Assistant Commissioner - HQ, Kohat

Assistant Commissioner - HQ, Kohat Official page of the Assistant Commissioner (HQ), Kohat.

For public facilitation, official updates, administrative activities, public notices, and information regarding services and initiatives of the Assistant Commissioner’s Office, Kohat.

26/10/2026
26/10/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نوید احمد نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) اور (WSSC) کوہاٹ کے حکام اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ مین بازار میں مشترکہ آپریشن کیا آپریشن کے دوران مین بازار کی اہم شاہراہوں اور نالیوں کے اوپر قائم تمام عارضی و مستقل تجاوزات کو واگزار کرا دیا گیا تاکہ عوام الناس کی آمدورفت اور سڑک و نالیوں کی صفائی اور روانی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے
​اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) نوید احمد نے دکانداروں اور تاجر برادری کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں رہیں اور نالیوں یا سڑکوں پر سامان یا تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں انہوں نے واضح کیا کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی بھاری جرمانے اور دکانیں سیل کی جائیں گی
​ضلع انتظامیہ ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس ایس سی کا مشترکہ اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ شہر کی خوبصورتی اور منظم ٹریفک کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا

23/10/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) نوید احمد نے کینٹونمنٹ بورڈ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) کوہاٹ کے حکام اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا آپریشن کے دوران شہر کے اہم بازاروں کینٹونمنٹ اور ملحقہ شاہراہوں کے فٹ پاتھوں پر قائم عارضی و مستقل تجاوزات کو موقع پر ہی ختم کرایا گیا تاکہ عوام الناس اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے
​اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) نوید احمد نے دکانداروں اور تاجر برادری کو خبردار کیا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں اور سڑکوں یا فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے سے گریز کریں انہوں نے واضح کیا کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی بھاری جرمانے اور دکانیں سیل کی جائیں گی
​ضلع انتظامیہ کینٹونمنٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کا مشترکہ اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ شہر کی خوبصورتی اور منظم ٹریفک کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا

22/10/2026

کمشنر کوہاٹ ڈویژن پرویز خان ثبت خیل و ڈپٹی کمشنر محمد نواز وزیر کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد کا جاری ازخود تجاوزات ہٹائی آپریشن کا جائزہ،___ جبکہ مرکزی مین بازار کے صدور و دوکاندارن کو بھی آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کردیا

22/10/2026

کمشنر کوہاٹ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا

​آپریشن کے دوران شہر کے اہم شاہراہوں اور بازاروں سے عارضی و مستقل تجاوزات کو ہٹا دیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی بلاامتیاز جاری رہے گی

اہم اطلاع — ضلعی انتظامیہ کوہاٹ
21/10/2026

اہم اطلاع — ضلعی انتظامیہ کوہاٹ

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈی سی کوہاٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے تحصیل کوہاٹ میں واقع مختلف سر...
17/10/2026

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈی سی کوہاٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے تحصیل کوہاٹ میں واقع مختلف سرکاری اور نجی (پرائیویٹ) اسکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

​اس دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سی اینڈ ڈبلیو (C&W) کے انجینئر، محکمہ تعلیم کے نمائندے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالمیشن (AD M&E) بھی موجود تھے۔

​دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور تکنیکی ٹیم نے اسکولوں کی عمارات کا باریک بینی سے معائنہ کیا، بنیادی ڈھانچے، سیکیورٹی انتظامات اور تعمیراتی معیار کی جانچ پڑتال کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ اور انجینئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے محفوظ تعلیمی ماحول کے لیے عمارات کی بروقت دیکھ بھال اور نقائص کی فوری اصلاح یقینی بنائی جائے۔

​انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں حفاظتی معیارات اور عمارتوں کی مضبوطی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مسلسل نگرانی اور معائنے جاری رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے ضلع بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بغیر  NO...
07/10/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے ضلع بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بغیر NOC کام کرنے والی سکیموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے
​اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران صوبائی حکومت کی ترجیحات کے عین مطابق بغیر قانونی منظوری و قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر قائم کی جانے والی متعدد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے سائٹس اور دفاتر کو موقع پر ہی Seal کر دیا
​اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق عوام الناس کی محنت کی کمائی کو محفوظ بنانا اور انہیں کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے بچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈیولپرز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے اور بلا اجازت سوسائٹیاں قائم کرنے والوں کے خلاف نوٹسز جاری کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

07/10/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑی اور مؤثر کارروائی کی ہے
​اس کارروائی کے دوران علاقے میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں غیر معیاری ملاوٹ شدہ اور مضر صحت خواراکی و دیگر اشیاء برآمد کی گئیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برآمد شدہ تمام مضر صحت سامان کو عوام کی صحت کے پیش نظر موقع پر ہی تلف کر دیا گیا
​اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ملاوٹ مافیا و غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

Address

District Courts Kohat
Kohat
26000

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner - HQ, Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share