04/06/2026
اقلیتی طلبہ کے لیے خوشخبری: UET پشاور میں 2 فیصد داخلہ کوٹہ اور خصوصی اسکالرشپ کی تجویز پر پیش رفت
سابق معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور صدر انصاف منارٹی ونگ خیبر پختونخوا وزیر زادہ کلاش، انفارمیشن سیکرٹری انصاف منارٹی ونگ خیبر پختونخوا راحت نذیر، سینئر وائس پریزیڈنٹ انصاف منارٹی ونگ پشاور ریجن اینوسینٹ سالک، ساجد اقبال کلاش اور گل سیما کلاش نے آج یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صادق خٹک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
یہ ملاقات UET پشاور کے فائنل ایئر بی ایس سول انجینئرنگ کے طالب علم ساجد اقبال کی تجویز پر منعقد کی گئی، جس کا مقصد اقلیتی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم میں مزید مواقع فراہم کرنا تھا۔
ملاقات کے دوران وفد نے یونیورسٹی میں اقلیتی طلبہ و طالبات کے لیے 2 فیصد داخلہ کوٹہ مختص کرنے اور اقلیتی طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے کی درخواست پیش کی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صادق خٹک نے دونوں تجاویز سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان پر متعلقہ فورمز میں غور کیا جائے گا اور جلد پیش رفت کی جائے گی تاکہ اقلیتی برادری کے طلبہ کو انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔
وفد نے وائس چانسلر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدام صوبے بھر کے اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

31/05/2026
30/05/2026
30/05/2026
27/05/2026