Haji Ghafoor Khan Jadoon

Haji Ghafoor Khan Jadoon Ex food minister

انتہائی رنج و غم اور افسوس کے ساتھ یہ خبر ملی ہے کہ علاقہ باجوڑ کی معروف شخصیت اور جمعیت علماء اسلام صوابی کے رہنما حضرت...
27/10/2026

انتہائی رنج و غم اور افسوس کے ساتھ یہ خبر ملی ہے کہ علاقہ باجوڑ کی معروف شخصیت اور جمعیت علماء اسلام صوابی کے رہنما حضرت مولانا رحیم گل صاحب کی محترمہ ہمشیرہ انتقال فرما گئی ہیں۔

​اس دکھ کی گھڑی میں، میں الحاج غفور خان جدون (سابقہ منسٹر)، سوگوار خاندان اور بالخصوص مولانا عزیز الرحمن حقانی، حاجی ولی محمد، حاجی شمس الرحمان اور دیگر تمام پسماندگان کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور دُکھ کا اظہار کرتا ہوں۔

​اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔

الحاج غفور خان جدون

سابقہ منسٹر

الحاج غفور خان جدون صاحب کے فرزند ریاض خان جدون، سابقہ ناظم نمبردار امیرسلطان ٹیپو صاحب اور سید طاہر شاہ کی گدون میں سید...
26/10/2026

الحاج غفور خان جدون صاحب کے فرزند ریاض خان جدون، سابقہ ناظم نمبردار امیرسلطان ٹیپو صاحب اور سید طاہر شاہ کی گدون میں سید گوہر علی شاہ انچارج پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اتلہ کے ہاں امد۔ ان کے والدہ صاحبہ کے ایصال ثواب میں شرکت کی اور اس کے بعد ہمارے بہت ہی معزز اور معتبر دوست علی گوہر صاحب پر فالج کا اٹیک آیا تھا اسکی عیادت بھی گئ۔

تعزیتی ریفرنس​از جانب: الحاج غفور خان جدون (سابقہ منسٹر) ​مردان مرکز کے رکنِ شوریٰ، مخلصِ امت اور جید عالمِ دین مولانا ح...
24/10/2026

تعزیتی ریفرنس

​از جانب: الحاج غفور خان جدون (سابقہ منسٹر)

​مردان مرکز کے رکنِ شوریٰ، مخلصِ امت اور جید عالمِ دین مولانا حبیب الحق صاحب (المعروف شوے مولوی صاحب) رحمہ اللہ کے سانحہ ارتحال پر سابقہ منسٹر الحاج غفور خان جدون نے گہرے رنج، دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے.

​اپنے تعزیتی پیغام میں الحاج غفور خان جدون صاحب نے مرحوم کی دینی، تبلیغی اور اصلاحی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:

​"مولانا حبیب الحق صاحب مرحوم کی رحلت نہ صرف مردان اور تبلیغی مرکز کے لیے بلکہ پورے صوبے کے دینی و سماجی حلقوں کے لیے ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی اشاعت، تبلیغِ دین اور خلقِ خدا کی راہنمائی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کا بلند اخلاق، تقویٰ اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔"

​مرحوم کے اہلِ خانہ، لواحقین، تلامذہ اور تبلیغی جماعت سے وابستہ تمام احباب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی:

​اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی تمام دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!

​تعزیت پیش کرنے والے:

الحاج غفور خان جدون

سابقہ منسٹر

صوابی:تحصیل ٹوپی کلابٹ: جے یو آئی ضلع صوابی کے امیر مولانا فضل علی حقانی کی صاحبزادہ محمد رفیق باچا سے اہم ملاقاتجمعیت ع...
23/10/2026

صوابی:
تحصیل ٹوپی کلابٹ: جے یو آئی ضلع صوابی کے امیر مولانا فضل علی حقانی کی صاحبزادہ محمد رفیق باچا سے اہم ملاقات

جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے امیر مولانا فضل علی حقانی صاحب نے کلابٹ کا دورہ کیا اور ممتاز سیاسی شخصیت صاحبزادہ محمد رفیق باچا صاحب کے حجرے پر ان سے تفصیلی ملاقات کی۔

اس موقع پر جمعیت لائیرز فورم ضلع صوابی کے صدر نصیر خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی اور مقامی سطح پر موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

20/10/2026

سابقہ منسٹر ضلعی نائب صدر جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی الحاج غفور خان جدون صاحب کی سربراہی میں گدون قامی جرگہ کی ڈی سی صوابی سے ملاقات ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو اور گدون قا سے ایک عاجزانہ درخواست ۔

20/10/2026

گدون کے علاقے سے دفعہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیے گئے افراد کے معاملے پر سابقہ منسٹر الحاج غفور خان جدون،سابقہ چیئرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب،امت خان جدون،سلیم خان ناظم، ڈاکٹر شیرین، دولت خان، انور غالب، امجد گل، ودیگر قامی جرگہ کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گدون کے گرفتار افراد کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس مسئلے کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
سابقہ منسٹر الحاج غفور خان جدون صاحب نے اس موقع پر عوامی مسائل کے حل اور علاقے کے لوگوں کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کسی عہدے کی محتاج نہیں، بلکہ عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہی اصل خدمت ہے۔

20/10/2026
جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے نائب صدر الحاج غفور خان جدون صاحب نے دیر کالونی پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے معصوم ...
15/10/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے نائب صدر الحاج غفور خان جدون صاحب نے دیر کالونی پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے غم ناک واقعے پر گہرے دکھ، افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ا

گاؤں گندف سول ڈیفنس آفیسر صوابی جناب شوکت علی صاحب نے اسرار خان جدون صاحب ( محلہ محمد خیل گندف)کی ڈپٹی ڈویژنل وارڈن کا ن...
09/07/2026

گاؤں گندف
سول ڈیفنس آفیسر صوابی جناب شوکت علی صاحب نے اسرار خان جدون صاحب ( محلہ محمد خیل گندف)کی ڈپٹی ڈویژنل وارڈن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
سول ڈیفنس آفیسر صوابی جناب شوکت علی صاحب اور چیف وارڈن سلیمان خان صاحب نے پروموشن بیجز لگا لئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن اظہار علی صاحب ، ڈپٹی چیف وارڈن پرویز خان صاحب اور ڈویژنل وارڈن مصطفی خان صاحب بھی موجود تھے۔

Address

Gundaf Gadoon
Topi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Ghafoor Khan Jadoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share