District Council Sahiwal

District Council Sahiwal

Share

Local Government - District Council Sahiwal
Manage Municipal Services Deal with Municipal Services at Rural Area of Tehsil Sahiwal

30/06/2026

Deputy Commissioner Sahiwal

Photos from District Council Sahiwal's post 23/06/2026

حکومتِ پنجاب و ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایات پر اندر حدود ضلع کونسل ساہیوال میں مین ہول سیفٹی نیٹ کی تنصیبات کا کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس اقدام کا مقصد کھلے مین ہولز سے پیش آنے والے حادثات کی روک تھام اور شہریوں خصوصاً بچوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
ضلع کونسل ساہیوال محفوظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے
عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Local Government & Community Development Department, Punjab
Chief Secretary Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal

23/06/2026

.

18/06/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب کا محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ۔ شہری سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ یا اشتعال انگیز مواد دیکھیں تو فوراً واٹس ایپ نمبروں 03073087777 یا 03073097777 پر رپورٹ کریں۔ آئیں حکومتِ پنجاب کے ساتھ محفوظ، پُر امن اور خوشحال پاکستان کے قیام میں اپنا کرادار ادا کریں۔

Photos from Deputy Commissioner Sahiwal's post 18/06/2026
17/06/2026

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر ضلع کونسل کی 90 موڑ، چیچہ وطنی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور تعمیرات کے خلاف کارروائی ، برہان ہاؤسنگ سکیم، ایوب ٹاؤن، اضافی آبادی، الحمد گرینڈ مال اور بزنس پارک کی غیر قانونی تعمیرات مسمار، دفاتر سیل ۔ تاج محل مارکی، النور میرج ہال اور قصرِ بسمل میرج ہال بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل ۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور تعمیرات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

15/06/2026

داد فتیانہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال کا آپریشن

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال نے داد فتیانہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے

الحافظ ٹاؤن ، 9/11ایل اور اڈہ داد فتیانہ کی غیر قانونی اضافی آبادیوں کے گیٹس مسمار، دفاتر سیل اور ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کر دیے۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا کہنا ہے کہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔ شہری کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری سے قبل اس کی قانونی حیثیت ضرور چیک کریں۔ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal

09/06/2026

ساہیوال ( ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کونسل کی ٹیم نے ایک اور کامیاب آپریشن کے دوران غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔کارروائی کے دوران ضلع کونسل کی ٹیم نے 91 نو ایل میں قائم علی بلاک اور شاہ زیب سٹی جبکہ 90 نو ایل میں قائم غیر قانونی اضافی آبادی کا معائنہ کیا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر سکیموں میں قائم مرکزی گیٹس، دفاتر، چار دیواریوں اور دیگر غیر مجاز تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل خداداد تارڑ اور ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ جاوید انور گوندل نے آپریشن کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو دھوکہ دے کر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے بغیر پلاٹوں کی فروخت، تشہیر اور ترقیاتی سرگرمیاں قانوناً جرم ہیں، لہٰذا شہری کسی بھی سکیم میں سرمایہ کاری سے قبل اس کی قانونی حیثیت ضرور معلوم کریں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں شہریوں کے سرمایہ کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی شہری منصوبہ بندی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بھی رکاوٹ بنتی ہیں۔ اسی لیے ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے زیرو
ٹالرنس پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal

06/06/2026

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،
ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال کی حدود مںیں واقع نجف سٹی اور موسیٰ بلاک کی چار دیواری، گیٹس اور دفاتر مسمار،
عوام سے اپیل ہے کہ سرمایہ کاری سے قبل سکیم کی قانونی
حیثیت ضرور چیک کریں۔
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal

Want your business to be the top-listed Government Service in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

District Courts Sahiwal
Sahiwal
57000