27/10/2026
🇵🇰 یومِ سیاہ کشمیر | 27 اکتوبر
مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی واک
یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان مہمند ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شہریار محمود سمیت اتھارٹی کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا شاہد خان کی ہدایات پر نشترہال پشاور، ٹورازم اتھارٹی کے ٹورسٹ سہولت مراکز سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر واک کا اہتمام کیا گیا اور کشمیری جھنڈے لہرائے گئے۔
اس موقع پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ، ان کی امنگوں کے احترام اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Government of Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber Pakhtunkhwa