01/06/2026
اگر آپ کے اندر بہادری ہے تو پھر ہر میدان میں کود جاؤ۔ ہمیں پہلے سے معلوم ہے کہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوگی، ظلم و جبر کا بازار گرم کیا جائے گا، انتخابی نشانات پہلے ہی چھین لیے گئے ہیں، انتخابی مہم چلانے کی اجازت تک نہیں ہے اور ہمارے ممبران کو گرفتار بھی کیا جا رہا ہے۔ لیکن ہم نے پیچھے نہیں ہٹنا۔ میں گلگت بلتستان کے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن، انصاف یوتھ ونگ، مادر ونگ اور تمام ونگز کے غیور نوجوانوں، ورکروں اور ٹائیگرز سے گزارش کرتا ہوں کہ میڈیا، اسٹیبلشمنٹ، ادارے اور الیکشن کمیشن سب ہمارے خلاف ہیں، اس لیے اب عمران خان کے نامزد کردہ امیدواروں کے نشانات کو گھر گھر پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے ہر حال میں میدان میں اترنا ہے اور اسے خالی نہیں چھوڑنا۔ ہار جیت وہاں ہوتی ہے جہاں انصاف کا نظام اور آزاد الیکشن کمیشن ہو، یہاں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ ایک جنگ ہے اور اس جنگ میں آپ نے کودنا ہے اور آخری دم تک لڑنا ہے، کیونکہ فتح صرف اللہ پاک نے ہی دینی ہے۔
سمیع عباسی میڈیا ہیڈ انصاف یوتھ ونگ ہزارہ ریجن۔
01/06/2026
انصاف یوتھ ونگ تحصیل لورا کے صدر نعمان خان، جنرل سیکرٹری نمبردار مصطفیٰ عباسی اور انفارمیشن سیکرٹری چوہدری شہباز احمد کے زیرِ اہتمام یونین کونسل نگری ٹوٹیال اور یونین کونسل سیر غربی کی نوٹیفکیشن تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی، جس میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کر کے تنظیمی سرگرمیوں اور پارٹی نظریے سے اپنی وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔
تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مشکلات، رکاوٹوں اور سیاسی دباؤ کے باوجود تحریک انصاف کے نوجوان اپنے قائد عمران خان کے نظریے اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ مضبوط تنظیم، متحرک نوجوان اور عوامی طاقت ہی تبدیلی کی ضامن ہے۔
صدر انصاف یوتھ ونگ ہزارہ ریجن باسط میر اور جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ہزارہ ریجن سہیل عباسی کے وژن کے مطابق اب تمام تحصیلوں اور یونین کونسلوں کے نوٹیفکیشن باقاعدہ اجلاس منعقد کرکے جاری کیے جائیں گے تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنایا جا سکے۔
ان شاء اللہ یوتھ ونگ ہر یونین کونسل اور ہر وارڈ تک نوجوانوں کو منظم کرے گی اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد!
عمران خان تا قیامت زندہ باد!
پاکستان تحریک انصاف زندہ باد!
عمران کی جانثار ونگ یوتھ ونگ، یوتھ ونگ!
آئین شکن ذہنی مریض مردہ باد!
