07/11/2026
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے تعلیمی ادارے کے دورے کے دوران اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم صرف آج کی ضرورت نہیں بلکہ روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ آج ہم انہیں علم، شعور اور بہتر تربیت دیں گے تو کل یہی بچے ہمارے معاشرے کی ترقی اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت بنیں گے۔ اساتذہ بچوں کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