ماؤں اور بہنوں کے آنسو پونچھنا، لاپتہ بیٹوں کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانا اور بربریت کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔
مجیب الرحمن میرا فرسٹ کزن ہی نہیں، ایک سکول ٹیچر بھی تھا۔ اس اجتماع کے انعقاد کی پاداش میں مجھے جو سزا دی گئی، وہ میرے لیے کبھی نہ بھولنے والا زخم ہے؛ میرے کزن مجیب الرحمن کو شہید کر دیا گیا۔
ہم نے اپنی قوم کے درد کی بات کی تھی، کسی کا حق نہیں چھینا تھا۔ آج شہید مجیب الرحمن کی قربانی کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔
ہم اس قوم کے بچے ہیں، اپنی قوم کے حقوق کی بات کرتے رہیں گے۔ ایسے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔
ندیم عسکر
صوبائی جنرل سیکرٹری
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پختونخوا