Directorate General of Sports KP

Directorate General of Sports KP

Share

Official page of the Directorate General of Sports Khyber Pakhtunkhwa, providing round the clock updates on Sports Activities in the Province.

Directorate Sports is a department which promote sports in the province.

Photos from Directorate General of Sports KP's post 07/05/2026

*خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی قابلِ فخر ہے*
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترند نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی قابلِ فخر ہے۔ ہر قومی و بین الاقوامی ایونٹ میں میڈلز جیت کر یہ کھلاڑی نہ صرف صوبے بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔وہ خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ساﺅتھ ایشین ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان، چیف کوچ شفقت اللہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ارباب فیض، خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری میاں صداقت شاہ، پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر یوسف آفریدی اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
مشیر کھیل نے اس امید کا اظہار کیا کہ کھلاڑی اپنی محنت اور تسلسل کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے ہیں، اور حکومت مستقبل میں بھی کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔قبل ازیں مشیر کھیل نے ساﺅتھ ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں حسنین، محمد زید، فہد احمد، عمر جہانگیر، محمد حاشر شاہ، قاری محمد عمر اور دیگر عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شبیر، سمیع خان اور قاری محمد عدنان میں انعامات تقسیم کیے۔ حکومت کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کے لیے 75، 75 ہزار روپے اور برونز میڈلسٹ کے لیے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔
اس کے علاوہ کوچز ندیم خان، بشریٰ خان، ملک فراز اور حیات اللہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ساﺅتھ ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں قومی ٹیم میں خیبر پختونخوا کے چھ کھلاڑی شامل تھے جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ گولڈ، پانچ سلور اور چار برونز میڈلز حاصل کیے۔۔
.................

07/05/2026

*خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی قابلِ فخر ہے*
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترند نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی قابلِ فخر ہے۔ ہر قومی و بین الاقوامی ایونٹ میں میڈلز جیت کر یہ کھلاڑی نہ صرف صوبے بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

07/05/2026

نیشنل گیمز میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب، لاکھوں کے نقد انعامات تقسیم
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترندنے مجموعی طور پر کھلاڑیوں میں اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی

07/05/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا،
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند کی مسلسل اور مؤثر کاوشوں کے نتیجے میں مانسہرہ میں ایک ارب روپے مالیت کے ٹھاکرہ اسٹیڈیم اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کیا۔
یہ منصوبہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور جدید سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

Photos from Directorate General of Sports KP's post 06/05/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا،
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند کی مسلسل اور مؤثر کاوشوں کے نتیجے میں مانسہرہ میں ایک ارب روپے مالیت کے ٹھاکرہ اسٹیڈیم اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کیا۔
یہ منصوبہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور جدید سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

05/05/2026

پشاور: 35ویں نیشنل گیمز کے ہیروز کے اعزاز میں پروقار تقریب سے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل اور امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند خطاب کر رہے ہیں.

Photos from Directorate General of Sports KP's post 05/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے نیشنل گیمز 2026 میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 26.6 ملین روپے (دو کروڑ 66 لاکھ روپے) کے نقد انعامات تقسیم کیے۔
اس سلسلے میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا کے میڈل یافتہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی تاج محمد خان ترند تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب میں خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفر، سیکرٹری سپورٹس آصف خان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر، ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ، مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انڈر 23 گیمز کی ٹرافی ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان کے حوالے کی گئی۔ یہ ٹرافی پشاور ریجن نے اپنے نام کی۔
تقریب میں گولڈ میڈل جیتنے والے ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ روپے، سلور میڈل جیتنے والے کو 4 لاکھ روپے جبکہ برونز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 3 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاج محمد خان ترند نے کہا کہ یہ خوشی اور فخر کا موقع ہے کہ ہم اپنے ان ہیروز کے ساتھ موجود ہیں جنہوں نے نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے پہلے گولڈ میڈلسٹ کے لیے 3 لاکھ، سلور کے لیے 2 لاکھ اور برونز کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب ان انعامات کی رقم دگنی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کوچز کے لیے بھی ایک، ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی کامیابی میں کوچز کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
مشیر کھیل نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ سہولیات کی بہتری کے لیے سوئمنگ پول سمیت متعدد منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ آئندہ تمام اضلاع میں کھیلوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے بعد نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ آئندہ برس مزید بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
تاج محمد خان ترند نے انعامی رقم کی شفاف تقسیم کے لیے جاز کیش کے ساتھ معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کھلاڑیوں کو ادائیگیوں میں مزید سہولت اور شفافیت میسر آئے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔
گولڈ میڈلز حاصل کرنے والوں میں سیلنگ کی حجاب اجمل، جوڈو کے سید فیصل شاہ، باڈی بلڈنگ کے شاہد خان، کراٹے کے مراد خان، ٹیبل ٹینس کے فہد خواجہ اور عثمان خلیل شامل تھے۔
سلور میڈلز جیتنے والوں میں سیلنگ کی مریم سجاد، تحریم فاطمہ، رحیم داد خان، کاشف سعید، عاطف رزاق، عبدالہادی اور امینہ اجمل، جوڈو کے محمد عباس اور آصفہ نور، باڈی بلڈنگ کے الیاس خالد، تائیکوانڈو کے محمد احسن، طارق خان، سندس خان، اریبہ جاوید اور میمونہ نصیر، فنسنگ کے بریال خان، اویس خان، اویس احمد اور اقراش زمان، سکواش کی ماہ نور علی، سحرش علی، علیشبہ اور رانیہ علی، ووشو کی نور الایمان، باکسنگ کی عائشہ اور گالف کی سائرہ امین شامل تھیں۔
اسی طرح برونز میڈلز حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں خواتین کبڈی، خواتین ٹیبل ٹینس، مرد ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو کی وریشہ، بیڈمنٹن کے مراد علی، ووشو کے صمد علی، باکسنگ کے محمد عامر اور منال، گالف کی زینب مر، ٹینس کے برکت اللہ اور مردوں کی ٹینس ٹیم شامل تھے۔
کوچز کامران علی، ہدایت اللہ خلیل، ذوالفقار بٹ، اکرم اور ابصار علی کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران پاک افغان ٹی ٹونٹی وہیل چیئر کرکٹ سیریز جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں گوہر علی آفریدی، ایاز خان، زوار نور، مثل خان، زوار خان، ساجد علی، شاہ فیصل اور محمد سعید کو بھی نقد انعامات دیے گئے۔

04/05/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 بارے اجلاس!

🔹 محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے نئے مجوزہ منصوبوں پر غور

🔹 صوبائی حکومت کی یوتھ پالیسی پر عملدرآمد کے لیے بھی اسکیم تجویز کی جائے، اگلے سال کا بجٹ نوجوانوں اور غریب و متوسط طبقے کا بجٹ ہوگا ، وزیر اعلیٰ

🔹 مختلف اضلاع میں جوان مراکز کا قیام، مختلف تحصیلوں میں سپورٹس گراؤنڈز، ساؤتھ وزیرستان اپر، مہمند چترال اور بٹگرام میں سپورٹس کمپلیکسز کا قیام تجویز

03/05/2026

میری بنگلہ دیش روانگی صبح 9 بجے ہے اور اس وقت جشن کا موقع نہیں ہے، لیکن انشاءاللہ واپسی پر بھرپور جشن منائیں گے۔ پشاور میں چیریٹی میچ کھیلنے کا تجربہ یادگار تھا؛ وہاں کرکٹ کم ہونے کی وجہ سے شائقین کا جوش اور محبت بالکل مختلف ہوتی ہے، بابر اعظم

03/05/2026

پشاور زلمی کو پی ایس ایل کے 11ویں سیزن میں ٹائٹل اپنے نام کرنے پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں. مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترند ۔
پورے ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی ٹیم نے جس تسلسل، اعتماد اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ کسی بھی چیمپئن ٹیم کی پہچان ہوتا ہے۔ ہر مرحلے پر بہترین کارکردگی نے اس کامیابی کو تاریخی بنا دیا۔

اس شاندار کامیابی پر جاوید آفریدی بھی خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں
یہ فتح صرف ایک ٹرافی نہیں بلکہ جذبے، محنت اور یقین کی جیت ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Qayyum Sports Complex, Peshawar Cantonment
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00