Pakistan Awami Tehreek - khi

Pakistan Awami Tehreek - khi

Share

Pakistan Awami Tehreek Karachi has Seven Key Priorities for everyone:
#Education, #Economy, #Poverty, #Health, #Justice, #Law and Order, #Technology.

Photos from Pakistan Awami Tehreek - khi's post 31/05/2026

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد نے معروف سماجی راہنماء و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد علی (کراچی والا) کے گھر جاکر انکے والد کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔۔۔
وفد میں کراچی کے صدر راؤ کامران، جنرل سیکرٹری الیاس مغل، سیکرٹری کوآرڈینیشن نوید عالم اور سیکریٹری فائنانس مطیع الرحمان آسی شامل تھے۔۔۔۔

Photos from Pakistan Awami Tehreek - khi's post 30/05/2026

پاکستان کے کرپٹ نظام کے خاتمے تک عوامی تحریک کی جدوجہد جاری رہے گی، راؤ کامران محمود

کراچی: پاکستان عوامی تحریک ضلع اورنگی کے منگھو پیر یونٹ کے زیر اہتمام 37ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان اور مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک میں کرپٹ، استحصالی اور غیر منصفانہ نظام کے خاتمے تک اپنی پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق، انصاف اور مساوی مواقع کی فراہمی کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں۔

اس موقع پر ارشد علی جاکھرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے نظام کو تسلیم نہیں کرتے جہاں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہو اور اشرافیہ غریب عوام کے حقوق اور وسائل پر قابض ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک معاشرتی انصاف، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

سیمینار سے اسمعیل خلیل عارفی، مطیع الرحمن آسی اور جمیل اختر بٹ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستان عوامی تحریک کے 37 سالہ سفر، قربانیوں اور عوامی خدمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ تنظیمی مشن اور بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہر القادری کے فکر و فلسفے کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب کے اختتام پر کارکنان نے ملک میں انصاف، مساوات اور حقیقی جمہوری نظام کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

29/05/2026

پاکستان کے مسائل کا حل، 13 سال پہلے ڈاکٹر طاہرالقادری نے بتا دیا تھا
35 صوبے اور اختیارات گراس روٹ لیول تک

27/05/2026

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اہلیانِ پاکستان کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں

27/05/2026

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری الیاس مغل کا عید پر خصوصی پیغام

“عید صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ اپنی اناؤں، نفرتوں اور دلوں کے فاصلے قربان کرنے کا درس بھی دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور کسی جانور کا گوشت نہیں بلکہ انسان کی نیت اور تقویٰ پہنچتا ہے، اس لیے اپنی نیتوں کو پاک اور اپنے کردار کو بہتر بنائیں، کامیابی اللہ پاک عطا فرمائے گا۔
عید کے اس پرمسرت موقع پر کشمیر، فلسطین اور ایران کے مظلوم مسلمانوں کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ وطنِ عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے، ہماری مسلح افواج کو ہمیشہ دشمنوں پر کامیابی عطا کرے اور ملک دشمن طاقتوں کو نیست و نابود فرمائے۔

عید الاضحیٰ تمام اہلِ وطن کو مبارک ہو۔”

الیاس مغل
جنرل سیکرٹری
پاکستان عوامی تحریک کراچی

Photos from Pakistan Awami Tehreek - khi's post 26/05/2026

پاکستان عوامی تحریک ضلع کیماڑی کے تحت یوم تاسیس کی تقریب میں صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود ،عتیق احمد چشتی,آصف قادری ,ناصر قریشی و دیگر شریک ہیں

26/05/2026

*پاکستان عوامی تحریک کا 37 واں یوم تاسیس دنیا بھر میں تقریبات کراچی کے تمام اضلاع میں پی اے ٹی کے سیمینارز,کیک کٹنگ تقریبات راؤ کامران محمود اور عتیق چشتی سمیت دیگر کا خطاب*

کراچی: پاکستان عوامی تحریک کا 37 واں یومِ تاسیس پاکستان سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے تمام ضلعی و مقامی دفاتر میں تقریبات، سیمینارز، کیک کٹنگ اور کارکنان کی جانب سے نظریۂ مصطفویؐ اور تنظیمی مشن کے ساتھ تجدیدِ عہدِ وفا کی تقاریب منعقد ہوئیں۔تقریبات میں صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود، اسمعیل خلیل عارفی، نوید عالم، عدنان رؤف انقلابی، محمود میمن، مطیع الرحمن آسی، بشیر خان مروت، ساجدہ جبین، جمیل اختر بٹ اور دیگر قائدین نے شرکت اور خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک گزشتہ 37 برسوں سے ملک میں حقیقی جمہوریت، عوامی حقوق، آئین و قانون کی بالادستی اور کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فکر و فلسفے نے لاکھوں نوجوانوں کو شعور، امن، برداشت اور انقلابِ مصطفویؐ کا پیغام دیا۔ کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں نظام کی تبدیلی، انصاف اور عوامی خوشحالی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔کراچی کے مختلف علاقوں منگھو پیر، بلدیہ، کورنگی، ملیر، لیاری اور نارتھ کراچی میں بھی مقامی تنظیمات کے تحت یومِ تاسیس کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہا جہاں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تنظیمی مشن سے وابستگی کا اعادہ کیا۔
#ساجدہ جبین
سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک کراچی

