26/05/2026
Jamaat-E-Islami Matta Swat
(قرآن وسنت کی دعوت لیکر اٹھو اور پوری دنیا پر چا جاؤں) اس
26/05/2026
26/05/2026
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات کی تنظیمی فعالیت اور فلاحی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اہم تنظیمی فیصلہ۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات محترم ثناء اللّٰہ فاروقی صاحب نے صوبائی نظم سے مشاورت کے بعد سیشن مئی 2026 تا اکتوبر 2027 کیلئے محترم رشید اقبال صاحب کو جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات مقرر کر دیا ہے۔
محترم رشید اقبال صاحب ایک متحرک، باصلاحیت اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں۔ سماجی اور تنظیمی اُمور میں ان کا تجربہ اور خدمات قابلِ تحسین رہی ہیں۔ اُمید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت کے ذریعے الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی مشن کو مزید وسعت دیں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے خدمتِ انسانیت، تعلیم، صحت، یتیموں کی کفالت، صاف پانی اور ہنگامی امداد کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہے، اور ان شاء اللّٰہ نئی ذمہ داریاں اس مشن کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنیں گی۔
اللّٰہ تعالیٰ محترم رشید اقبال صاحب کو اس اہم ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، انہیں استقامت، اخلاص اور کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین
26/05/2026
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات کی جانب سے تنظیمی اُمور کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات محترم ثناء اللّٰہ فاروقی صاحب نے صوبائی نظم سے مشاورت کے بعد سیشن مئی 2026 تا اکتوبر 2027 کیلئے محترم قاری باچا زادہ صاحب کو نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات مقرر کر دیا ہے۔
محترم قاری باچا زادہ صاحب کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ اُمید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے اور اخلاص کے ذریعے الخدمت کے مشن کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور انسانیت کی خدمت کے اس سفر کو مزید وسعت دیں گے۔
اللّٰہ تعالیٰ محترم قاری باچا زادہ صاحب کو اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، استقامت نصیب فرمائے اور ان کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین
26/05/2026
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات کی جانب سے تنظیمی اُمور کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات محترم ثناء اللّٰہ فاروقی صاحب نے صوبائی نظم سے مشاورت کے بعد سیشن مئی 2026 تا اکتوبر 2027 کیلئے محترم شھاب الدین صاحب کو نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات مقرر کر دیا ہے۔
محترم شھاب الدین صاحب کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ اُمید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے اور اخلاص کے ذریعے الخدمت کے مشن کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور انسانیت کی خدمت کے اس سفر کو مزید وسعت دیں گے۔
اللّٰہ تعالیٰ محترم شھاب الدین صاحب کو اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، استقامت نصیب فرمائے اور ان کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین
24/05/2026
سنتِ ابراہیمیؑ، اتباعِ محمدی ﷺ اور خدمتِ انسانیت کے عظیم جذبے کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات ہر سال کی طرح اس سال بھی قربانی مہم کا اہتمام کر رہی ہے، تاکہ قربانی کے گوشت کو مستحق، نادار، یتیم اور سفید پوش خاندانوں تک عزت و احترام کے ساتھ پہنچایا جا سکے۔
قربانی صرف ایک عبادت نہیں بلکہ ایثار، اخوت، ہمدردی اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے، اور آپ کی قربانی بھی ان شاء اللہ ضرورت مند خاندانوں کیلئے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنے گی۔
آپ بھی اس عظیم کارِ خیر میں حصہ ڈالیں، اپنی قربانی الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات کے ذریعے ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب حاصل کریں۔
برائے رابطہ:
📞 رشید اقبال خوازہ خیلہ
03449688391
📞 شھاب الدین مٹہ
03440913148
03349340640
📞 قاری باچہ زادہ مدین
03469402940
📞 حافظ شمیر شاہد کالام
03009897203
03139996617
📞 ضیاء الرحمن خوازہ خیلہ
03469397558
منجانب:
ثناء اللہ فاروقی
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات
اجلاس مجلس شوریٰ تحصیل مٹہ۔
قیم جماعت اسلامی ضلع بر سوات محترم محمد انور خان صاحب کی خصوصی شرکت
22/05/2026
بر سوات
جماعت اسلامی
نو مقرر صدر الخدمت فاؤنڈیشن بر سوات، باصلاحیت، متحرک قیادت، سابق ممبر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سوات محترم ثناءاللہ فاروقی کو یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
الحمدللہ! الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ خدمتِ خلق، انسانیت کی فلاح، دکھی انسانیت کی مدد اور معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہے۔ امید ہے کہ محترم ثناءاللہ فاروقی صاحب اپنی صلاحیتوں، تجربے اور جذبۂ خدمت کے ذریعے اس مشن کو مزید مضبوط بنائیں گے اور عوامی خدمت کے اس سفر کو نئی جہت دیں گے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اخلاص، استقامت، بہترین قیادت اور خلقِ خدا کی مؤثر خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور ان کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین
22/05/2026
بر سوات
امیر جماعت اسلامی ضلع بر سوات محترم حبیب اللہ ثاقب نے مشاورت کے بعد محترم سید ناصر شاہ کو صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع بر سوات مقرر کر دیا۔
یہ تقرری ان شاء اللہ ضلع بھر کے نوجوانوں میں دینی شعور، فکری بیداری، اخلاقی تربیت اور مثبت قیادت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، اور جماعت اسلامی یوتھ ہمیشہ نوجوان نسل کی صحیح رہنمائی، کردار سازی اور امت کے روشن مستقبل کیلئے سرگرم عمل رہی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محترم سید ناصر شاہ صاحب کو اس اہم ذمہ داری کی ادائیگی میں اخلاص، حکمت، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے، اور انہیں نوجوانوں کی بہترین رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Matta Swat KPK
Peshawar
19040
