SSP District south karachi

Directions

SSP District south karachi Official Page | SSP District South Karachi
Law & Order • Public Safety • Verified Updates

( SSP MAHZOR ALI)

10/11/2026
ڈسٹرکٹ ساؤتھ تھانہ گزری پولیس نے مبارک مسجد، گزری کے قریب واقع پان شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروخت کرنے والے م...
10/11/2026

ڈسٹرکٹ ساؤتھ تھانہ گزری پولیس نے مبارک مسجد، گزری کے قریب واقع پان شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروخت کرنے والے ملزم اسرار ولد شائستہ خان کو گرفتار کر لیا

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*  *تاریخ: 10 نومبر 2026* گٹکا/ماوا فروخت کرنے والے ملزم کے خلاف گزری پولیس کی کارروائی، ملزم گ...
09/11/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ: 10 نومبر 2026*

گٹکا/ماوا فروخت کرنے والے ملزم کے خلاف گزری پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار،گٹکا/ماوا اور مختلف برانڈز کے پیکٹ برآمد

گزری پولیس نے مبارک مسجد، گزری کراچی کے قریب واقع پان شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروخت کرنے والے ملزم اسرار ولد شائستہ خان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم کا نام گٹکا/ماوا فروخت کرنے والوں کی انٹیلیجنس رپورٹ (I.R) میں بھی شامل تھا

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 15 پیکٹ گٹکا/ماوا، 150 پیکٹ آداب، 95 پیکٹ جے ایم اور 35 پیکٹ سفینہ برآمد کر لیے

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 526/2026 بجرم دفعہ 8(i)(a) گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*  *تاریخ 09 نومبر 2026*  *بوٹ بیسن پولیس مقابلہ*  *بوٹ بیسن پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان س...
09/11/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ 09 نومبر 2026*

*بوٹ بیسن پولیس مقابلہ*

*بوٹ بیسن پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ، تین ملزمان گرفتار*

بوٹ بیسن پولیس نے دوران گشت اتوار بازار بلاک-02 کلفٹن کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا

پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی

پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار تینوں ملزمان کی شناخت نعمت اللہ ولد سید شریف، جہانزیب ولد غفور خان اور اعجاز ولد اقبال کے ناموں سے ہوئی

ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بمعہ 4 گولیاں، 30 بور پستول بمعہ 3 گولیاں، 6 موبائل فونز اور ایک بغیر نمبر پلیٹ یونیک 70 موٹر سائیکل برآمد ہوئی

واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے

ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*  *تاریخ: 07 نومبر 2026* ڈیفنس پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب 03 ملزمان گر...
08/11/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ: 07 نومبر 2026*

ڈیفنس پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب 03 ملزمان گرفتار

تھانہ ڈیفنس پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سندھ پولیس کی ریپیٹ آفینڈر لسٹ میں شامل ملزم سمیت دو اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم سہیل زمان ولد احمد زمان تھانہ ڈیفنس کے مقدمات نمبر 825، 780 اور 783/2025 میں گرفتار ہوا

ملزم کا نام سندھ پولیس کی ریپیٹ آفینڈر لسٹ میں سیریل نمبر 36 پر شامل ہے

دوسری کارروائی میں تھانہ ڈیفنس پولیس نے مقدمہ نمبر 461/2023 بجرم دفعہ 489-F تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب اشتہاری ملزم عرفان علی ڈوگر ولد فرمان علی ڈوگر کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں سیریل نمبر 89 پر درج تھا

مزید کارروائی کے دوران تھانہ ڈیفنس پولیس نے خفیہ اطلاع پر تھانہ موچکو کے مقدمہ نمبر 117/2026 بجرم دفعہ 8(i) میں مطلوب مفرور ملزم عبدالیاسر ولد عبدالوکیل کو بھی گرفتار کر لیا

ملزم کافی عرصے سے روپوش تھا اور تھانہ موچکو پولیس کو مطلوب تھا

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ موچکو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

08/11/2026
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*  *تاریخ: 07 نومبر 2026* اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف ضلع ساؤتھ پولیس کی کارروائیاں، 2 سی...
08/11/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ: 07 نومبر 2026*

اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف ضلع ساؤتھ پولیس کی کارروائیاں، 2 سیکیورٹی گارڈز گرفتار، اسلحہ برآمد

حکومتِ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری (Cr.P.C) کے تحت اسلحہ کی نمائش پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اعلیٰ افسران کی ہدایات پر ضلع ساؤتھ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 2 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لیا گیا

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گزری اور صدر میں مقدمات درج کر لیے گئے

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*  *تاریخ: 06 نومبر 2026* اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گزری پولیس کی کارروائیاں، 5 سیکیورٹ...
06/11/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ: 06 نومبر 2026*

اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گزری پولیس کی کارروائیاں، 5 سیکیورٹی گارڈز گرفتار، 5 اسلحہ برآمد

حکومتِ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری (Cr.P.C) کے تحت اسلحہ کی نمائش پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اعلیٰ افسران کی ہدایات پر گزری پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 اسلحہ برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لیا گیا

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گزری میں درج ذیل مقدمات درج کیے گئے

1۔ مقدمہ الزام نمبر 516/2026 بجرم دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان۔
2۔ مقدمہ الزام نمبر 518/2026 بجرم دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان۔
3۔ مقدمہ الزام نمبر 519/2026 بجرم دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان۔

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

06/11/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ 06 نومبر 2026*

*درخشاں پولیس مقابلہ*

درخشاں پولیس کا چھوٹا بخاری اسٹریٹ 30 کے قریب بائیک سوار ملزمان سے پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے

گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی

ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

Address

SSP SOUTH OFFICE
Karachi
75500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SSP District south karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share