25/05/2026

یومِ تجدیدِ عہدِ وفا
پاکستان عوامی تحریک کا یومِ تاسیس
ظلم، استحصال اور کرپٹ نظام کے خلاف 37 سالہ جدوجہد

25 مئی پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور وابستگان کے لیے تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ یہی وہ تاریخی دن ہے جب 25 مئی 1989ء کو موچی دروازہ لاہور میں قائدِ تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کی بنیاد رکھی اور ملک میں حقیقی جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور نظام کی تبدیلی کیلئے ایک منظم سیاسی و عوامی جدوجہد کا آغاز کیا۔
پاکستان عوامی تحریک نے اپنے قیام کے روزِ اول سے یہ مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کے مسائل محض چہروں کی تبدیلی سے حل نہیں ہوں گے بلکہ فرسودہ، کرپٹ اور استحصالی نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے۔ اسی نظریے کے تحت تحریک نے عوامی شعور کی بیداری، انصاف کی فراہمی، آئینی حقوق، انتخابی اصلاحات، شفاف جمہوریت اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے مسلسل جدوجہد کی۔
پاکستان عوامی تحریک کی تاریخ قربانیوں، جدوجہد اور استقامت سے عبارت ہے۔ اس تحریک نے ہر دور میں آمریت، کرپشن، انتخابی دھاندلی، مہنگائی، ناانصافی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ عوامی تحریک نے صرف سیاسی نعروں تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ تعلیم، شعور، انسانی حقوق اور عوامی خدمت کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
یومِ تاسیس دراصل اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ملک میں ایک ایسا نظام قائم کیا جائے جہاں قانون سب کیلئے برابر ہو، غریب کو انصاف ملے، نوجوانوں کو روزگار، کسان کو حق اور مزدور کو عزت حاصل ہو۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان آج بھی اسی مشن کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہیں کہ پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی، جمہوری اور عوام دوست ریاست بنایا جائے۔
اس موقع پر ملک بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام تقریبات، سیمینارز، کارکن کنونشنز اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں جہاں کارکنان اپنی قیادت کے ساتھ وفاداری، نظریاتی وابستگی اور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 37 برس گزرنے کے باوجود تحریک کا نصب العین آج بھی وہی ہے:
“عوام کو ظلم، ناانصافی، کرپشن اور استحصالی نظام سے نجات دلانا اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنانا۔”یومِ تجدیدِ عہدِ وفا اس پیغام کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ تحریک کے کارکنان ہر قسم کی مشکلات، رکاوٹوں اور قربانیوں کے باوجود اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک میں نظام کی حقیقی تبدیلی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
محمد الیاس مغل جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی

24/05/2026

*37واں یوم تاسیس PAT*
*راؤ کامران محمود اور الیاس مغل کی مبارکباد*

بیداریِ شعور، جدوجہدِ انقلاب، نظام کی تبدیلی اور “سب سے پہلے عوام” کے نعرے کے ساتھ 37 سالہ عظیم جدوجہد اور قربانیوں کی روشن تاریخ رقم کرنے والے قائدین، کارکنان اور عوامِ پاکستان کو پاکستان عوامی تحریک کا یومِ تاسیس مبارک ہو۔راو کامران محمود

کراچی ۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محمود اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی قربانیاں، جدوجہد اور عوامی خدمت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ظلم، ناانصافی اور فرسودہ نظام کے خلاف یہ جدوجہد جاری رہے گی اور ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب ملک میں حقیقی نظام کی تبدیلی، عوامی انقلاب اور مصطفوی فلاحی معاشرہ قائم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کارکنان پاکستان عوامی تحریک ہمارا سرمایہ اور طاقت ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہ کر تحریک کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا۔ آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم عوام کے حقوق، انصاف، امن اور خوشحالی کی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے۔

#ساجدہ جبین
سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک کراچی

22/05/2026

لہو میں بھیگے تمام موسم گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے
وفا کے راستے کا ہر مسافر گواہی دے گا کہ تم کھڑے تھے

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Gulshan-e-Iqbal
Karachi
75500