USDA

Call Website Contact the organization

USDA Upper Swat Development Authority Tourism Department Government of Khyber Pakhtunkhwa

مالم جبہ میں سیاحتی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات، کیبن سٹی، پارکنگ اور ٹریفک انتظامات کا جائزہسوات: ڈائریکٹر جنرل اپر...
30/10/2026

مالم جبہ میں سیاحتی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات، کیبن سٹی، پارکنگ اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ
سوات: ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (USDA) عمران خان وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس)، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن USDA عبدالطیف خان اور اسسٹنٹ کمشنر چارباغ ذاکر اللہ کے ہمراہ سیاحتی مقام مالم جبہ کا دورہ کیا اور سیاحوں کی سہولت کے لیے جاری اور مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مجوزہ کیبن سٹی، پارکنگ کی سہولیات اور ٹریفک کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیاحتی سرگرمیوں کو منظم بنانے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور مقامی آبادی سمیت سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولیات کی بہتری، منظم سیاحتی سرگرمیوں اور سیاح دوست ماحول کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ٹوریسٹ فسیلیٹیشن سنٹر مٹہ کا دورہمٹہ، سوات: ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ع...
28/10/2026

ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ٹوریسٹ فسیلیٹیشن سنٹر مٹہ کا دورہ

مٹہ، سوات: ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خان وزیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عبداللطیف خان کے ہمراہ ٹوریسٹ فسیلیٹیشن سنٹر مٹہ کا دورہ کیا اور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران سیاحتی بروشرز، نقشوں، فرسٹ ایڈ، ضروری آلات اور واش رومز کا معائنہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات کی دستیابی اور معیاری سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے تعارفی ملاقاتڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ...
28/10/2026

ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے تعارفی ملاقات
ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خان وزیر کی سربراہی میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہواجس میں ماسٹر پلان، سیوریج نظام، ٹھوس فضلے کے انتظام، غیر ملکی شہریوں اور ہوٹلوں کی رجسٹریشن سمیت سیاحت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سیاحتی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی بہتری اور پائیدار سیاحتی ترقی کے لیے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری پر زور دیا گیا۔ ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اتھارٹی کا دائرہ اختیار لوئر سوات تک بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی۔

🇵🇰 یومِ سیاہ کشمیر | 27 اکتوبرمقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ سو...
27/10/2026

🇵🇰 یومِ سیاہ کشمیر | 27 اکتوبر

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ سوات اور بر سوات کے زیر اہتمام واک ۔
یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ سوات اور بر سوات کے زیرِ اہتمام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک میں اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ سوات اور بر سوات کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ، ان کی امنگوں کے احترام اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Government of Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber Pakhtunkhwa

پریس ریلیز / یو ایس ڈی اےتاریخ : 21 اکتوبر 2022اپر سوات کے پانچ اہم سیاحتی مقامات کے ماسٹر پلانز کی تیاری آخری مراحل میں...
21/10/2026

پریس ریلیز / یو ایس ڈی اے
تاریخ : 21 اکتوبر 2022

اپر سوات کے پانچ اہم سیاحتی مقامات کے ماسٹر پلانز کی تیاری آخری مراحل میں داخل

سوات (پریس ریلیز): ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیرِ صدارت نیسپاک (NESPAK) کی ٹیم کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں مدین، بحرین، منکیال، کالام اور مہوڈنڈ کے ماسٹر پلانز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نیسپاک ٹیم نے منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سیاحتی مقامات کے ماسٹر پلانز کی تیاری تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔

اس موقع پر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف تکنیکی تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں جن کا مقصد سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی بہتر منصوبہ بندی، پائیدار سیاحت کا فروغ، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی حسن کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ماسٹر پلانز کو مستقبل کی ضروریات، مقامی آبادی کے مفادات اور ماحولیاتی تقاضوں کے مطابق مرتب کیا جائے تاکہ اپر سوات میں سیاحت کو منظم بنیادوں پر فروغ دیا جا سکے۔

ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق ماسٹر پلانز کی تکمیل علاقے میں سیاحتی ترقی، بہتر سہولیات کی منصوبہ بندی اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

اہم ہدایت برائے ہوٹل مالکانکمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایات کے مطابق تمام ہوٹل مالکان سے گزارش ہے کہ وہ 3 دن کے اندر اوپر دی...
20/10/2026

اہم ہدایت برائے ہوٹل مالکان

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایات کے مطابق تمام ہوٹل مالکان سے گزارش ہے کہ وہ 3 دن کے اندر اوپر دیے گئے لنک کے ذریعے اپنے ہوٹل کی ضروری معلومات، بشمول ہوٹل کا نام، لوکیشن، مینیجر کا نام، رابطہ نمبر، کمروں کی تعداد اور ملازمین کی تعداد، فارم میں لازمی درج کرکے جمع کروائیں۔

اس معلومات کا مقصد صرف ہوٹلوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنا، جیو ٹیگنگ کرنا اور مجوزہ موبائل ایپ میں معلومات شامل کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس ڈیٹا کا مقصد ٹیکس عائد کرنا یا وصول کرنا ہرگز نہیں ہے۔

تمام ہوٹل مالکان سے گزارش ہے کہ مقررہ مدت کے اندر مطلوبہ معلومات فراہم کرکے تعاون یقینی بنائیں۔

جاری کردہ:
ڈائریکٹر جنرل
اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (USDA

Please complete all required fields with accurate and up-to-date information about your hotel

کالام: گہری کھائی میں گرنے والی گاڑی کو USDA کی بھاری مشینری اور کرین کی مدد سے کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیاڈائریکٹر جنر...
14/10/2026

کالام: گہری کھائی میں گرنے والی گاڑی کو USDA کی بھاری مشینری اور کرین کی مدد سے کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا

ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (USDA) کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی نگرانی میں کالام میں گہری کھائی میں گرنے والی گاڑی کو USDA کی بھاری مشینری اور کرین کی مدد سے کامیابی سے نکال لیا گیا۔

مقامی افراد نے بروقت کاروائی اور فوری امداد پر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔

ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے کالام...
13/10/2026

ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے کالام اسٹیل پل کے قریب خراب ٹرک کو USDA کی بھاری مشینری کی مدد سے کامیابی سے ریسکیو کرکے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔ اس موقع پر ٹورزم پولیس نے بھی ریسکیو آپریشن میں تعاون فراہم کیا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔

ڈی جی یو ایس ڈی اے کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقاتڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خان وزیر کی نو تع...
12/10/2026

ڈی جی یو ایس ڈی اے کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقات
ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خان وزیر کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار سے ڈی سی آفس میں ملاقات۔ ڈی جی یو ایس ڈی اے نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں سیاحت کے فروغ، بحالی اور سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ سیاحت کے فروغ کے لیے یو ایس ڈی اے کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خان وزیر کا گبین جبہ کیمپنگ پوڈز اور ریسٹ ہاؤس کا دورہسوات: وزیراعلیٰ کے ع...
09/10/2026

ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خان وزیر کا گبین جبہ کیمپنگ پوڈز اور ریسٹ ہاؤس کا دورہ

سوات: وزیراعلیٰ کے عوامی ایجنڈے کے تحت معاونِ خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل خان اور سیکرٹری سیاحت سعادت حسن کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خان وزیر نے گبین جبہ میں کیمپنگ پوڈز اور ریسٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات، انتظامی امور اور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) / ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبداللطیف خان نے انہیں سیاحتی سہولیات، انتظامی امور اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید الرحمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل یوسف شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈائریکٹر جنرل نے سیاحوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور سیاحتی مقامات کی بہتری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گبین جبہ جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات کی ترقی اور بہتر انتظام کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Address

Mingora
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when USDA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to USDA:

Shortcuts

Share