Assistant Commissioner Kabirwala

Call Directions Contact the organization

Assistant Commissioner Kabirwala AC Kabirwala, Haroon Ahmad Sheeraz

Coming soon.....High Schools of Kabirwala City
28/10/2026

Coming soon.....
High Schools of Kabirwala City

اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی قیادت میں چوک ٹاؤن ہال سے شہر موڑ تک کشمیر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا...
27/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی قیادت میں چوک ٹاؤن ہال سے شہر موڑ تک کشمیر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری محکموں کے افسران، انجمنِ تاجران، صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

1️⃣وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ نواز شریف صاحبہ کے اقدام CM Punjab Youth Games 2026-2027 کے تحت نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ رجس...
24/10/2026

1️⃣وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ نواز شریف صاحبہ کے اقدام CM Punjab Youth Games 2026-2027 کے تحت نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا عارف اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
2️⃣اجلاس میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خانیوال محمد حفیظ، تحصیل اسپورٹس آفیسر کبیر والا محمد ماجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کبیروالا شاہد اقبال مہار، تحصیلدار کبیر والا فراز علی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کبیر والا محمد افتخار بنگش، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) محمد یونس، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) مس رابعہ بصری اور تمام نائب تحصیلداران کبیر والا نے شرکت کی۔
3️⃣ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عارف اقبال نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 31 اکتوبر 2026ء تک مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے اور تحصیل بھر کے نوجوانوں، طلبہ و طالبات اور دیگر اہل افراد کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔
4️⃣یوتھ گیمز کے تحت 50 کروڑ روپے کے انعامات جیتنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اہل نوجوان اپنی کیٹیگری کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کے لیے درج ذیل پورٹل وزٹ کریں:
🌐 https://youthgames.punjab.gov.pk/
تحصیل انتظامیہ کبیروالا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈائ...
22/10/2026

1️⃣اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کبیروالا ڈاکٹر قیصر عباس ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کراپس رپورٹنگ کبیروالا رانا راشد اور بڑے کاشتکاروں نے شرکت کی۔
2️⃣اجلاس میں گندم کی کاشت کے مقررہ اہداف کے حصول، بروقت کاشت، معیاری بیج کے استعمال اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے پیر کبیر پارک میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ عمل...
22/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے پیر کبیر پارک میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ کام کو معیاری انداز میں مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے سٹی گیٹ ایریا میں مجوزہ فیچر وال کے کام کا معائنہ کیا اور موقع پر پیمائش...
22/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے سٹی گیٹ ایریا میں مجوزہ فیچر وال کے کام کا معائنہ کیا اور موقع پر پیمائش سمیت دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا۔

Coming Soon....
22/10/2026

Coming Soon....

عوامی مقامات کی بہتری اور شہر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدای...
21/10/2026

عوامی مقامات کی بہتری اور شہر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایات پر پیر کبیر پارک کی تزئین و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے آٹے کی ترسیل اور دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف دکانوں اور ٹرانزٹ پ...
20/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے آٹے کی ترسیل اور دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف دکانوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ترسیلی نظام کی نگرانی اور عوام تک آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنانے پر توجہ دی گئی۔

🔷 اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات براہِ راست ...
20/10/2026

🔷 اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات براہِ راست سنے۔
🔷 مختلف نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران سے رپورٹ اور ضروری کارروائی کے لیے ہدایات جاری کیں۔

Address

New Katchehri Assistant Commissioner Office Kabirwala
Kabirwala
58250

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92652410611

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Kabirwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Kabirwala:

Shortcuts

Share

Nearby government services