30/05/2026
ریسکیو1122 خیبرپختونخوا نے عیدالاضحیٰ کے پہلے دو دنوں کے دوران صوبہ بھر میں 1514 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں بروقت امدادی خدمات فراہم کیں۔
عید کی تعطیلات کے دوران 992 میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ صوبہ بھر میں 321 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں زیادہ تر موٹر سائیکل حادثات شامل تھے۔ ریسکیو1122 ٹیموں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا۔
اسی دوران مختلف اضلاع میں آگ لگنے کے 101 واقعات پیش آئے جن پر ریسکیو1122 کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور نقصانات کو محدود کیا, عید کے دو دنوں میں 56 دیگر ہنگامی واقعات، 32 جرائم سے متعلق واقعات اور 10 ڈوبنے کے واقعات میں بھی ریسکیو1122 نے خدمات فراہم کیں۔
مختلف حادثات اور ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 1491 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 43 افراد جاں بحق ہوئے۔
عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو1122 نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر کے دریاؤں، ڈیموں اور سیاحتی مقامات پر عارضی واٹر ریسکیو کیمپس قائم کیے جہاں غوطہ خور، ریسکیو کشتیاں، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری آلات موجود رہے۔
گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کیمپس بھی قائم کیے گئے جہاں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز، ابتدائی طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔
ریسکیو1122 ہر مشکل صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
21/05/2026
Relief Rehabilitation and Settlement Department (RR&SD) under its incredible leadership, collaboration, and unwavering commitment to strengthening institutional capacity. By empowering our workforce with the vital skills, we are collectively moving from reactive disaster response to proactive, inclusive climate readiness.
We are excited to celebrate the successful completion of intensive three day training program titled "Gender Responsive Climate Change Adaptation into PC-1 to PC-5, facilitated by Muslim Hands and Concern Woldwide, this initiative brought together dedicated professionals from Relief, Rehabilitation & Settlement Department, Provincial Disaster Management Authority -PDMA and Rescue 1122, to master the development Project cycle from PC-1 to PC-5, ensuring our public sector projects are efficient, sustainable, and impact-driven.
A major highlight of the training was aligning project management with today’s defining challenges: Climate Change Adaptation and Disaster Risk Reduction (DRR). Participants dove deep into integrating gender equality and equity right from day one during the PC-1 phase, recognizing that true community resilience can only be achieved when inclusivity is built directly into a project’s DNA.
Together, we are designing a safer, more equitable future for all. 🤝🇵🇰
19/05/2026
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج رات سے 23 مئی کی دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی۔
Government of Khyber Pakhtunkhwa Relief Rehabilitation & Settlement Department KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Aqib Ullah Khan PDMA Employees Welfare Association Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority KP Rescue1122
04/05/2026
عالمی دن برائے فائر فائٹرز
عالمی دن برائے یومِ فائر فائٹرز پر میں ریسکیو1122 خیبر پختونخوا کے تمام بہادر اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، جو ہر خطرے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
آپ کی قربانیاں، پیشہ ورانہ مہارت، اور خدمت کا جذبہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور عزمِ نو کرتے ہیں کہ جذبہ، دیانت اور ہمدردی کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
شاہ فہد
ڈائریکٹر جنرل
ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Aqib Ullah Khan Directorate General Information & PRs, KP PTI Khyber Pakhtunkhwa