Regional Police Officer Bahawalpur

Call Directions Website Contact the organization

Regional Police Officer Bahawalpur Official Page of Region Bahawalpur Police

10/11/2026

خواتین کے تحفظ اور فوری مدد کے لیے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن!
ہراسانی، گھریلو تشدد، دھمکی، بلیک میلنگ یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خواتین گھر بیٹھے پولیس کی مدد حاصل کر سکتی ہیں۔
فوری مدد کے لیے 15 ڈائل کریں اور 2 دبائیں۔
تربیت یافتہ خواتین پولیس افسران 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن آپ کی رہنمائی اور معاونت کے لیے دستیاب ہیں۔

09/11/2026

گمشدہ بچوں کی تلاش، اپنوں سے ملانے کا مشن "میرا پیارا!"
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے گمشدہ بچوں کی تلاش اور انہیں بحفاظت ان کے اہلِ خانہ سے ملانے کے لیے 24 گھنٹے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
اگر کوئی بچہ گم ہو جائے تو فوری مدد کے لیے پنجاب میں 15 ڈائل کرکے 3 دبائیں، جبکہ دیگر صوبوں سے 03090000015 پر رابطہ کریں۔
بچوں کا تحفظ، ہماری اولین ترجیح!

09/11/2026

السلام علیکم! صبح بخیر
شاعرِ مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ نے اپنے افکار و نظریات سے خودی، خودداری، یقینِ محکم اور عملِ پیہم کا درس دیا۔ ان کا پیغام آج بھی ایک خوددار، باوقار اور مضبوط قوم کی تشکیل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
پنجاب پولیس مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے تصورِ خودی، حب الوطنی اور خدمتِ خلق کے پیغام کو مشعلِ راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

https://www.facebook.com/share/p/1BXrNJHiro/
08/11/2026

https://www.facebook.com/share/p/1BXrNJHiro/

آئی جی پنجاب کمپلینٹ سیل: پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت، بدسلوکی یا بدعنوانی کی فوری اطلاع کے لیے 1787 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

08/11/2026

پنجاب پولیس سیالکوٹ کی بروقت کارروائی۔۔۔۔!!
تھانہ سمبڑیال کے علاقے میں جُیولر کے گھر سے اسلحہ کے زور پر لوٹا گیا کروڑوں روپے مالیت کا 2 کلوگرام سے زائد سونا بحفاظت برآمد کر لیا۔
متاثرہ جیولر کا کروڑوں روپے مالیت کا سونا ریکارڈ وقت میں بحفاظت برآمد کروانے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف اور پنجاب پولیس سے اظہار تشکر۔ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سمبڑیال کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کی بہترین حکمت عملی پر مبنی مسلسل تعاقب اور گرفتاری کے خوف سے ملزمان سونا کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے سونا تلاش کر کے برآمد کر لیا، مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیموں کے مختلف مقامات پر چھاپے جاری۔

Sialkot Police

Address

Near District Police Lines
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regional Police Officer Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Regional Police Officer Bahawalpur:

Shortcuts

Share

Nearby government services