Dera Bugti Police

Directions Website

Dera Bugti Police Goverment organization

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی01 نومبر 2026 ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کے احکامات پر سوئی میں سنیپ چیکنگ، مشکوک ...
01/11/2026

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی
01 نومبر 2026

ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کے احکامات پر سوئی میں سنیپ چیکنگ، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی

جناب ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انسپکٹر عبداللہ جان بگٹی، اسٹیٹنٹ سب انسپکٹر محبوب علی لاشاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سوئی کے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کی۔

دورانِ چیکنگ مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تلاشی و کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے گئے۔

ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے چیکنگ اور گشت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈیرہ بگٹی پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹیڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس، کل 02 نومبر 2026 سے تین ...
01/11/2026

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس، کل 02 نومبر 2026 سے تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا

آج ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ شروع ہونے والی تین روزہ پولیو ویکسینیشن مہم کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں کل بروز پیر 02 نومبر 2026 سے تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جو تین روز تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ٹیموں کی مؤثر نگرانی و سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

پولیو سے پاک پاکستان، صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹیڈی ایس پی سرکل سوئی اعظم خان گشکوری کی بہترین پیشہ ورانہ خدمات اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مؤث...
31/10/2026

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی

ڈی ایس پی سرکل سوئی اعظم خان گشکوری کی بہترین پیشہ ورانہ خدمات اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مؤثر تعاون کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی جناب زوہیب الحق کی جانب سے ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او سرکل سوئی اعظم خان گشکوری کو فرائض منصبی بہترین انداز میں سرانجام دینے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بہترین روابط و تعاون کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ پیش کی گئی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی اعظم خان گشکوری کی بہترین کارکردگی، ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون کو سراہا گیا۔

یہ اعزاز ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے، جو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مضبوط روابط اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی پیشہ ورانہ خدمات اور عوامی خدمت کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی31 اکتوبر 2026 ایف سی بی آر 66 ونگ ڈیرہ بگٹی میں پولیس جوانوں کے پہلے بیچ کی تربیت مکمل، فائ...
31/10/2026

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی
31 اکتوبر 2026

ایف سی بی آر 66 ونگ ڈیرہ بگٹی میں پولیس جوانوں کے پہلے بیچ کی تربیت مکمل، فائنل پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

تقریب کے مہمانِ خصوصی ونگ کمانڈر 66 ونگ، ایف سی بمبور رائفلز جناب لیفٹینٹ کرنل محمد عارف تھے۔ اس موقع پر فوکل پرسن ایف سی ٹریننگ، ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ بگٹی مشاق بابر اور ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی نور علی بگٹی بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران تربیت مکمل کرنے والے پولیس جوانوں نے اپنی بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب کے اختتام پر پولیس اور ایف سی کے درمیان مثالی باہمی تعاون اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے ایف سی حکام کی جانب سے ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ بگٹی مشتاق بابر اور ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی انسپکٹر نور علی بگٹی کو بھی تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

اس موقع پر پولیس اور ایف سی حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت و استعدادِ کار میں اضافے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی29 اکتوبر 2026 جانی بیڑی پولیس کی کاروائی، لیویز کے صابقہ مقدمہ میں مطلوب 02 مفرور ملزمان گر...
29/10/2026

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی

29 اکتوبر 2026

جانی بیڑی پولیس کی کاروائی، لیویز کے صابقہ مقدمہ میں مطلوب 02 مفرور ملزمان گرفتار

جناب ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کے ہدایت بر خلاف مہم گرفتاری جرائم پیشہ عناضر پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل جانی بیڑی نیاز علی بگٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او پولیس تھانہ جانی بیڑی حیات اللہ موسی خیل،نائب محرر نیاز علی، ہیڈ کانسٹیبل ریاست علی، کانسٹیبل امیر علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے 02 مفرور ملزمان 01- سلیمان ولد سلیم 02- فتح محمد ولد شاہ محمد اقوام سابقہ لیویز مقدمہ 18/2023 بجرم زیر دفعہ 302.109.147.148.149Ppc میں حسب ضابطہ گرفتار کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے.

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی29 اکتوبر 2026 جانی بیڑی میں موٹر سائیکلوں سے ٹاپے اتارنے اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی سنیپ چ...
29/10/2026

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی
29 اکتوبر 2026

جانی بیڑی میں موٹر سائیکلوں سے ٹاپے اتارنے اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کی جانب سے موجودہ حالات کے پیشِ نظر سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او جانی بیڑی حیات اللہ موسیٰ خیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جانی بیڑی ایریا میں موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے دوران موٹر سائیکلوں سے ٹاپے اتروائے، جبکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ اس کارروائی کا مقصد سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ سیکیورٹی اقدامات میں پولیس سے بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکلوں سے ٹاپے خود اتار دیں۔ عوام کے تعاون سے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

آج ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ بگٹی مشتاق بابر کی زیرِ صدارت ڈیرہ بگٹی ٹاؤن کی انجمنِ تاجران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ...
29/10/2026

آج ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ بگٹی مشتاق بابر کی زیرِ صدارت ڈیرہ بگٹی ٹاؤن کی انجمنِ تاجران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔دورانِ میٹنگ بازاروں میں تعینات چوکیداران کی جانب سے شکایات پیش کی گئیں کہ بعض دکاندار اپنی دکانوں پر تالے نہیں لگاتے اور دکانوں کے سامنے لائٹس بھی نصب نہیں کرتے، جس کی وجہ سے رات کے وقت گشت اور نگرانی کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس موقع پر انجمنِ تاجران کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر تمام دکاندار اپنی دکانوں پر مضبوط تالے لگائیں اور دکانوں کے سامنے مناسب روشنی کا انتظام کریں۔ مزید ہدایت کی گئی کہ بازاروں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے چوکیداران کے ساتھ مکمل تعاون کریں، رات کے وقت بازاروں میں مناسب نگرانی یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

27/10/2026

ہوم سیاہ کشمیر

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی27 اکتوبر 2026 سی آئی اے پولیس کی کارروائی، منشیات چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار جناب ایس پی سا...
27/10/2026

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی

27 اکتوبر 2026

سی آئی اے پولیس کی کارروائی، منشیات چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

جناب ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کی ہدایات پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل سوئی اعظم خان گشکوری کی زیرِ نگرانی سی آئی اے انچارج اعزاز اللہ امان بگٹی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر احمد نواز بگٹی نے سی آئی اے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ظفر اللہ عرف جمالی ولد حیر دین، قوم شمبانی بگٹی، سکنہ سوئی کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف پولیس تھانہ صدر سوئی میں مقدمہ نمبر 29/2026 بجرم دفعہ 9۰1۰3۰A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے پولیس تھانہ صدر سوئی کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی27 اکتوبر 2026 سی آئی اے پولیس کی کاروائی،  نامزد ملزم گرفتار جناب ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عب...
27/10/2026

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی

27 اکتوبر 2026

سی آئی اے پولیس کی کاروائی، نامزد ملزم گرفتار

جناب ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کے ہدایت بر خلاف مہم گرفتاری جرائم پیشہ عناضر پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل سوئی اعظم خان گشکوری کی زیر نگرانی سی آئی اے انچارج اعزاز اللہ امان بگٹی اسٹیٹنٹ سب انسپکٹر احمد نواز بگٹی نے سی آئی اے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے نامزد ملزم مراد بخش ولد بازید قوم موندرانی بگٹی سکنہ سوئی مقدمہ 15/26 بجرم زیر دفعہ 337A².506².504Ppc میں حسب ضابطہ گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے حوالہ پولیس تھانہ صدر سوئی کیا گیا.

Address

Dera Bugti

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Bugti Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share