Assistant Commissioner Chowk Sarwar Shaheed

Assistant Commissioner Chowk Sarwar Shaheed

Share

MR. MALIK MUHAMMAD IQBAL LANG ASSISTANT COMMISSIONER CHOWK SARWAR SHAHEED

24/05/2026
Photos from Assistant Commissioner Chowk Sarwar Shaheed's post 24/05/2026

چوک سرور شہید: ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ نے اتوار کے دن اچانک رانا جہانزیب ٹرمینل، بلوچ ٹرمینل (ہائی روف سروسز) اور لوکل مزدا و ہائی ایس اڈوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی، ٹریفک صورتحال، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور عید کے دنوں میں کرایوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مسافروں سے ملاقات کی اور کرایوں سمیت دیگر مسائل کے بارے میں دریافت کیا جبکہ ٹرانسپورٹرز کو سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جا سکے۔

انہوں نے لوکل مزدا و ہائی ایس گاڑیاں سڑک کنارے کھڑی کرنے والوں کو ہدایت کی کہ اپنی گاڑیاں مقررہ اڈوں میں کھڑی کریں اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Photos from Assistant Commissioner Chowk Sarwar Shaheed's post 24/05/2026

چوک سرور شہید: ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ اتوار کے دن بھی فیلڈ میں سرگرم رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور جامعہ اسلامیہ انوارِ مصطفیٰ پہنچ گئے جہاں اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر صفائی ستھرائی، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے، سیکیورٹی، پانی اور شہری سہولیات کو چیک کیا گیا جبکہ متعلقہ عملے کو ضروری احکامات جاری کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اقبال لانگ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اجتماعی قربانی کے مقامات پر صاف ستھرا ماحول، بہترین انتظامات اور آلائشوں کی فوری تلفی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Photos from Assistant Commissioner Chowk Sarwar Shaheed's post 24/05/2026

چوک سرور شہید: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ اتوار کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اچانک کیٹل سیل پوائنٹ (مویشی منڈی) چوک سرور شہید پہنچ گئے جہاں انہوں نے مختلف انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملے کی کارکردگی کو چیک کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیکل کیمپ، پنجاب پولیس کیمپ، شکایت سیل، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، سایہ دار مقامات، پانی کی فراہمی اور شہریوں و بیوپاریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو چیک کیا۔ جانوروں کے لیے کیے گئے انتظامات، ویٹرنری سہولیات، مختلف کیمپس اور متعلقہ عملے کی موجودگی و کارکردگی کا بھی معائنہ کیا گیا جبکہ عملے سے بریفنگ لی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اقبال لانگ نے ہدایت کی کہ چھٹی کے روز بھی مویشی منڈی میں شہریوں، بیوپاریوں اور قربانی کے جانوروں کے لیے بہترین سہولیات اور صاف ستھرا ماحول ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام متعلقہ ادارے متحرک رہیں تاکہ آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق قائم کی گئی کیٹل سیل پوائنٹ (مویشی منڈی) میں شہریوں اور جانوروں کے لیے بہتر ماحول اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی و ستھرائی کے مؤثر انتظامات کے ساتھ میڈیکل، پنجاب پولیس، شکایت سیل اور دیگر سہولت کیمپس بھی فعال ہیں تاکہ شہریوں کو فوری اور بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

Photos from Assistant Commissioner Chowk Sarwar Shaheed's post 23/05/2026

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ رات گئے بھی فیلڈ میں متحرک۔ کیٹل سیل پوائنٹ (مویشی منڈی) چوک سرور شہید کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، روشنی کے انتظامات، سایہ دار مقامات، شہری سہولیات، مختلف کیمپس اور مویشیوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریکارڈ چیک کیا اور متعلقہ عملے کی موجودگی و کارکردگی کا بھی معائنہ کیا جبکہ عملے سے بریفنگ لی۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اقبال لانگ نے ہدایت کی کہ شہریوں، بیوپاریوں اور قربانی کے جانوروں کے لیے مویشی منڈی میں ہر وقت بہترین سہولیات اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنایا جائے، جبکہ رات کے اوقات میں بھی عملہ فیلڈ میں متحرک رہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق قائم کی گئی کیٹل سیل پوائنٹ (مویشی منڈی) میں شہریوں اور جانوروں کے لیے بہتر ماحول اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی و ستھرائی کے مؤثر انتظامات کے ساتھ پنجاب پولیس، میڈیکل، شکایت سیل اور دیگر سہولت کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو فوری اور بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

Photos from Assistant Commissioner Chowk Sarwar Shaheed's post 23/05/2026

چوک سرور شہید: ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل برانچ، صحافی برادری، ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے، صفائی کے انتظامات، مشینری کی دستیابی اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Photos from Assistant Commissioner Chowk Sarwar Shaheed's post 23/05/2026

چوک سرور شہید: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھرا پنجاب” ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ نے ستھرا پنجاب انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ ڈمپنگ سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقی ماندہ ویسٹ کو محفوظ انداز میں تلف اور دفنانے کے لیے بنائے گئے ٹرنچز (کھڈوں) کا معائنہ کیا گیا۔

متعلقہ عملے اور مشینری کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ آلائشوں کو فوری طور پر مقررہ مقامات پر منتقل کر کے بروقت ٹھکانے لگایا جائے تاکہ شہر میں گندگی، بدبو اور ماحولیاتی آلودگی نہ پھیلے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Canal Rest House, Multan Road, Tehsil Chowk Sarwar Shaheed, District Kot Adu
Dera Ghazi Khan
34030

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00