PPP Birmingham

Call Directions Website

PPP Birmingham Official Birmingham Secretariat of Pakistan Peoples Party UK, representing party organisation, community engagement and public affairs across Birmingham.

Talib Chohan is a real estate consultant who gives specialized investment and financial advice to clients looking to buy, sell or invest in property.

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم کی جانب سے برطانیہ آمد پر سردار رسول بخش چانڈیو صاحب کا پرتپاک استقبالپاکستان پیپلز پارٹی (P...
31/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم کی جانب سے برطانیہ آمد پر سردار رسول بخش چانڈیو صاحب کا پرتپاک استقبال

پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) برمنگھم کے صدر جناب محمد شبیر، جنرل سیکریٹری جناب ارشد عزیز، سینئر نائب صدر جناب طالب چوہان، نائب صدر جناب قاضی عمر جمیل، چیئرمین جناب نائب مغل، جناب چوہدری امین، جناب محسن ارشد اور دیگر کثیر تعداد میں پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، رکن قومی اسمبلی (MNA) حلقہ NA-223 بدین، جناب سردار رسول بخش چانڈیو صاحب کی برطانیہ آمد پر ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی برمنگھم کے رہنماؤں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں جناب عمران جعفری صاحب اور ان کے برادران کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس خصوصی نشست کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی جدوجہد، تنظیمی امور، پارٹی کی موجودہ صورتحال اور برطانیہ بالخصوص برمنگھم میں پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

جناب سردار رسول بخش چانڈیو صاحب نے پیپلز پارٹی برمنگھم کی تنظیمی کارکردگی، اتحاد، یکجہتی اور پارٹی کے لیے بھرپور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ:

"پیپلز پارٹی برمنگھم حقیقتاً اپنے نام اور مقصد کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا کام کر رہی ہے۔ یہاں پارٹی کی سرگرمیاں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں سندھ میں بیٹھا ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پیپلز پارٹی برمنگھم کو ایک متحد، منظم، فعال اور باہمی محبت و بھائی چارے کے جذبے سے سرشار دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

جناب سردار رسول بخش چانڈیو صاحب نے پیپلز پارٹی برمنگھم کے تمام عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محنت، لگن اور پارٹی سے والہانہ وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری تک پیپلز پارٹی برمنگھم کی بہترین تنظیمی کارکردگی اور سرگرمیوں کو پہنچانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کو برمنگھم کی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک رہتے ہوئے پیپلز پارٹی برمنگھم کے عہدیداران اور کارکنان پارٹی کے نظریے، منشور اور قیادت کے ساتھ بھرپور وابستگی رکھتے ہیں اور پارٹی کا پرچم بلند کیے ہوئے ہیں۔

پیپلز پارٹی برمنگھم کے رہنماؤں نے جناب سردار رسول بخش چانڈیو صاحب کی آمد، حوصلہ افزائی اور قیمتی وقت دینے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے، جمہوریت، عوامی حقوق اور پارٹی مشن کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

آخر میں جناب سردار رسول بخش چانڈیو صاحب کو ایک مرتبہ پھر برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے دورے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

جئے بھٹو!
جئے عوام!
پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد!

28/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم کی جانب سے خوش آمدید

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم سیکریٹریٹ، جناب محسن ارشد صاحب کو پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتی ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ محسن ارشد صاحب پارٹی کے منشور، نظریے اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت پارٹی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم کی قیادت ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتی ہے اور مستقبل میں ان کی صلاحیتوں اور خدمات سے بھرپور استفادے کی امید رکھتی ہے۔ پارٹی کی جانب سے مناسب وقت پر ان کی ذمہ داریوں اور تنظیمی کردار کے حوالے سے اعلیٰ قیادت سے مشاورت اور سفارش بھی کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی - جمہوریت، عوامی خدمت اور بھٹو ازم کا مشن۔

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم کی جانب سے خوش آمدیدپاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم سیکریٹریٹ، جناب محسن ارشد صاحب کو پاکستان پی...
28/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم کی جانب سے خوش آمدید

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم سیکریٹریٹ، جناب محسن ارشد صاحب کو پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتی ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ محسن ارشد صاحب پارٹی کے منشور، نظریے اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت پارٹی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم کی قیادت ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتی ہے اور مستقبل میں ان کی صلاحیتوں اور خدمات سے بھرپور استفادے کی امید رکھتی ہے۔ پارٹی کی جانب سے مناسب وقت پر ان کی ذمہ داریوں اور تنظیمی کردار کے حوالے سے اعلیٰ قیادت سے مشاورت اور سفارش بھی کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی - جمہوریت، عوامی خدمت اور بھٹو ازم کا مشن۔

صدر پیپلز پارٹی برمنگھم، جناب راجہ قیوم نے جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی یوکے، اظہر اقبال بارلوی کے ہمراہ اسلام آباد میں پیپ...
28/10/2026

صدر پیپلز پارٹی برمنگھم، جناب راجہ قیوم نے جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی یوکے، اظہر اقبال بارلوی کے ہمراہ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی یوکے کے صدر محسن باری کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

26/10/2026

پیپلز پارٹی برمنگھم کے زیرِ اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس

25/10/2026

پی پی پی برمنگھم برانچ کے جنرل سیکریٹری کا فیک نیوز لگانے والے صحافیوں سے دبنگ انداز میں سوال

22/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم برانچ کے زیرِ اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) برمنگھم کی جانب سے قائم مقام صدر جناب چوہدری شبیر کی سربراہی میں سانحۂ کارساز کے شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا گیا۔

اس موقع پر پی پی پی برمنگھم کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشد عزیز، سینئر نائب صدر طالب چوہان، نائب صدر قاضی عمر جمیل، پی وائی او یو کے انفارمیشن سیکرٹری تبارک محمود، پی وائی او یو کے سوشل میڈیا سیکرٹری شاہ فرید، چیئرمین کشمیر کمیٹی پی پی پی یو کے جناب نائب مغل صاحب، چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی جناب خان ظفر خان سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر قائم مقام صدر پی پی پی یو کے جناب چوہدری شبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ برمنگھم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک ہی برانچ ہے، جسے مرکزی قیادت کی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی یو کے کے صدر اور جنرل سیکرٹری اس وقت برطانیہ میں موجود نہیں ہیں، جس کے بعد برمنگھم برانچ، جو یو کے کی سب سے بڑی برانچ ہے، اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی برمنگھم اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پوری برطانیہ کی طرف سے سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہماری سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جناب چوہدری شبیر نے پی پی پی سے وابستہ تمام کارکنان اور دیگر جمہوریت پسند افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی پی پی برمنگھم برانچ پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم تلے متحد ہے اور پارٹی کے نظریے، منشور اور مشن کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تقریب کے اختتام پر سانحۂ کارساز کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان جمہوریت، عوامی حقوق اور شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

21/10/2026
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے برطانوی پاکستانی وفد کی ملاقاتاسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ان ک...
20/10/2026

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے برطانوی پاکستانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ان کی رہائش گاہ پر برطانیہ سے آئے ہوئے پاکستانی نژاد معززین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندگان، کاروباری شخصیات اور دیگر معزز افراد شامل تھے۔

وفد میں میئر آف روچڈیل کونسلر فیصل رانا، میئر آف وارنگٹن کونسلر صغیر زمان، میئرل آفیسر مسٹر نظام سلیمان، ڈپٹی لیڈر آف کونسل عدالت علی ، کاروباری شخصیات محمود الحسن، محمد ارشد ، توقیر زمان ، سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف نے وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات اور ملک کے ساتھ ان کی وابستگی کو سراہا۔

وفد نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر راجہ عبدالجبار بھٹی اور ذکی چوہدری بھی موجود تھے

Address

Chelmsley Wood
Birmingham

Opening Hours

Monday 10am - 6pm
Tuesday 10am - 6pm
Wednesday 10am - 6pm
Thursday 10am - 6pm
Friday 10am - 6pm
Saturday 10am - 6pm

Telephone

+923155073953

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Birmingham posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share