24/10/2026
ضلع ڈیرہ غازیخان میں پیرا کے امیدواران کے فزیکل ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈی جی پیرا کی ہدایات کی روشنی میں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ)جناب احمد نوید صاحب کی زیرِ نگرانی،ایس ڈی ای او پیرا فورس جناب ذجمشید گلزار صاحب نے پیرا میں بھرتی کے لیے امیدواران کے فزیکل ٹیسٹ کے انتظامات کو کامیابی سے مکمل کروایا۔
اس موقع پر امیدواران کے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا تاکہ فزیکل ٹیسٹ کا عمل منظم، شفاف اور خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچ سکے۔
ایس ڈی ای او پیرا فورس نے انتظامات کی نگرانی کی اور متعلقہ عملے کو امیدواران کی سہولت، نظم و ضبط اور ٹیسٹ کے مؤثر انعقاد کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں