District Accounts Office Karak

Call Directions Contact the organization

District Accounts Office Karak DAO karak

:-اہم اطلاع برائے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کرک پینشنرز!فیملی پینشنرز کے علاؤہ جن پینشنرز حضرات کا پینشن 3 تاریخ تک بنک اکاؤنٹ م...
01/11/2026

:-اہم اطلاع برائے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کرک پینشنرز!

فیملی پینشنرز کے علاؤہ جن پینشنرز حضرات کا پینشن 3 تاریخ تک بنک اکاؤنٹ میں جمع نہ ہو جائے وہ پینشنرز بنک سے اکاؤنٹ مینٹیننس سرٹیفکیٹ ( Certificate Account Maintenance ) لیکر اکاؤنٹ آفس میں 3 تاریخ کے بعد جمع کرے۔ تاکہ پنشنرز حضرات کا بنک اکاؤنٹ اپڈیٹ کریں۔ شکریہ

*ہسپتالوں کے رہائشی مکانات میں ہاؤس رینٹ الاؤنس، کنوینس الاؤنس اور ہسپتال کی بجلی کے غیر مجاز استعمال سے متعلق اجلاسحکوم...
18/10/2026

*ہسپتالوں کے رہائشی مکانات میں ہاؤس رینٹ الاؤنس، کنوینس الاؤنس اور ہسپتال کی بجلی کے غیر مجاز استعمال سے متعلق اجلاس
حکومتِ خیبر پختونخوا، محکمہ صحت کے مراسلہ نمبر SOB-II/HD/6-6/2026-27 مورخہ 30 ستمبر 2026 کی روشنی میں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک کی درخواست پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کرک جناب صاحبزادہ سمیع اللہ کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کرک جناب عمر حیات خٹک اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک جناب ڈاکٹر عنایت الرحمن نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک، محکمہ صحت کے سیکرٹریٹ اور متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے درج ذیل امور کے حوالے سے باضابطہ رہنمائی حاصل کریں گے:
1۔ کمرے کے کرایے کا معیار *(Room Rent Criteria)*: کمرے کے کرایے اور متعلقہ چارجز کے تعین کے لیے مروجہ قواعد و ضوابط اور قابلِ اطلاق معیار کے بارے میں وضاحت حاصل کی جائے گی۔

2۔ واپڈا/پیسکو سے متعلق رہنما اصول:
*wapda/pesco related guidelines (unauthorised use of hospital electricity and government resident accommodation)*

سرکاری رہائشی مکانات میں ہسپتال کی بجلی کے غیر مجاز استعمال، بجلی کے متعلقہ واجبات اور قابلِ اطلاق چارجز کی وصولی کے حوالے سے مروجہ قواعد و ضوابط کے بارے میں رہنمائی حاصل کی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کرک جناب صاحبزادہ سمیع اللہ نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع کرک میں صحت کے شعبے کی بہتری، ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ ہسپتال کے انتظامی امور کو مؤثر بنایا جائے، عوام کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے اور صحتِ عامہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

Please Share and Inform the Provincial Pensioners.
17/10/2026

Please Share and Inform the Provincial Pensioners.

تمام ملازمین اور پنشنرز حضرات سے گذارش ہے اس حوالے سے غیر ضروری پریشانی سے گریز کریں۔ شکریہ
02/10/2026

تمام ملازمین اور پنشنرز حضرات سے گذارش ہے اس حوالے سے غیر ضروری پریشانی سے گریز کریں۔ شکریہ

ضلع کرک کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز حضرات صاحبان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسں کرک ہر ماہ کی 24 تاریخ...
01/10/2026

ضلع کرک کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز حضرات صاحبان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسں کرک ہر ماہ کی 24 تاریخ کو سیلری اور پنشن ایم۔پی۔جی سسٹم پر ان لائن کرکے سٹیٹ بنک اف پاکستان گورنمنٹ اف پاکستان اور خیبر پختونخواہ کے ہدایات کے مطابق پر سیلری اور پنشن ہر مہینے کی یکم تاریخ کو بنک اکاؤنٹ میں کریڈٹ کریں گے۔ شکریہ
عمرحیات خٹک ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کرک

28/09/2026
اہم اطلاع برائے پینشنرز حضرات ۔۔۔۔۔۔۔
27/09/2026

اہم اطلاع برائے پینشنرز حضرات ۔۔۔۔۔۔۔

26/09/2026

📢 اہم آگاہی پیغام —
ضلع کرک کے تمام DDOs صاحبان، متعلقہ کلرکس، سرکاری ملازمین اور پنشنرز حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروقت ادائیگی اور دفتری امور کی مؤثر روانی و نگرانی کے لیے درج ذیل شیڈول پر سختی سے عمل کیا جائے:
1️⃣ Source Forms:
ہر ماہ کی 10 تاریخ تک Counter Section میں جمع کروائیں۔
2️⃣ GP Fund Bills:
ہر ماہ کی 15 تاریخ تک جمع کروائیں۔
3️⃣ Pension Cases:
ہر ماہ کی 15 تاریخ تک جمع کروائیں۔
4️⃣ Office Expenditure Bills:
ہر ماہ کی 20 تاریخ تک جمع کروائیں۔
5️⃣ Utility Bills:
ہر ماہ کی 30 تاریخ تک جمع کروائیں۔
📌 اہم نوٹ:
ہر ماہ کی 20 تاریخ کے بعد ماہانہ Salary & Pension کی پروسیسنگ اور متعلقہ بینکوں کو ادائیگی/ٹرانسفر کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔
تمام DDOs اور متعلقہ کلرکس سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخوں کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی ممکن ہو سکے۔
🤝 بروقت دستاویزات جمع کروائیں، بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔
شکریہ
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کرک

Address

Kohat

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92927210529

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Accounts Office Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Accounts Office Karak:

Shortcuts

Share