01/06/2026
ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ رانا غلام عباس کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی،حساس مقامات کی نگرانی اور فول پروف انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن رانا غلام عباس نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی کو انتہائی ذمہ داری، پیشہ ورانہ انداز اور الرٹ رہتے ہوئے سرانجام دیا جائے۔
01/06/2026
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
شیخوپورہ تھانہ خانقاہ ڈوگراں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری
01/06/2026
السلام علیکم ! صبح بخیر
جدید نگرانی اور محفوظ پنجاب ، پنجاب پولیس کا مشن۔۔۔
پنجاب پولیس کا “ٹریول آئی سافٹ ویئر” بس اڈوں پر مسافروں کی فوری اور مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہا ہے۔ یہ جدید سسٹم خطرناک اور اشتہاری مجرمان کی بروقت شناخت، الرٹس اور محفوظ سفر کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
31/05/2026
انسپکٹر جنرل آف پولیس, پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے 01 جون کو تھانہ جات,دفاتر میں انکوائریز و درخواستوں کے سلسلہ میں بلائے گئے لوگوں کی فہرستیں تھانہ جات کے نوٹس بورڈز, پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کردی گئی ہیں.
31/05/2026
� ضلع شیخوپورہ کے عوام کی توجہ کے لیے اہم اطلاع
حکومتِ پنجاب کی جانب سے پنجاب پولیس اسپیشل برانچ میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ضلع شیخوپورہ کے خواہشمند امیدوار مقررہ معیار کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے اسپیشل برانچ شیخوپورہ کے دفاتر سے رابطہ کریں۔
☎️ رابطہ نمبر: 0569200306
📅 فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ: 15 جون 2026
اپنے روشن مستقبل کے لیے اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں اور پنجاب پولیس کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
31/05/2026
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے شیخوپورہ پولیس کے افسران و جوان چرچ ہائے کے باہر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کے تحفظ کے لئے کوشاں، شیخوپورہ پولیس