بابر نام نہیں، وطن پر قربان ہونے والی ایک بہادر داستان ہے ❤️🫡
Major Babar Khan Niazi Shaheed
Major Babar Khan Niazi Shaheed
Official Page of Major Babar Khan Niazi Shaheed, Tamgha-i-Basalat. Please for any query or information, contact us
02/06/2026
کوئی پوچھے تو کہہ دینا، ایف سی والے آئے تھے، نشان چھوڑ گئے ❤️🫡🫡
Major Babar Khan Niazi Shaheed
02/06/2026
میجر بابر خان نیازی وطن کی حفاظت کے مشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے تھے، ان کی شہادت کی خبر سامنے آنے کے بعد فیملی عزیز و اقارب میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی تھی۔
شہید میجر بابر خان نیازی اپنے پیچھے ایک کمسن بیٹا چھوڑ گئے ہیں، جو اپنے والد کی محبت بھری یادوں کے ساتھ اس عظیم قربانی کی علامت بن گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شہید میجر بابر خان نیازی کی اپنے معصوم بیٹے کے ساتھ بنائی گئی ایک یادگار ویڈیو وائرل ہو رہی، ویڈیو دیکھنے والوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔
انہوں نے یہ قربانی وطنِ عزیز کی سلامتی، اس کی سرحدوں کے دفاع اور دھرتی ماں کی حفاظت کے لیے دی، جسے قوم ہمیشہ احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔
میجر بابر خان نیازی شہید (SSG کمانڈو) پاکستان آرمی کے نہایت بہادر اور پروفیشنل افسر تھے۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران کئی اہم اور مشکل کورسز مکمل کیے۔
میجر بابر خان نیازی شہید صرف ایک بہادر افسر نہیں بلکہ ایک عظیم انسان بھی تھے۔ وہ اپنے سپاہیوں کو ماتحت نہیں بلکہ بھائی سمجھتے تھے، ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے اور ان کے دکھ سکھ میں شریک رہتے تھے۔ انہوں نے کبھی اپنے عہدے کو اپنی پہچان نہیں بنایا۔ وہ کہا کرتے تھے کہ وردی میں لوگ جانتے ہیں کہ میں میجر ہوں، لیکن سادہ لباس میں میں صرف بابر ہوں۔ ان کی عاجزی، محبت اور خلوص آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے اس بہادر اور نیک بندے کی اگلی تمام منزلیں آسان فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲
عہدہ بڑا تھا، مگر دل اس سے بھی بڑا تھا میجر بابر خان نیازی شہید ہمیشہ اپنے لوگوں کے درمیان ایک بھائی بن کر رہے ❤️🫡🫡
Major Babar Khan Niazi Shaheed
01/06/2026
وطنِ عزیز کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جری کمانڈو، میجر سید معیز عباس شہید کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے معصوم بیٹوں کے اداس چہرے ہر آنکھ کو نم کر گئے۔
اپنے عظیم بابا کی تصویر کے سامنے کھڑے یہ ننھے پھول آج بھی اُن کی محبت، شفقت اور قربانی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔ یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطن میں امن، سکون اور آزادی کی جو نعمت ہمیں حاصل ہے، اس کی قیمت صرف شہداء کے لہو سے ہی نہیں بلکہ ان کے اہلِ خانہ اور معصوم بچوں کی بے شمار قربانیوں سے بھی ادا کی جاتی ہے۔
سلام ہے اُن عظیم شہداء کو، اور سلام ہے اُن کے صبر کرنے والے خاندانوں کو، جنہوں نے وطن کی خاطر اپنے سب سے قیمتی رشتے قربان کر دیے۔ 🇵🇰💔
اللہ تعالیٰ میجر سید معیز عباس شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🇵🇰
Major Babar Khan Niazi Shaheed
Our identity is loyalty, not betrayal; our love for Pakistan and the Pakistan Army is our pride. 🇵🇰❤️
Major Babar Khan Niazi Shaheed
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Mianwali
