08/05/2026
پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر کا احمد پور سیال میں تبادلہ، ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان صاحب کو احمد پور شرقیہ میں تعینات کر دیا گیا۔
بطور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔
27/04/2026
اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر کی ہدایت پر خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے خصوصی اقدامات کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے چوک ناصر مسعود شہید کی صفائی، گرین بیلٹس کی بحالی، پودوں کی شجرکاری، دیواروں کی رنگ و روغن اور سڑک کے اطراف میں بہتری کے اقدامات کئے گئے۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ایک صاف، خوبصورت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے جبکہ شہر کے حسن میں اضافہ اور مثبت تاثر کو فروغ دینا بھی اس کا اہم حصہ ہے۔
میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
17/04/2026
فاطمہ ٹاؤن نزد فوڈ کلب روڈ میں مین ہول کا ڈھکن موجود نہیں تھا، جسے میونسپل کمیٹی کی جانب سے فوری طور پر فراہم کر کے نصب کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
17/04/2026
میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں شہر کے گرین بیلٹس میں پودوں کو باقاعدگی سے پانی فراہم کر رہی ہیں تاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب رکھا جا سکے۔ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔
17/04/2026
میونسپل کمیٹی کی سیوریج ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج نظام کی بہتری اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
07/04/2026
آج مورخہ 07-04-2026 بروز منگل، میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کی جانب سے چوک منیر شہید سے گرین بیلٹس کی بحالی و بہتری کا کام شروع کروا دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں:
✂️ گھاس کی کٹائی
🌱 پودوں کی کٹنگ
🌿 خالی جگہوں پر نئی گھاس کی کاشت
یہ اقدامات شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ سرسبز ماحول کے قیام میں تعاون کریں۔
میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ
07/04/2026
🌧️ بارش کے بعد فوری نکاسیٔ آب کی کارروائیاں
آج رات ہونے والی بارش کے بعد میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کی جانب سے فوری طور پر ایکشن لیا گیا اور عملہ نے درج ذیل مختلف علاقوں میں نکاسیٔ آب پر کام کیا۔
📍 کچہری روڈ نزد چوک منیر شہید
📍 نزد گرلز ہائی اسکول
📍 شکرانی چوک
📍 نزد شمس شاہ قبرستان
📍 نزد بلدیہ دفتر
📍 پوسٹ آفس احمد پور شرقیہ
ان مقامات پر عملہ سڑکوں سے بارش کا پانی نکال کر آمدورفت کو بحال کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔
شہریوں کی سہولت کے پیش نظر یہ کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں