Al- Khidmat Foundation Dir Upper

Directions

Al- Khidmat Foundation Dir Upper The Official page Al Khidmat Foundation Dir Upper

29/10/2026
بنو قابل فری آئی ٹی اسکلز پروگرام — اورینٹیشن سیشن، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل، دیر بالاالخدمت فاؤنڈیشن خیبر پخت...
28/10/2026

بنو قابل فری آئی ٹی اسکلز پروگرام — اورینٹیشن سیشن، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل، دیر بالا
الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نارتھ کے زیرِ اہتمام شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں بنو قابل فری آئی ٹی اسکلز پروگرام کا اورینٹیشن سیشن منعقد ہوا۔
سیشن میں طلبہ و طالبات کو پروگرام کے اغراض و مقاصد، کورسز کی تفصیلات، دورانیے، تعلیمی طریقۂ کار اور متوقع نتائج کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، تاکہ وہ عملی ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کرنے اور اپنے روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھانے کے لیے تیار ہو سکیں۔
اس موقع پر اکرام اللہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر بادشاہ حسین صاحب، ڈاکٹر محمد نواز صاحب ، سید تواب اللہ پروگرام منیجر کے پی نارتھ ،امداد اللہ جنرل سیکرٹری الخدمت الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا ،ملک عنایت سید نایب صدر ، قاضی محبوب عالم صاحب ، صاحبزادہ مراد حسین صاحب اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
بنو قابل محض ایک تربیتی پروگرام نہیں، بلکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں باصلاحیت و خودمختار بنانے کی ایک مؤثر تحریک ہے۔
بنو قابل — ہنر مند نوجوان، روشن مستقبل!

ڈاکٹر زاہد نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان , ڈاکٹر واحید , ڈاکٹر خبیب بلال , فضل محمود صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخو...
24/10/2026

ڈاکٹر زاہد نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان , ڈاکٹر واحید , ڈاکٹر خبیب بلال , فضل محمود صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواہ شمالی , ریجنل ہلیتھ مینجر اور ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال دیر لوئر مجید اللہ نے دیر بالا میں الخدمت حمیدہ ممتاز ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا اکرام اللہ نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواہ شمالی میر مخزن الدین سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی دیر بالا حافظ محمد ریاض اور ڈائریکٹر ہسپتال سے اہم اجلاس ۔
الخدمت حمیدہ ممتاز ہسپتال کا دورہ بھی کیا ۔

واڑی صاحب اباد گاؤں رضاگے سے تعلق رکھنے والے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار کلیم خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر صدر الخدمت فا...
24/10/2026

واڑی صاحب اباد گاؤں رضاگے سے تعلق رکھنے والے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار کلیم خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا اکرام اللہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل واڑی فرمان اللہ فاتحہ خوانی کررہے ہیں ۔
اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے امین ۔

افسوسناک حادثہکل رات واڑی موہا ڈب کے مقام پر موٹرسائیکل اور ( ٹریلا گاڑی )کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ای...
23/10/2026

افسوسناک حادثہ

کل رات واڑی موہا ڈب کے مقام پر موٹرسائیکل اور ( ٹریلا گاڑی )کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی الخدمت فاؤنڈیشن واڑی کے رضاکار فوراً موقع پر پہنچے اور دونوں کو واڑی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تیمرگرہ ریفر کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کو الخدمت کے رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت غسل دیا، کفن پہنایا، تابوت میں بند کر کے الخدمت ایمبولینس کے ذریعے احترام کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں بیبیوڑ میاں بانڈہ پہنچایا۔

الخدمت فاؤنڈیشن - غم کی ہر گھڑی میں، انسانیت کے ساتھ، خدمت میں سب سے آگے۔

اظہار تعزیت !
23/10/2026

اظہار تعزیت !

محترم اکرام اللہ صاحب صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا کا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے نو منتخب وائس چانسلر پروفیسر...
19/10/2026

محترم اکرام اللہ صاحب صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا کا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے نو منتخب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر صاحب سے ملاقات دیر بالا شرینگل آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران یونیورسٹی میں الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کلاسز کے آغاز کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، تاکہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرکے ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد نواز خان، کوآرڈینیٹر ایجوکیشن، نائب صدر اور ملک عنایت سید بھی موجود تھے۔
الخدمت بنو قابل — نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم

18/10/2026

صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر اپر اکرام اللہ منیجر بنو قابل خیبر پختونخواہ شمالی تواب اللہ نے اج الخدمت تحصیل شیرینگل بنو قابل...
18/10/2026

صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر اپر اکرام اللہ منیجر بنو قابل خیبر پختونخواہ شمالی تواب اللہ نے اج الخدمت تحصیل شیرینگل بنو قابل سنٹر کا دورہ کیا

الخدمت فاؤنڈیشن دیر اپر کے زیرِ اہتمام بنو قابل پروگرام کے تحت تحصیل شیرینگل میں واقع بنو قابل سنٹر میں میں نئے رجسٹرڈ طلبہ و طالبات کے انٹرویوز کا سلسلہ اج بھی جاری رہا ۔

ان انٹرویوز کا مقصد نوجوانوں کی دلچسپی، صلاحیتوں اور آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھنے کے جذبے کو جانچتے ہوئے انہیں جدید ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انٹرویوز کا عمل منظم اور مؤثر انداز میں جاری ہے، جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن بنو قابل کے ذریعے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تعلیم اور ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Address

Sheringal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al- Khidmat Foundation Dir Upper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share


Other Political Organizations in Sheringal

Show All