Deputy Commissioner Kohat

Deputy Commissioner Kohat

Share

An official page of Deputy Commissioner, Kohat.

Photos from Deputy Commissioner Kohat's post 01/06/2026

On the directions of Deputy Commissioner Kohat Mr. Muhammad Nawaz, Additional Assistant Commissioner (Revenue) Kohat Mr. Ibrahim Khan visited the Patwar Khanas of Togh and Babri Banda on 01.06.2026.
During the visit, land records and enrollment registers were inspected. The concerned Patwaris were directed to maintain proper records and remain vigilant to prevent encroachments on state land within their respective Mouzas.

Photos from Deputy Commissioner Kohat's post 01/06/2026

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ جناب محمد نواز کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، کوہاٹ پولیس، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے ضلع کوھاٹ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوھاٹ سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

Photos from Deputy Commissioner Kohat's post 29/05/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز صاحب نے ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم اے کے مختلف کلیکشن پوائنٹس کا دورہ کیا جہاں جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات، کچرے کی بروقت منتقلی اور عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مجموعی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور عوامی سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Photos from Deputy Commissioner Kohat's post 27/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم بااللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز وزیر، اسسٹنٹ کمشنر لاچی اور دیگر حکام کے ہمراہ لیاقت میموریل ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی گئی، ان کی خیریت دریافت کی گئی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔
حکام نے ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

Photos from Deputy Commissioner Kohat's post 27/05/2026

عیدالاضحی کے پُرمسرت موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم بااللہ شاہ نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز وزیر، اسسٹنٹ کمشنر لاچی آفتاب احمد اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جیل میں موجود قیدیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے قیدیوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس دوران قیدیوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ قیدیوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل معتصم باللہ سمیت جیل کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ جیل حکام نے جیل کے انتظامی امور، سکیورٹی صورتحال اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اس موقع پر کہا کہ عید خوشیوں، بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیتی ہے، اور معاشرے کے ہر فرد کو ان خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

26/05/2026

ضروری اطلاع برائے عوام الناس۔

Photos from Deputy Commissioner Kohat's post 26/05/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مرکزی عیدگاہ کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی، نکاسی آب، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران متعلقہ حکام اور عملے کو ہدایت جاری کی گئی کہ عید کے اجتماعات کے پیش نظر تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے عیدگاہ کے اطراف صفائی کی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے خصوصی تاکید کی کہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوامی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Photos from Deputy Commissioner Kohat's post 26/05/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز نے مویشی منڈی کوہاٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران منڈی میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی، پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی گئی کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور منڈی میں نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں صفائی اور حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری احکامات بھی جاری کیے گئے۔

Photos from Deputy Commissioner Kohat's post 26/05/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب محمد ابراہیم نے ہمراہ ٹریفک پولیس بنوں روڈ چونگی نمبر 7 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 اہلکاروں کو ہدایت جاری کی گئی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ہمہ وقت تیار رہیں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

Photos from Deputy Commissioner Kohat's post 26/05/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب محمد نواز کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب ابراہیم خان نے ہمراہ ٹریفک پولیس بنوں روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو وارننگ جاری کر دی

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Deputy Commissioner Office
Kohat