03/11/2026
صاف ستھرے عوامی مقامات، خوبصورت بھکر!
ستھرا پنجاب ایجنسی بھکر کی جانب سے منی زو بھکر میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا، جس کے دوران منی زو کے تمام حصوں، راستوں، فٹ پاتھوں اور جاگنگ ایریاز کی مکمل صفائی کی گئی۔ پبلک کے بیٹھنے کے شیڈز کی صفائی کے ساتھ اطراف میں موجود خود رَو جڑی بوٹیوں کو تلف کیا گیا، جبکہ جانوروں اور پرندوں کے پنجروں کے اردگرد بھی مکمل سویپنگ کی گئی۔