Molana Fazle Ali Haqqani

Call Directions

Molana Fazle Ali Haqqani Vice President at Jamiat Ulma e Islam. Ex Education Minister Khyber Pukhtunkhwa
Ex Memeber CII Pak

جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے امیر و مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی کی باجوڑ ہاوس میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما ...
27/10/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے امیر و مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی کی باجوڑ ہاوس میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سرپرست مولانا رحیم گل سے انکی ہمیشرہ کی وفات پر تعزیت کی اور انکی بلند درجات کے دعا کی

اسلام آباد: سیاست کے سلطان قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے ساتھ تفصیلی ملاقات۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان...
10/10/2026

اسلام آباد: سیاست کے سلطان قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے ساتھ تفصیلی ملاقات۔
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب و ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی صاحب، صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلع صوابی جنرل سیکرٹری حاجی نورالاسلام خان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات انجنیئر قیصر شاہ اور مولانا اسرار موجود تھے۔

ٹوپی شمولیتی پروگرام سلطان شیر،جاوید زمان، عابد زمان محلہ نیکی خیل برغنڈی ٹوپی اپنے خاندان سمیت  علماء اسلام میں شاملضلع...
10/10/2026

ٹوپی شمولیتی پروگرام
سلطان شیر،جاوید زمان، عابد زمان محلہ نیکی خیل برغنڈی ٹوپی اپنے خاندان سمیت علماء اسلام میں شامل
ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی صاحب
جنرل سیکرٹری حاجی نورلاسلام خان،الحاج غفور خان جدون، مولانا تاج نبی خان ، جاوید الرحمن، محمد رحیم جدون،محمد عاطف رحمانی، سید شاہ، حسن علی ،مفتی زکریا، مولوی بلال ،مفتی کفایت اللہ شاہ، محمدو دیگر مشران و کارکنان نے شرکت کی ۔

جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے زیر اہتمام عظیم الشان ختم نبوت اجتماع جامعہ رشیدیہ ٹھنڈکوئی سے جےیوآئی مرکزی نائب امیر مو...
08/10/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے زیر اہتمام عظیم الشان ختم نبوت اجتماع جامعہ رشیدیہ ٹھنڈکوئی سے جےیوآئی مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی, صوبائی جنرل سیکریٹری سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش، پیر طریقت شیخ اعزاز الحق صاحب، صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور صاحب صوبائی ناظم مالیات و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نورالاسلام خان ودیگر خطاب کررہے ہے۔
جبکہ استاد العلماء شیخ التفسیر مولانا شیخ نورالہادی صاحب حق صاحب اختتامی دعا فرمارہے ہیں

ڈیجیٹل میڈیا کارنر میٹنگ جے یوآئی تحصیل ٹوپی بسلسلہ تیاری 8 اکتوبر ختم نبوت اجتماع جامعہ رشیدیہ ٹھنڈکوئی زیر صدارت کوارڈ...
27/09/2026

ڈیجیٹل میڈیا کارنر میٹنگ جے یوآئی تحصیل ٹوپی
بسلسلہ تیاری 8 اکتوبر ختم نبوت اجتماع جامعہ رشیدیہ ٹھنڈکوئی
زیر صدارت کوارڈینیٹر تحصیل ٹوپی جناب سید شاہ صاحب کارخانہ جاوید الرحمان صاحب میں منعقد ہوا
مہمان خصوصی ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی صاحب
جنرل سیکرٹری حاجی نورلاسلام خان صاحب
مرکزی معاون میڈیا سیل جناب ارشد علی صاحب
ضلعی سیکرٹری اطلاعات انجینیئر قیصر شاہ صاحب
ضلعی کوارڈینیٹر محمد عاطف رحمانی، تحصیل امیر مولانا تاج نبی خان ، جنرل سیکرٹری جاوید الرحمان ، تحصیل کوارڈینیٹر سید شاہ، تحصیل سیکرٹری اطلاعات مفتی زکریا ، فنانس سیکرٹری خیرالبصر نے خطاب کیا
سابق مئیر تحصیل ٹوپی محمد رحیم جدون ، ضلعی نائب امیر الحاج غفور خان جدون ، مولانا روشن زیب صاحب اور جمعیت بزنس فورم ضلعی صدر اویس علی شاہ، نوجوان فورم تحصیل لاہور کنوینئر محمد زیب ، سعود الرحمن جمعیتی و دیگر یونٹس سیکرٹری اطلاعات و کوارڈینیٹرز نے بمع اپنے ٹیم ممبران اور تحصیل ٹوپی مجلس عاملہ نےشرکت کی

جمعیت علماء ضلع صوابی کے تمام  یونٹس کے امراءو نظماء و شعبہ جات کے ذمداران کا مشترکہ اجلاس بسلسلہ تیاری 8 اکتوبر ختم نبو...
26/09/2026

جمعیت علماء ضلع صوابی کے تمام یونٹس کے امراءو نظماء و شعبہ جات کے ذمداران کا مشترکہ اجلاس بسلسلہ تیاری 8 اکتوبر ختم نبوت اجتماع جامعہ رشیدیہ ٹھنڈکوئی کے سلسلے میں
جامعہ علوم اسلامیہ عیدگاہ میں منعقد ہوا
ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی صاحب
جنرل سیکرٹری حاجی نورلاسلام خان خان اور چاروں تحصیلوں کے امراء و نظماء ودیگر علماء کرام نے خطاب کیا ۔
8 اکتوبر ختم نبوت اجتماع کے کامیابی کیلئے چاروں تحصیلوں کو اپنی تیاریوں کو
حتمی شکل دینے کی ہدایت

صوابی/// مانکی میں ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخواہ کے نائب امیر مفتی فضل غفور، ضلعی امیر و مرکز...
27/08/2026

صوابی/// مانکی میں ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخواہ کے نائب امیر مفتی فضل غفور، ضلعی امیر و مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی، ضلعی جنرل سیکرٹری و صوبائی فنانس سیکرٹری حاجی نورالاسلام خان خطاب کررہے ہیں

پشاور :مولانا فضل علی حقانی صاحب مرکزی نائب امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر ا...
23/08/2026

پشاور :
مولانا فضل علی حقانی صاحب مرکزی نائب امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب

وکلاء کنونشن اسلام آباد
20/07/2026

وکلاء کنونشن اسلام آباد

زروبی کلابٹ روڈ۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ 2004 میں زروبی کلابٹ روڈ اس وقت وزیرتعلیم اور موجودہ جمعیت علماء اسلام کے م...
06/07/2026

زروبی کلابٹ روڈ۔

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ 2004 میں زروبی کلابٹ روڈ اس وقت وزیرتعلیم اور موجودہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا فضل علی حقانی صاحب نے اپنی نگرانی میں بنایا تھا جسکی وجہ سے آج 22 سال گزرنے کے باوجود اس روڈ کو مرمت کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی تھی جبکہ حکومت کی جانب سے ہر روڈ کیلئے تین سال بعد مرمت کا بجٹ منظور ہوتا ہے۔ جبکہ یہ روڈ بائیس سال گزرنے کے باوجود اپنی حالت پر برقرار رہا۔

یہ روڈ آج تک پورے علاقہ کیلئے ایک مثال بنا ہوا تھا جبکہ زروبی اور کلابٹ دونوں گاوں کے عوام اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے تھے۔

پچھلے سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اس روڈ کو دوبارہ سے بنانے کا فیصلہ کیا تو ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنان اس کو اپنی کامیابی قرار دے رہے تھے جبکہ گاوں کے اکثریتی عوام تشویش کا شکار تھی کہ جب ایک روڈ اپنے صحیح حالت میں موجود ہے اور مرمت کی بھی ضرورت نہیں ہے تو پھر اس پر حکومت کا پیسہ کیوں ضائع کیا جارہا ہے۔

بہرحال پچھلے سال اکتوبر کے مہینے میں اس روڈ کی کھدائی شروع کردی گئی اور عوام کو یقین دلایا گیا کہ تین مہینے میں کام مکمل ہوجائیگا۔

کام تو مکمل ہونا تھا یا نہیں البتہ عوام کو صحیح حالت میں موجود روڈ سے بھی محروم کردیا گیا۔ اب روزانہ کی بنیاد کوئی بھی کوئی شخص اگر اس روڈ سے گزرتا ہے تو اس کے بدن پر موجود بالوں سے زیادہ مٹی اور دھول پڑی ہوتی ہے اور جو لوگ گاڑیوں میں سفر کرتے تو ان کے گاڑیوں کا نقصان الگ ہوتا۔

زروبی کے عوام کے مطالبے پر آج مولانا فضل علی حقانی صاحب نے موجودہ ایم پی اے جناب رنگیز خان صاحب سے رابطہ کیا اور عوام کے تکالیف اور مسائل سے آگاہ کیا۔

جس پر ایم پہ اے رنگیز خان صاحب نے یقین دلایا کہ ہم تین دن کے اندر اندر اس روڈ پر کام شروع کرینگے اور کوشش کرینگے کہ ایک مہینے کے اندر یہ کام مکمل ہوجائے۔

ایڈمن۔

Address

Swabi
23510

Telephone

+923159770955

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Molana Fazle Ali Haqqani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share