Sindh Wildlife Department

Call Directions Website Contact the organization

Sindh Wildlife Department Wildlife as defined by the Law, includes Organic Resources, Animals, Birds, Reptiles, Vegetation, Soil and Water & Fish.
(1)

31/10/2026

نریڑی لیگون ضلع بدین میں جاری اینٹی پوچنگ/نیٹنگ اپڈیٹس۔ ھزاروں فوٹ جال اکھاڑ کر تلف کردیے گئے۔ ھم اس پلیٹ فارم سے ان گمنام ھیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کم تعداد، محدود وسائل اور مشکل دلدلی علاقے انکے کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ جال لگانے والے شکاریوں کے خلاف ایک بھرپور آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سندھ وائیلڈ لائیف پروٹیکشن ایکٹ 2020 تمام لاانفورسمنٹ اداروں کو ان جرائم کی روک تھام کے لیے مطلوبہ اختیارات فراھم کرتا ہے۔ بے زبان مہمانوں پر ظلم کے خلاف اپنا کردار ادا کریں🙏
🇵🇰Anti_Poaching

31/10/2026

نریڑی لیگون ضلع بدین انڈس فلائی وے کا آخری پڑاؤ ہے جہاں ھزاروں کلومیٹر دور سے آئے بے زبان مسافر پرندوں کے تحفظ سے کنارہ کشی نہیں کی جاسکتی بلکہ اپنے دستیاب وسائل جو کہ چند عملہ اراکین پر مشتمل نفری ہے ان کی جال لگانے والے شکاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کنزرویٹر حیدرآباد واجد علی کی قیادت میں سندھ وائیلڈ لائیف بدین ٹیم اپنے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم۔ رٹائرڈ انسپیکٹر اعجاز علی نوندانی سندھ وائیلڈ لائیف پروٹیکشن ایکٹ کے مطابق رضاکار (والنٹیئر) کے طور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
🇵🇰

31/10/2026

دلدلی علاقوں میں پیدل سفر آسان نہیں ہوتا لیکن ھزاروں کلومیٹر دور سے آئے بے زبان مسافروں کے تحفظ سے کنارہ کشی تو نہیں کی جاسکتی بلکہ اپنے دستیاب وسائل جو کہ چند عملہ اراکین پر مشتمل نفری ہے کے مطابق کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈھلتی عمر مشقت طلب کام میں رکاوٹ نہیں. شکاری جال لگاتے جائیں گے اور ہم ان کے جال تباہ کرتے جائیں گے۔
(سندھ وائیلڈ لائیف بدین ٹیم کا عزم)
🇵🇰

30/10/2026

ضلع بدین میں پوچرز سے برآمد کیے گئے مہمان پرندے واپس آزاد فضاؤں کے حوالے۔ پرندوں کو انکے مسکن سے بذریعہ جال پکڑ کر تجارت کرنے والے ملزمان کے خلاف قوانین تحفظ جنگلی حیات کت تحت فوجداری مقدمہ درج کردیا گیا۔
ضلع بدین میں واقع نریڑی لیگون جیسے دلدلی علاقے میں جال اور پوچنگ پر قابو پانا ایک مشکل ٹاسک ہے پر وہاں کے مقامی رہائشی سندھ وائیلڈ لائیف انسپکٹر علی محمد نظامانی اپنی ٹیم کے ہمراہ قانون کے نفاذ میں پر عزم ہیں۔
🇵🇰