27/05/2026
سئنیر نائب صدر انصاف یوتھ ونگ ہزارہ ریجن
جواد احمد اعوان کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عیدالاضحٰی کی دلِی مبارکباد ❤️
26/05/2026
عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌙✨
اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کے صدقے ہمیں بھی اخلاص، صبر اور قربانی کا حقیقی جذبہ عطا فرمائے۔
یہ مبارک دن آپ کی زندگی میں خوشیاں، برکتیں، سکون اور کامیابیاں لے کر آئے۔
عید الاضحیٰ مبارک ❤️🐐
Insaf Youth Wing Hazara Region
26/05/2026
صدر انصاف یوتھ وِنگ ہزارہ ریجن عبدالباسط میر کی مشاورت سے جنرل سیکرٹری سہیل عباسی نے عبدالوہاب قریشی کو کابینہ میں شامل کرلیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
انشاءاللہ نوجوانوں کی مضبوط اور فعال ٹیم تنظیم کو مزید متحرک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
24/05/2026
شاعراحمد فرہاد نے انکشاف کیا ہے کہ پنڈی ایک ہوٹل پر میں اکثر چائے پیتا ہوں۔ ہوٹل مالک نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی والے آئے اور بغیر کچھ کہے سنے 20 ہزار کا جرمانہ پکڑا گئے۔ہم نے پوچھا کہ صفائی کا مسئلہ نہیں تو جرمانہ کیوں تو بولے کہ ہم تین چار ماہ بعد آئے ہیں لہذا کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا اب چند ماہ نہیں آئیں گے ہماری مجبوری ہے ایک حساب سے جرمانے کرنے پڑتے ہیں۔ایکس پر انہوں نے مزید بتایاکہ میں نے ہوٹل مالک سے پوچھا پیرا فورس کے آنے سے کیا فرق پڑا۔کہنے لگا ان کے آنے سے پہلے تین جگہ رشوت دیتے تھے اب چار جگہ دیتے ہیں۔میں نے پوچھا 4 کیسے تو کہنے لگا کمیٹی والوں کو ضلعی انتظامیہ کو فوڈ اتھارٹی کو اور اب پیرافورس کو۔
21/05/2026
صدر انصاف یوتھ وِنگ ہزارہ ریجن عبدالباسط میر کی مشاورت سے جنرل سیکرٹری سہیل عباسی نے سردار ابرار کو کابینہ میں شامل کرلیا نوٹیفکیشن جاری۔
سردار ابرار کڑلال ایک نظریاتی، بہادر اور انتہائی متحرک ورکر ہیں جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی، وفاداری، مسلسل جدوجہد اور بے لوث قربانیوں سے ثابت کیا کہ حقیقی کارکن وہی ہوتا ہے جو ہر محاذ پر پارٹی اور نظریے کا دفاع کرے۔
ان ہی خدمات کے اعتراف میں انہیں پروموٹ کرکے یوتھ ونگ ہزارہ ریجن کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
یوتھ ونگ ہزارہ ریجن میں نظریاتی، مخلص اور متحرک ورکرز کو ہی آگے لایا جائے گا اور انہیں ترجیح و فوقیت دی جائے گی۔
انشاءاللہ کارکردگی، قربانی اور وفاداری کی بنیاد پر ایسے کارکنان کو مزید اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
21/05/2026
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے جمعہ، 22 مئی 2026 کو خیبرپختونخوا کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھرپور اور پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
انصاف یوتھ ونگ ہزارہ ریجن کی جانب سے انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کی تمام تحصیلوں کے عہدیداران، کارکنان اور نظریاتی نوجوانوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی بھرپور، منظم اور ذمہ دارانہ شرکت یقینی بنائیں۔
پروگرام ضلعی ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد بمقام ڈیڈک آفس منعقد ہوگا، جہاں ضلع ایبٹ آباد کی تمام تحصیلوں سے نوجوان، کارکنان اور عوام اپنے حقوق، آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے حق میں بھرپور آواز بلند کریں گے۔
یہ احتجاج مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے، ظلم و جبر، بانی چیئرمین عمران خان کی تشویشناک صحت، فوری ہسپتال منتقلی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے مطالبات کے لیے کیا جا رہا ہے۔
تمام تنظیمی عہدیداران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کارکنان کو متحرک کریں اور ہر صورت نظم و ضبط، اتحاد، ذمہ داری اور پرامن ماحول کو یقینی بنائیں۔
آئیں! حق، آئین اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں اور ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
عمران خان زندہ باد ✌️
انصاف یوتھ ونگ ہزارہ ریجن پائندہ باد ❤️