Tehsil Municipal Administration Abbottabad

Call Directions Contact the organization

Tehsil Municipal Administration Abbottabad Tehsil Municipal Administration Abbottabad We Provide All Municipal Service's in Abbottabad.

**صلاحیتوں میں اضافہ | مقامی حکومتوں کا مؤثر نظام**خیبر پختونخوا میں بہتر عوامی انتظام و انصرام کے لیے **جامع اور ڈیجیٹل...
10/11/2026

**صلاحیتوں میں اضافہ | مقامی حکومتوں کا مؤثر نظام**

خیبر پختونخوا میں بہتر عوامی انتظام و انصرام کے لیے **جامع اور ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے** کے موضوع پر ہزارہ ریجن کے افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات نے اجلاس کے دوران اسٹاف کو بھی تربیتی سیشن کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی،
جس میں ڈیجیٹل نظام کے فروغ، شفاف طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی استعدادِ کار میں اضافے اور عوام کو بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد مقامی حکومتوں کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانا ہے۔

**بہتر طرزِ حکمرانی، بہتر عوامی خدمات!**

گوڈ گورننس|ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوریریجنل میونسپل آفیسر (RMO) ہزارہ، محمد افضل کی زیرِ صدارت ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے افسران کا ...
10/11/2026

گوڈ گورننس|ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری

ریجنل میونسپل آفیسر (RMO) ہزارہ، محمد افضل کی زیرِ صدارت ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں لیز کیسز، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن، بلدیاتی امور، دفتری انتظامات اور عوامی خدمات کی بہتری سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران کو جاری سرگرمیوں میں مزید بہتری، شفافیت اور مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس کا مقصد بلدیاتی نظام کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا اور عوام کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

**یومِ اقبالؒ | 9 نومبر**علامہ محمد اقبالؒ محض ایک عظیم شاعر ہی نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر فکر، نظریے اور بیداری کا نام ہیں۔ ...
09/11/2026

**یومِ اقبالؒ | 9 نومبر**

علامہ محمد اقبالؒ محض ایک عظیم شاعر ہی نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر فکر، نظریے اور بیداری کا نام ہیں۔ ان کے افکار نے مسلمانوں کو خودی، خود اعتمادی، علم، کردار اور بلند مقصد کے ساتھ زندگی گزارنے کا شعور دیا۔

یومِ اقبالؒ کے موقع پر **ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد** شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی، اتحاد، محنت اور خدمتِ خلق کو عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

**نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی**

آئیے! اقبالؒ کے افکار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ایک باشعور، تعلیم یافتہ، ذمہ دار اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

**منجانب: ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اینڈ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد**

#اقبالیات

*گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری* ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا صفائی عملہ میرپور کلاں میں خصوصی صفائی آپریشن میں مصروفِ عمل ہے...
07/11/2026

*گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری*

ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا صفائی عملہ میرپور کلاں میں خصوصی صفائی آپریشن میں مصروفِ عمل ہے۔ علاقے کے مختلف مقامات پر جمع شدہ کوڑا کرکٹ اور گندگی کو اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

#خیبرپختونخوا

*گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری* ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ٹی ایم اے...
05/11/2026

*گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری*

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا پختہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن چوتھے روز بھی جاری۔

میرپور میں گزشتہ روز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بعد نالے کی صفائی اور بحالی کا کام جاری۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدام باجوہ نے آپریشن کا دورہ کیا، جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

*گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری* سرکاری اراضی کے تحفظ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری پٹواری ٹی ایم اے ای...
05/11/2026

*گڈ گورننس | ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری*

سرکاری اراضی کے تحفظ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری

پٹواری ٹی ایم اے ایبٹ آباد وسیم قریشی اور نائب تحصیلدار نے گرداور سرکل اور پٹواری حلقہ کہو شرقی کے ہمراہ سرکل بکوٹ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ریونیو ریکارڈ کے مطابق موضع کہو شرقی میں ڈسٹرکٹ کونسل کے راستے کی حد براری کر کے تجاوزات کی نشاندہی کر دی گئی۔

یہ کارروائی تجاوزات کے خلاف اور سرکاری اراضی کے تحفظ کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔ عوام الناس کو سختی سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Address

Tehsil Municipal Administration Opposite Jinnah Plaza
Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 09:00 - 12:30
13:30 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:30
14:00 - 17:00

Telephone

+929929310371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehsil Municipal Administration Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tehsil Municipal Administration Abbottabad:

Shortcuts

Share