29/10/2026

(عام اطلاع برائے سکھر ڈویژن)
ڈویژنل کمشنر سکھر نے ضلع سکھر، گھوٹکی اور خیرپور کی حدود میں تحفظ جنگلی حیات کے پیش نظر شکاریوں کی طرف سے جال لگا کر مقامی اور مسافر پرندوں کے غیرقانونی شکار پر دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جاری کردیے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد ڈپٹی کنزرویٹر لاڑکانہ وائیلڈ لائیف ڈویژن کی درخواست پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ان اضلاع کے دیہی و شہری علاقوں میں شکاریوں کے لگے جال کی نشاندھی قریبی جنگلی حیات، پولیس پوسٹ، ولیج اسٹاف اور اپنے علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو دیں۔ صیغہ راز مشروط ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ھوتا ہے جہاں شکار کے قوانین موجود ہیں۔ عالمی اور ملکی قوانین کی رو سے جال سے پرندوں کا شکار ان کے وجود کو سنگین خطرات لاحق کردیتا ہے۔ جال لگانا، ڈائنامائٹ، کرنٹ پاس کرنا اور پانی میں زھر ملا کر شکار کرنا انتہائی غیر اخلاقی، ممنوع اور قابل سزا جرم ہیں۔
قوانین کے مطابق پرندوں (بٹیر، تیتر، مرغابی) کا قانونی شکار اجازت والے سیزن میں لائسنس یافتہ بارہ بور بندوق کے ساتھ پرمٹ کے حصول کے بعد صرف سنیچر اور اتوار کے روز پرندوں کے شکار کے لیے قانونی مقرر کردہ بیگ لمٹ کے ساتھ ہوتا ہے اور اس سلسلے میں حکومت سندھ باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اجرا کرتا ہے جو اب تک جاری نہیں ہوا۔
🇵🇰

29/10/2026

(عام اطلاع برائے لاڑکانہ ڈویژن)
ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ نے ضلع کندھ کوٹ کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ کی حدود میں تحفظ جنگلی حیات کے پیش نظر شکاریوں کی طرف سے جال لگا کر مقامی اور مسافر پرندوں کے غیرقانونی شکار پر دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جاری کردیے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد ڈپٹی کنزرویٹر لاڑکانہ وائیلڈ لائیف ڈویژن کی درخواست پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ان اضلاع کے دیہی و شہری علاقوں میں شکاریوں کے لگے جال کی نشاندھی قریبی جنگلی حیات، پولیس پوسٹ، ولیج اسٹاف اور اپنے علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو دیں۔ صیغہ راز مشروط ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ھوتا ہے جہاں شکار کے قوانین موجود ہیں۔ عالمی اور ملکی قوانین کی رو سے جال سے پرندوں کا شکار ان کے وجود کو سنگین خطرات لاحق کردیتا ہے۔ جال لگانا، ڈائنامائٹ، کرنٹ پاس کرنا اور پانی میں زھر ملا کر شکار کرنا انتہائی غیر اخلاقی، ممنوع اور قابل سزا جرم ہیں۔
قوانین کے مطابق پرندوں (بٹیر، تیتر، مرغابی) کا قانونی شکار اجازت والے سیزن میں لائسنس یافتہ بارہ بور بندوق کے ساتھ پرمٹ کے حصول کے بعد صرف سنیچر اور اتوار کے روز پرندوں کے شکار کے لیے قانونی مقرر کردہ بیگ لمٹ کے ساتھ ہوتا ہے اور اس سلسلے میں حکومت سندھ باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اجرا کرتا ہے جو اب تک جاری نہیں ہوا۔
🇵🇰

29/10/2026

ملزمان کے ناجائز قبضے سے برآمد 150 جنگلی بٹیروں کو نواب شاھ شہید بینظیر آباد ڈویژن کی حدود میں واقع ديھ اکرو ٹو وائیلڈ لائیف سینکچوری کی قدرتی فضاؤں میں سندھ وائیلڈ لائیف اہلکار عبدالحکیم، شمس الدین، مرز علی اور حزب اللہ کی نگرانی م آزاد کردیا گیا۔
🇵🇰

