Mohsin Ur Rehman Khosa

Directions Website Contact the organization

Mohsin Ur Rehman Khosa Blogger & Social Activist

‏دنیا کی کوئی بھی جدید مشین، کوئی طاقتور ترین ڈائنامائٹ اور کوئی بھی ہائی ٹیک ڈرلنگ ٹول اس کے آگے گھٹنے ٹیک چکا تھا۔ یہ ...
21/10/2026

‏دنیا کی کوئی بھی جدید مشین، کوئی طاقتور ترین ڈائنامائٹ اور کوئی بھی ہائی ٹیک ڈرلنگ ٹول اس کے آگے گھٹنے ٹیک چکا تھا۔ یہ کہانی ہے شاہراہِ قراقرم کے اس سیاہ اور ناممکن چٹانی پہاڑ کی جس نے انجینئرز کے ہوش اڑا دیے تھے اور پھر وادیِ ہنزہ کے ایک عام سے بوڑھے مزدور نے قدرت کے ایک انوکھے اصول سے اس کا سینہ چیر کر رکھ دیا ۔

‏یہ ایک بالکل منفرد اور حقیقی واقعہ ہے جو پاکستان کی انجینئرنگ اور انسانی عزم کی دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے۔ شاہراہِ قراقرم دنیا کی سب سے بلند اور دشوار گزار پکی سڑک ہے، جسے بنانے کے لیے انسانوں نے آسمان سے باتیں کرتے ہوئے پہاڑوں کا جگر چاک کیا۔ لیکن ستر کی دہائی میں جب اس سڑک کی تعمیر جاری تھی، تو وادیِ ہنزہ کے قریب ایک ایسا مقام آیا جہاں جدید سائنس، بھاری ترین مشینری اور انجینئرنگ کے تمام اصول ناکام ہو گئے۔ یہاں کالا قراقرم کا ایک ایسا چٹانی پہاڑ تھا جس کی رنگت سیاہ تھی اور اس کے پتھر اتنے سخت تھے کہ ڈرلنگ مشینیں ان پر لگتے ہی ٹوٹ جاتی تھیں اور ڈائنامائٹ کے دھماکے بھی اس چٹان پر ایک خراش تک نہیں ڈال سکتے تھے ۔

‏کئی ہفتے گزر گئے اور منصوبے پر کام بالکل رک گیا۔ انجینئرز کا خیال تھا کہ اس شاہراہ کا ڈیزائن بدل کر راستہ موڑنا پڑے گا، جس پر مزید اربوں روپے اور کئی سال درکار تھے۔ اسی مایوسی کے عالم میں، وہاں کام کرنے والے ایک بوڑھے مقامی گلگتی مزدور نے انجینئرز کے چیف کو ایک عجیب مشورہ دیا۔ اس نے کہا کہ اس چٹان کا پتھر آگ یا بارود سے نہیں ٹوٹے گا، بلکہ یہ برف اور شدید سردی کی ایک خاص روایتی ترکیب سے ٹوٹے گا۔ انجینئرز نے پہلے تو اس کی بات کو مذاق سمجھا، لیکن جب کوئی راستہ نہ بچا تو انہوں نے اس بوڑھے مزدور کی بات مان لی۔

‏اس بوڑھے نے گاؤں کے چند اور مزدوروں کو اکٹھا کیا اور رات کے وقت، جب درجہ حرارت منفی ڈگریوں میں گر جاتا تھا، اس سیاہ چٹان کے قدرتی باریک شگافوں میں مسلسل کئی گھنٹوں تک کھولتا ہوا گرم پانی ڈالا۔ چٹان کے پتھر کے اندر موجود دراڑوں میں گرم پانی جیسے ہی پہنچتا، باہر کی شدید برفانی ہوا اسے سیکنڈوں میں جماتی چلی جاتی۔ پانی جب جم کر برف بنتا ہے تو پھیلتا ہے۔ پوری رات درجہ حرارت کے اس اچانک اور شدید ترین ٹکراؤ کے باعث چٹان کے اندر ایک زبردست قدرتی دباؤ پیدا ہوا، اور اگلی صبح جب سورج کی پہلی کرنیں ان پہاڑوں پر پڑیں تو ایک زوردار کڑک دار آواز کے ساتھ وہ ناممکن چٹان خود بخود دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر نیچے ندی میں جا گری۔

‏وہ جدید انجینئرز جو جرمنی اور چین سے آئے تھے، اس مقامی حکمت اور قدرت کے اصول کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جس چٹان کو ٹنوں بارود نہ توڑ سکا، اسے پہاڑوں کے باسیوں نے محض پانی، برف اور درجہ حرارت کے فرق سے مٹی میں ملا دیا۔ آج جب بھی لوگ شاہراہِ قراقرم سے گزرتے ہیں، تو وہ صرف ایک سڑک دیکھ رہے ہوتے ہیں، لیکن اس سڑک کا ایک ایک موڑ ایسی ہی درجنوں انوکھی، پراسرار اور انسانی ہمت کی لازوال کہانیوں سے بھرا ہوا ہے۔

