District Director Agriculture Extension Charsadda

Call Directions Contact the organization

District Director Agriculture Extension Charsadda Agriculture Extension Charsadda is committed to provide all sorts of Agriculture Advisory Services t

محکمہ زراعت، شعبہ توسیع سیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی ...
11/11/2026

محکمہ زراعت، شعبہ توسیع

سیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی خان کی ہدایات کے مطابق، جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ جناب محمد ابرار خان کی نگرانی میں محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ اسٹاف نے ضلع کے مختلف علاقوں میں زرعی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

فیلڈ اسٹاف نے کسانوں کے واک اِن ٹنلز کا دورہ کیا اور ان میں کاشت کی گئی فصلوں کا معائنہ کیا۔ کسانوں کو فصلوں کی بہتر نشوونما، مناسب دیکھ بھال اور جدید پیداواری طریقوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ گندم کی کاشت کے زیرِ عمل کھیتوں کا دورہ کیا گیا، جہاں کسانوں کو زمین کی تیاری، متوازن کھادوں کے استعمال اور فصل کی غذائی ضروریات کے حوالے سے ضروری مشورے دیے گئے تاکہ گندم کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔

ضلع چارسدہ کی مختلف یونین کونسلوں میں کسان کارڈ کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری رہا، تاکہ اہل کسانوں کو حکومتی سہولیات اور زرعی معاونت سے مستفید ہونے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

محکمہ زراعت توسیع چارسدہسیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی ...
11/11/2026

محکمہ زراعت توسیع چارسدہ

سیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی خان کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ جناب محمد ابرار خان کی نگرانی میں محکمہ زراعت توسیع کا فیلڈ اسٹاف کسانوں کے کھیتوں کے دورے کر رہا ہے۔

آج گندم، گنے اور اسٹرابیری کی فصلوں کا معائنہ کیا گیا اور کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے ضروری زرعی مشورے دیے گئے۔ ڈریگن فروٹ کے باغ کا بھی باقاعدگی سے دورہ کیا جا رہا ہے۔ چونکہ یہ علاقے میں تجارتی بنیادوں پر کاشت ہونے والی ایک نئی فصل ہے، اس لیے متعلقہ اسٹاف کاشتکار کو باغ کی دیکھ بھال اور بہتر پیداوار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

دوسری جانب کسان محکمہ زراعت کے دفاتر سے تصدیق شدہ گندم کا بیج حاصل کر رہے ہیں۔ زرعی ادویات اور کھاد کے ڈیلرز کی دکانوں کا بھی دورہ کیا گیا اور دستیاب زرعی مداخل کے معیار اور اسٹاک کا جائزہ لیا گیا۔

07/11/2026
محکمہ زراعت، شعبہ توسیع چارسدہسیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مرا...
07/11/2026

محکمہ زراعت، شعبہ توسیع چارسدہ

سیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی خان کی ہدایات کے مطابق، جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ جناب محمد ابرار خان کی نگرانی میں محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ اسٹاف نے مختلف علاقوں میں کاشتکاروں کے کھیتوں کا دورہ کیا۔
اس دوران گنے، پالک اور گندم کی فصلوں کا معائنہ کیا گیا اور کاشتکاروں کو ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں کی بروقت تشخیص، تدارک اور مناسب حفاظتی اقدامات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔
مزید برآں، گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے زمین کی تیاری، موزوں طریقۂ کاشت، بیج کی مناسب مقدار، قطاروں میں کاشت اور متوازن کھادوں کے استعمال سے متعلق عملی ہدایات دی گئیں۔ آف سیزن سبزیوں کی کاشت کے فروغ کے لیے واک اِن ٹنلز میں نرسری کی تیاری کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جبکہ تیار شدہ نرسری کو ٹنلز میں منتقل کیا گیا تاکہ کاشتکار جدید زرعی طریقوں سے مستفید ہو کر بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔
اس کے علاوہ، زرعی ادویات اور کھادوں کے ڈیلرز کی انسپکشن بھی کی گئی تاکہ زرعی مداخل کے معیار، دستیابی اور فروخت کے عمل کی نگرانی یقینی بنائی جا سکے اور کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات و کھادوں کی فراہمی برقرار رکھی جا سکے۔

محکمہ زراعت، شعبہ توسیع چارسدہسیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مرا...
05/11/2026

محکمہ زراعت، شعبہ توسیع چارسدہ

سیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی خان کی ہدایات کے مطابق، جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ جناب محمد ابرار خان کی نگرانی میں محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ اسٹاف نے مختلف کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کیا اور فصلوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران گوبھی، مٹر اور آلو کی فصلوں کا معائنہ کیا گیا۔ فیلڈ اسٹاف نے فصلوں میں کیڑوں اور بیماریوں کی ممکنہ علامات کا جائزہ لیتے ہوئے کسانوں کو بروقت تشخیص، فصلوں کی مناسب دیکھ بھال، متوازن کھادوں کے استعمال اور آبپاشی کے درست طریقوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔

مزید برآں، کسانوں کو ہدایت کی گئی کہ بیماریوں یا کیڑوں کے حملے کی صورت میں مستند زرعی مشورے کے مطابق مناسب حفاظتی اقدامات کریں اور زرعی زہروں کا استعمال صرف ضرورت کے مطابق، تجویز کردہ مقدار اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ کریں، تاکہ فصلوں کی بہتر نشوونما اور زیادہ پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔

04/11/2026
محکمہ زراعت توسیع چارسدہسیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی ...
04/11/2026

محکمہ زراعت توسیع چارسدہ

سیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی خان کی ہدایات کے مطابق، جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ جناب محمد ابرار خان کی نگرانی میں محکمہ زراعت توسیع چارسدہ کے فیلڈ عملے نے مختلف علاقوں میں کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ گنے کی فصل، لہسن کی کاشت، آڑو کے باغات اور گندم کی کاشت کے لیے زمین کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کے استعمال اور گندم کی بروقت و بہتر کاشت کے حوالے سے گندم سیڈر کے ذریعے عملی مظاہرہ بھی کروایا گیا، تاکہ کم بیج کے استعمال، یکساں گہرائی اور بہتر اگاؤ کے ذریعے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

مزید برآں، زرعی ادویات و کھاد کے ڈیلرز کی دکانوں کا دورہ کیا گیا اور زرعی مداخل کی دستیابی و معیار کا جائزہ لیا گیا، تاکہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

محکمہ زراعت، شعبہ توسیع چارسدہسیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مرا...
03/11/2026

محکمہ زراعت، شعبہ توسیع چارسدہ

سیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی خان کی ہدایات کے مطابق، جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ جناب محمد ابرار خان کی نگرانی میں محکمہ زراعت توسیع چارسدہ کی جانب سے ضلع بھر میں زرعی سرگرمیوں کی نگرانی اور کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ نے ماڈل فارم سروسز سنٹر کا دورہ کیا، جہاں گندم کے تصدیق شدہ بیج کی فروخت اور کاشتکاروں کے ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا۔ مزید برآں، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے واک اِن ٹنلز کا دورہ کرکے ان کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کی۔

علاوہ ازیں، محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ اسٹاف نے مختلف علاقوں میں کاشتکاروں کے کھیتوں کا دورہ کیا، جہاں زیرِ کاشت فصلوں کا معائنہ کیا گیا اور کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر نگہداشت، جدید پیداواری طریقوں اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔

محکمہ زراعت توسیع، چارسدہگورنر خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے شروع کردہ اقدام Grow More Wheat کے تحت، س...
02/11/2026

محکمہ زراعت توسیع، چارسدہ

گورنر خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے شروع کردہ اقدام Grow More Wheat کے تحت، سیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی خان کی ہدایات، جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ جناب محمد ابرار خان کی نگرانی میں محکمہ زراعت توسیع کا فیلڈ اسٹاف کاشتکاروں کو زرعی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

تمام متعلقہ دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کاشتکاروں کو حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر تصدیق شدہ گندم کا بیج فراہم کیا جا رہا ہے۔
مختلف واک اِن ٹنلز کا معائنہ کیا گیا اور کاشتکاروں کو نرسری کی مناسب کاشت اور بہتر پیداوار کے حصول کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی۔ فیلڈ اسٹاف نے گندم، برسیم (شفٹل) اور آلوچہ کے باغات کا دورہ کرکے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں، تحصیل تنگی اور شبقدر میں کھاد ڈیلرز کی چیکنگ کی گئی اور انہیں محکمانہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور نئی ہدایات تک یوریا کھاد فروخت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ زراعت توسیع چارسدہ کاشتکاروں کی سہولت، معیاری زرعی مداخل کی فراہمی اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے اپنی فیلڈ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہسیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد...
02/11/2026

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہ

سیکریٹری زراعت خیبر پختونخوا جناب عامر آفاق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت خیبر پختونخوا جناب مراد علی خان کی ہدایات کے مطابق، جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ جناب محمد ابرار خان کی نگرانی میں محکمہ زراعت توسیع چارسدہ کے فیلڈ اسٹاف نے مختلف علاقوں میں کاشتکاروں کے کھیتوں کے دورے کیے۔ دورانِ گنے، پالک اور کینولا کی فصلوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ سٹرابیری کی کاشت کے لیے زمین کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر پیداوار کے حصول، جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال اور بروقت زرعی عوامل کی فراہمی کے حوالے سے ضروری رہنمائی فراہم کی گئی۔
مزید برآں، فصلوں کو نقصان دہ کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مربوط طریقۂ انسداد اپنانے اور ماحول دوست حفاظتی اقدامات کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

دفاتر میں قائم گلیڈیولس کے نمائشی پلاٹس کا معائنہ کیا گیا اور پودوں کی نشوونما و مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں، ایگریکلچر آفیسر تحصیل تنگی نے اپنے فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ کھاد ڈیلر کا دورہ کیا، جہاں فاسفیٹک کھادوں کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوائے گئے، تاکہ کھادوں کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے اور کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

Address

Charsadda

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919220117

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Director Agriculture Extension Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Director Agriculture Extension Charsadda:

Shortcuts

Share