29/10/2026

فیصل آباد کے رہائشی محمد اصغر اور صادق آباد کے رہائشی محمد عرفان ملک کے ناجائز قبضے سے 150 جنگلی بٹیر برآمد۔ پرندے نواب شاھ شہید بینظیر آباد ڈویژن کی حدود میں واقع مسکن/جنگل سے جال کے ذریعے اور تجارت کی نیت سے پکڑے گئے تھے۔ ملزم کے خلاف کرمنل کیس درج کردیا۔برآمد پرندوں کو قدرتی فضاؤں میں آزاد کردیا جائیگا۔
سندھ وائیلڈ لائیف پروٹیکشن پولیس شہید بینظیر آباد کے ڈپٹی کنزرویٹر دارا منیر اور کاروائی میں شامل اہلکار شوکت علی، عبد الحکیم، شمس الدین، مرز علی اور حزب اللہ داد و تحسین کے حقدار قرار پائے۔ ہم ان سے توقع کرتے ہیں کہ معصوم جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔
🇵🇰

ضلع جامشورو ميں 1700 ذبح شدہ پرندے برآمدگی کيس- ٹرائل کورٹ اپ ڈیٹ-پرندوں کو مارنے اور تجارت کی نیت سے فریزر میں محفوظ کر...
28/10/2026

ضلع جامشورو ميں 1700 ذبح شدہ پرندے برآمدگی کيس- ٹرائل کورٹ اپ ڈیٹ-
پرندوں کو مارنے اور تجارت کی نیت سے فریزر میں محفوظ کرنے والے گرفتار ملزمان اور ان کے قبضے سے برآمد کیے گئے 1700 مردہ پرندے آج ایڈیشنل سیشنس جج I ضلع جامشورو کے روبرو پیش کیے گئے۔
سندھ وائیلڈ لائیف انسپکٹر غفار جمالی نے ملزمان سے تفتیش اور گروہ کے اراکین کا سراغ لگانے کی نیت سے ریمانڈ کی استدعا کی۔
معزز عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کو 30 ھزار کے مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کرتے ان کو ضمانت پر رہا کردیا، مردہ پرندوں کو دفن اور سماعت کی تاریخ مقرر کردی۔
🇵🇰

27/10/2026

ضلع جامشورو ميں 1700 ذبح شدہ پرندے برآمدگی اپ ڈیٹ-
خفیہ نیٹ ورک کے ملزمان پرندوں کو مسکن سے بذریعہ جال پکڑنے، فریزر میں محفوظ بعد ازاں ملک کے اضلاع میں آرڈر پر سپلائی کرتے تھے۔ برآمد پرندوں میں زیادہ تعداد ایسے پرندوں کی ہے جن کو فقہی لحاظ سے حرام پرندے مانا جاتا ہے، جبکہ سائنسی لحاظ سے ایسے پرندے اعلیٰ ماحولیاتی خدمات کے حامل ہوتے ہیں۔
سندھ وائیلڈ لائیف پروٹیکشن ایکٹ 2020 کے تحت پانچ ملزمان پر سندھ وائیلڈ لائیف پروٹیکشن پولیس کے انسپیکٹر غفار جمالی نے مقدمہ درج کردیا، جو کہ سمری ٹرائل کے لیے بعدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج جامشورو پیش کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ اضلاع جامشورو، دادو، قمبر، ٹھٹھ، سجاول اور بدین پرندوں کی غیرقانونی تجارت کے مراکز مانے جاتے ہیں۔ سندھ وائیلڈ لائیف پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کے علاوہ پرندوں کی تجارت اور جال سے پکڑنے پر دفعہ 144 کا نفاذ پہلے ہی عمل میں لایا جاچکا ہے۔
سندھ پولیس ضلع جامشورو کو مذکورہ کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع کرتے ہیں کہ معصوم جنگلی حیات کے خلاف جرائم کے قلع قمع کرنے میں سندھ وائیلڈ لائیف ڈپارٹمنٹ جو کہ وائیلڈ لائیف لا انفورسمینٹ عملے اور وسائل کی شدید کمی کا شکار ہے، مستقبل میں اپنا قانونی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
🇵🇰

Address

Near PIA Booking Office Mulana Din Muhammad Wafai Road Saddar Karachi
Karachi
74200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+922199204952

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh Wildlife Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sindh Wildlife Department:

Shortcuts

Share

Nearby government services