26/05/2026
𝐓𝐫𝐚𝐢𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫𝐚𝐭𝐞 𝟑𝟗𝟖/𝟐𝟎𝟐𝟔
Official page of Training Branch, Sindh Police. Dedicated to police training, capacity building, and professional development across Sindh.
26/05/2026
𝐓𝐫𝐚𝐢𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫𝐚𝐭𝐞 𝟑𝟗𝟖/𝟐𝟎𝟐𝟔
26/05/2026
𝐓𝐫𝐚𝐢𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫𝐚𝐭𝐞 𝟑𝟗𝟕/𝟐𝟎𝟐𝟔
25/05/2026
آر ٹی سی خیرپور میں بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
کمپیوٹر لیب کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، جبکہ جامع مسجد کے لیے ڈیڑھ ٹن کے 4 نئے اِنورٹر اے سی بھی خرید لیے گئے ہیں تاکہ زیرِ تربیت جوانوں کو مزید آرام دہ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
مزید بہتری کے لیے ٹائل برکس بھی منگوا لی گئی ہیں، جنہیں مختلف مقامات کی خوبصورتی اور سہولیات میں اضافے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ سولر سسٹم کی تنصیب پر بھی کام جاری ہے، جو ادارے کو جدید اور توانائی کے مؤثر نظام کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ تمام اقدامات ڈی آئی جی پی ٹریننگ سندھ کی خصوصی دلچسپی، بہترین وژن اور مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہیں، جن کا مقصد ٹرینیز کو ایک معیاری، جدید اور پُرسکون تربیتی ماحول فراہم کرنا ہے۔ اِن شاء اللہ یہ تمام منصوبے بہت جلد مکمل ہو کر مزید سہولیات کا باعث بنیں گے۔
RTC Khairpur
میں زیرِ تربیت جوان مختلف کھیلوں میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے۔ ⚽🏏🏐
جسمانی فٹنس، ٹیم ورک اور مثبت سرگرمیاں ایک بہترین پولیس فورس کی پہچان ہیں۔ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت اور باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں، جو ایک کامیاب اور متحرک فورس کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
22/05/2026
𝐓𝐫𝐚𝐢𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫𝐚𝐭𝐞 𝟑𝟖𝟕/𝟐𝟎𝟐𝟔
𝐂𝐨𝐮𝐫𝐚𝐠𝐞, 𝐏𝐚𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧, 𝐇𝐚𝐫𝐝 𝐖𝐨𝐫𝐤
22/05/2026
کیا آپ بطور ھیڈ محرر تعیناتی چاہتے ہیں؟
ھیڈ محرر تعیناتی جانب ایک مضبوط اور اہم قدم
سندھ پولیس ٹریننگ برانچ کی جانب سے
“Accountant Course for Station Clerks”
کے لیے کراچی رینج سے 100 نامزدگیاں طلب کر لی گئی ہیں۔
یہ کورس صرف ایک تربیت نہیں بلکہ کامیاب امیدواروں کے لیے تھانے میں بطور ھیڈ محرر تعیناتی کی جانب ایک مضبوط، باوقار اور پیشہ ورانہ سفر کا آغاز ہے۔
جدید دفتری امور، مالیاتی نظام، ریکارڈ مینجمنٹ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے یہ کورس اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
کورس کے متوقع انعقاد کا مہینہ : جون 2026
علم، نظم و ضبط اور قابلیت — یہی ہے ایک کامیاب ہیڈ محرر کی پہچان
21/05/2026
پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مورخہ 21-05-2026 کو پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور کے احاطے میں محکمہ جنگلات سندھ کے تعاون سے شجرکاری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر متعدد پودے لگائے گئے۔
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |