Deputy Commissioner Swat

Call Directions Website Contact the organization

Deputy Commissioner Swat Official Page of Deputy Commissioner Swat, Government of Khyber Pakhtunkhwa.

05/11/2026
مینگورہ بازار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، دکانوں کے سامنے غیر قانونی سیڑھیاں، پختہ تعمیرات اور نالوں پر قائم تجاو...
05/11/2026

مینگورہ بازار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، دکانوں کے سامنے غیر قانونی سیڑھیاں، پختہ تعمیرات اور نالوں پر قائم تجاوزات مسمار
سوات: اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی زرک یار خان طورو نے تحصیل میونسپل آفیسر بابوزئی افضل خان کے ہمراہ آج مینگورہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی۔
کارروائی کے دوران دکانوں کے سامنے قائم غیر قانونی سیڑھیاں، تھڑے، نالوں پر تعمیر کیے گئے پختہ ڈھانچے اور دیگر تجاوزات مسمار کرکے ہٹا دی گئیں۔ ٹی ایم اے بابوزئی کے عملے نے عوامی راستوں اور نکاسی آب کی گزرگاہوں کی بحالی کے لیے موقع پر کارروائی کی۔
اس اقدام کا مقصد بازار میں پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کھولنا، نکاسی آب کے نالوں سے رکاوٹیں دور کرنا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے۔
ضلعی انتظامیہ سوات کی دکانداروں سے اپیل ہے کہ عوامی راستوں اور نالوں پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔
کھلے راستے، بہتر نکاسی آب اور منظم بازار — شہریوں کی سہولت کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ سوات

شنگردار اور چینوگان تحصیل بریکوٹ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، متعدد غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیںسوات: ڈپٹی کمشنر...
05/11/2026

شنگردار اور چینوگان تحصیل بریکوٹ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، متعدد غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شوانہ حلیم کی زیرِ نگرانی شنگردار اور چینوگان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران تحصیل میونسپل انتظامیہ بریکوٹ کے عملے نے سڑکوں کے کناروں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم متعدد غیر قانونی تجاوزات ہٹا دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر آپریشن کی نگرانی کی اور جاری کام کا جائزہ لیا۔

اس کارروائی کا مقصد عوامی راستوں کی اصل حدود بحال کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کم کرنا ہے۔

عوامی راستوں کی مکمل بحالی کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

05/11/2026
ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بابر خان تنولی نے جنرل مینیجر آپریشنز ذیشان پرویز کے ہمراہ مینگورہ شہر کے م...
05/11/2026

ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بابر خان تنولی نے جنرل مینیجر آپریشنز ذیشان پرویز کے ہمراہ مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں اور صفائی پوائنٹس کا دورہ کیا اور صوبائی حکومت کی ہدایات پر جاری خصوصی مہینہ صفائی مہم کے تحت صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران سے جاری صفائی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے کاموں کو مزید مؤثر بنایا جائے، نالوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے ہدایت کی کہ صفائی مہم کے اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ عملے کی حاضری اور کارکردگی کو یقینی بنایا جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

صاف ستھرا سوات، ہماری مشترکہ ذمہ داری



سوات میں انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا فیسٹیول 2026 کا آغاز، مختلف سکولوں کے طلبہ کے دستوں کا شاندار مظاہرہسوات: انٹر ڈسٹرکٹ س...
05/11/2026

سوات میں انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا فیسٹیول 2026 کا آغاز، مختلف سکولوں کے طلبہ کے دستوں کا شاندار مظاہرہ

سوات: انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا فیسٹیول 2026 کی افتتاحی تقریب آج ہاکی آسٹروٹرف گراؤنڈ مکان باغ، مینگورہ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) سوات نعمت اللہ تھے۔ اس موقع پر اولمپک گولڈ میڈلسٹ رحیم خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) سوات، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، ریجنل سپورٹس آفیسر، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ کے دستوں نے حصہ لیا اور منظم انداز میں مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ طلبہ کی بھرپور شرکت سے تقریب میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

سپورٹس گالا کے دوران سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ کے درمیان کرکٹ، ہاکی، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

05/11/2026

مینگورہ بازار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، دکانوں کے سامنے غیر قانونی سیڑھیاں، پختہ تعمیرات اور نالوں پر قائم تجاوزات مسمار

سوات: اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی زرک یار خان طورو نے تحصیل میونسپل آفیسر بابوزئی افضل خان کے ہمراہ آج مینگورہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی۔

کارروائی کے دوران دکانوں کے سامنے قائم غیر قانونی سیڑھیاں، تھڑے، نالوں پر تعمیر کیے گئے پختہ ڈھانچے اور دیگر تجاوزات مسمار کرکے ہٹا دی گئیں۔ ٹی ایم اے بابوزئی کے عملے نے عوامی راستوں اور نکاسی آب کی گزرگاہوں کی بحالی کے لیے موقع پر کارروائی کی۔

اس اقدام کا مقصد بازار میں پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کھولنا، نکاسی آب کے نالوں سے رکاوٹیں دور کرنا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ سوات کی دکانداروں سے اپیل ہے کہ عوامی راستوں اور نالوں پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔

کھلے راستے، بہتر نکاسی آب اور منظم بازار — شہریوں کی سہولت کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ سوات

اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کا مینگورہ کے مختلف مقامات کا دورہ، تاجر برادری سے ملاقات اور انتظامی امور پر تبادلہ خیالسوات: اسسٹ...
05/11/2026

اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کا مینگورہ کے مختلف مقامات کا دورہ، تاجر برادری سے ملاقات اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال

سوات: اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی زرک یار خان طورو نے گلشن چوک کے قریب اُدھیانہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور انسدادِ تجاوزات مہم کے سلسلے میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ٹریڈرز یونین فیڈریشن کے صدر اور مقامی تاجروں سے ملاقات کی، ان کی تجاویز اور مؤقف سنے اور عوامی سہولیات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید مشاورت اور متعلقہ امور کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے کل اپنے دفتر میں اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

Address

Saidu Sharif
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Swat:

Shortcuts

Share

Nearby government services