13/10/2026

‏”حالت جنگ“
‏جنگ کے دوران “ کتوں “ کے ذریعے پیغام رسانی ایک آزمودہ عمل ہے ۔ بعد میں انہیں اعلی ترین اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔

‏پہلی جنگ عظیم کے ہیرو کتوں کے نام:

‏سیٹن، نیل، ٹرک، بلٹ، ریگز، سارجنٹ سٹبی

‏دوسری جنگ عظیم کے ہیرو کتوں کےنام:

‏چپس، اسموکی، بنگ، برائن، مونٹی

‏نوٹ: پیغام رساں کتوں کا احترام کیجئیے ۔ یہ جنگ کا معتبر ترین ہتھیار ہو سکتے ہیں ۔

‏تمام شُد

Either you surrender or you fight for your freedom till death. What will we do? My belief is La Ilaha Illallah there is ...
12/10/2026

Either you surrender or you fight for your freedom till death.

What will we do? My belief is La Ilaha Illallah there is no God but one, and we will fight!

‏پاکستان مزے کا ملک ہے یہاں ریٹائرڈ آنٹیوں اور انکلوں کو پچھلی عمر میں اللہ اللہ کرنے کی بجائے نئی نوکری مل جاتی ہے اور ...
12/10/2026

‏پاکستان مزے کا ملک ہے یہاں ریٹائرڈ آنٹیوں اور انکلوں کو پچھلی عمر میں اللہ اللہ کرنے کی بجائے نئی نوکری مل جاتی ہے اور نوجوان نسل اعلی تعلیم کے باوجود سی وی لئے جوتیاں گھسا دیتی ہے لیکن نوکری پھر بھی نہیں ملتی

11/10/2026

12 اکتوبر 1999 کو ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے ایمرجنسی لگا کے نواز شریف کی منتخب حکومت ختم کر دی تھی۔ہر سال 12 اکتوبر کو مسلم لیگ ن اس دن کو یوم سیاہ کے طور پے مناتی ہے۔ سوال یہ ہے کیا آج کے ایڈوانچیر کے بعد مسلم لیگ ن کل 12 اکتوبر کو یوم سیاہ منائے گی۔؟

03/10/2026

سابق وزیراعظم عمران خان اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست میں فرق یہ ہے کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو عوامی سیاست کے ذریعے زیر کیا جبکہ
‏نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف علی زرداری، بلاول بھٹو نے فوج کی گود میں بیٹھ کر عوام کو جبر و تشدد کا سیر بنایا۔ بندوق کی طاقت سے جمہوریت کا قتل۔کیا اور عوام کے حقوق کو ذبع کر دیا۔ اس ملک میں فسطائیت، آمرانہ نظام نافذ ہے۔ عدلیہ نیلام اور عوام غلام ۔اج برملا کہتے ہیں عمران خان کی رہائی پر بات نہیں ہوگی وہ ہماری موت ہے ، وہ باہر آگیا تو ہم۔سب اندر ہونگے۔

02/10/2026

‏پہلی خبر
‏پرسکون زندگی کے باعث جاپان میں 100 سال سے بڑے افراد کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار سے بڑھ گئی

‏دوسری خبر
‏ذہنی امراض کا شکار پاکستانیوں کی تعداد 3 کروڑ 25 لاکھ سے بڑھ گئی، 36 لاکھ مکمل ذہنی مریض

‏پاکستانی نثراد کینڈین شہری سارا انعام جس کو اس کے شوہر شاہ نواز امیر نے 23 ستمبر 2022 کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد ف...
01/10/2026

‏پاکستانی نثراد کینڈین شہری سارا انعام جس کو اس کے شوہر شاہ نواز امیر نے 23 ستمبر 2022 کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد فارم ہاؤس میں بے دردی سے قتل کر دیا تھا مجرم کو اسلام آباد سیشن کورٹ نے 14 دسمبر 2023 کو سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف مجرم کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے
‏سارا انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم کو کینیڈا میں ہوتے تھے وہاں سے کیس لڑنے پاکستان آگئے ابھی عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں
‏آج ان کا میسج آیا کہ ان کی بیٹی کو قتل ہوئے چار سال ہو چکے اس حوالے سے 3 اکتوبر کو اسلام نیشنل پریس کلب میں شام ساڈھے چار سے چھ بجے تک انہوں نے پروگرام رکھا ہے
‏انجینئر انعام الرحیم آج بھی اپنی بیٹی کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو جاتے ہیں

30/09/2026

‏طوفان سے آنکھ ملاؤ، سیلابوں پر وار کرو
‏ملاحوں کا چکر چھوڑو، تیر کے دریا پار کرو۔۔۔

30/09/2026

Imran Khan Tiger💕

Address

Sahiwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohsin Ur Rehman Khosa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mohsin Ur Rehman Khosa:

Shortcuts

Share

Nearby government services