Life in Karachi

Life in Karachi

Share

All about Karachi's update

02/06/2026

‏ھم کتنے نیک ھیں
دعائیں ہماری قبول نہیں ہوتی ۔
برکت ہمارے مال میں نہیں ہے۔
خالص دودھ،
خالص شہد
اور خالص دوائیں ۔
کھارادر کراچی کی کہانی۔
یہ صرف ایک نمونہ ھے۔

30/05/2026

تمام لیڈیز سے گزارش ہے کہ کبھی بھی نئی جاب کے لئے اکیلی نہ جائیں اور جو بھی نئی جاب جوائن کریں تو پہلے علاقے سے، انٹرنیٹ سے یا کسی جاننے والے یا پھر گھر میں موجود کسی بھی مرد (بھائی، والد اور شوہر) سے پوری مکمل معلومات کروا کے پھر اُس جاب کو جوائن کریں، کوئی اگر تصویر بھی مانگے یا ملنے کا بولے تو تب بھی احتیاط برتیں۔
اللہ تعالیٰ ہر ماں، بہن، بیٹی کی عزت اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین 🤲

30/05/2026

گھگھر ٹول پلازہ انتظامیہ کے خلاف مقامی افراد کا احتجاج، ہراسانی اور تذلیل

گھگھر ٹول پلازہ انتظامیہ کی جانب سے مقامی رہائشیوں کو روزانہ کی بنیاد پر روکنے اور انہیں تذلیل کا نشانہ بنانے کے خلاف شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ مقامی ہونے کے باوجود انہیں بلاجواز روکا جاتا ہے جس سے نہ صرف ان کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ انہیں ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی افراد نے ٹول پلازہ انتظامیہ کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کا برتاؤ کیا جانا چاہیے اور کسی بھی شخص کو بلاجواز ہراساں کرنا قابل قبول نہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Photos from Life in Karachi's post 27/05/2026

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی
مؤرخہ: 27 مئی 2026

گلستانِ جوہر پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن

ایسٹ زون، تھانہ گلستانِ جوہر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے چار غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، ایک نقلی پسٹل اور دو موٹرسائیکل برآمد۔

برآمد شدہ موٹر سائیکلیں تھانہ گلستانِ جوہر اور سچل کے علاقے سے سرقہ کی گئی تھیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

گرفتار ملزمان میں عامر عباس، شعیب نواز، دلشاد ممتاز، علی حمزہ اور اظہار زوالفقار شامل ہیں۔

*ترجمان ایسٹ پولیس*

27/05/2026

یہ کیا کر رہے ہیں؟ انتظامیہ کدھر ہے؟

26/05/2026

🚨 گمشدگی اطلاع 🚨

نام: سمیرہ
ولدیت: سخاوت
عمر: 19 سال

سمیرہ گھر سے لاپتہ / گمشدہ ہے۔ اگر کسی شخص کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا کہیں نظر آئے تو فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

📞 03237316247

پتہ: W-25 اسٹاپ اتحاد ٹاؤن

اہل خانہ انتہائی پریشان ہیں، خدارا معلومات ملنے پر تعاون کریں۔

25/05/2026

یہ آدمی ایسا کر کیوں رہا ہے؟

25/05/2026

پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی جانبحق۔ فائرنگ گاڑی پر کی گئی فوٹیج موصول ہوگئی۔

23/05/2026

اے وی ایل سی، سی آئی اے کا ملزمان کے ساتھ مقابلہ
ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر DIO جمشید ڈویژن PI انار خان بمعہ ٹیم باغِ بہار، نرسری کے قریب شھید ملت روڈ پراسنیپ چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران بغیر نمبر پلیٹس والی سفید رنگ کی ٹویوٹا فورچیونر کو روکنے کی کوشش کی گئئ۔
ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر DIO گلشن (2) ڈویژنSIP عثمان سنجرانی بمعہ ٹیم موقع پر پہنچے اور ملزمان کا مقابلہ کیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم محمد علی خان ولد علی محمد گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
جانبحق ملزم کی شناخت زخمی ساتھی نے عبدل احد ولد محمد امیر کے نام سے کی ھے
برآمدگی:
1- ایک 30 بور پستول
2- سفید رنگ کی ٹویوٹا فورچیونر
جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑی تھانہ ساحل کے مقدمہ نمبر 123/2026 دفعہ 395 PPC میں چھینی گئی تھی، جس کا اصل رجسٹریشن نمبر BH-9630 ہے۔
واقعہ کے دوران تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے:
1۔ محمد امین ولد محمد امیر
2۔ روشن ولد حضور بخش
3۔ احمد رضا ولد محمد ارشاد
فرار ملزمان اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی۔
اے وی ایل سی، سی آئی اے

22/05/2026

کراچی لکی ون اپارٹمنٹ امیر باپ کی بگڑی اولاد نے آرڈر لے لیا اور فوڈ پانڈا کے غریب رائڈر کے پیسے دینے کے بجائے دھمکیاں دینے لگا وائرل کریں

Want your business to be the top-listed Government Service in Dubai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Street No 24
Dubai