Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization

Website

Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization, Public Service, Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Community Center Near Faisal Fish point, Main KKH Road, Gallah Gazikot, Mansehra.
(6)

30/10/2026

تحصیل بالاکوٹ کے نواحی علاقے جھریٹ میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں کچھ گھر جل کر راکھ ہو گئے، جس کے باعث متاثرہ خاندان مشکلات کا شکار ہو گئے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں شیراز محمود قریشی ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم متاثرہ علاقے میں پہنچی اور متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔
شیراز محمود قریشی ویلفیئر آرگنائزیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور مشکل وقت میں مستحق خاندانوں کا سہارا بننے کے لیے پُرعزم ہے۔

24/10/2026

میڈیکل کے طلبہ کو جدید ڈیجیٹل اسکلز سے ہم آہنگ کرنے اور ان کے لیے تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے فرنٹیئر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کے درمیان Google Career Scholarships کے حوالے سے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
یہ اہم اقدام Google اور Tech Valley کے تعاون سے کیا گیا ہے، جس کے تحت میڈیکل کے طلبہ کو عالمی معیار کی آن لائن لرننگ اور جدید ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ ان اسکالرشپس کا مقصد طلبہ کو روایتی تعلیم کے ساتھ ایسی عملی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جو مستقبل میں ان کے لیے Learning کے ساتھ Earning اور بہتر کیریئر کے نئے راستے کھول سکیں۔اس موقع پر فرنٹیئر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے اونر جناب رفیق صاحب اور کالج انتظامیہ نے شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کی اس تعلیمی و ڈیجیٹل کاوش کو بھرپور سراہا اور نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے اس مشن کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ دونوں اداروں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ یہ اشتراک صرف Google Career Scholarships تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مستقبل میں اسے مزید وسعت دیتے ہوئے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل ایجوکیشن، اسکل ڈویلپمنٹ اور کیریئر کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک اہم قدم! 🌐🤝ان ڈرائیو پاکستان اور ٹیک ویلی کے اشتراک سے ڈرائیورز کے بچوں کے لیے ’...
15/10/2026

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک اہم قدم! 🌐🤝

ان ڈرائیو پاکستان اور ٹیک ویلی کے اشتراک سے ڈرائیورز کے بچوں کے لیے ’’ڈیجیٹل سفر‘‘ کے نام سے مفت ڈیجیٹل سیفٹی اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق آگاہی پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت چھٹی سے دسویں جماعت تک کے 300 بچوں کو آن لائن تحفظ، ڈیجیٹل مہارتوں اور مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے تربیت دی جائے گی، تاکہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ اور پراعتماد انداز میں آگے بڑھ سکیں۔

محفوظ ڈیجیٹل ماحول، معیاری تعلیم اور روشن مستقبل — ہماری نئی نسل کے نام! 🇵🇰✨

#تعلیم

05/10/2026

شیراز محمود قریشی کمیونٹی سینٹر میں انٹرن شپ پروگرام 2026 کامیابی سے مکمل ۔۔۔مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لیے انٹرن شپ پروگرام 2026 کی تکمیل پر ایک پروقار Certificate Distribution Ceremony کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات کی محنت، سیکھنے کے جذبے اور مستقبل کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔
تقریب میں پیٹرن اِنچیف شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن عمر فاروق، ایڈیشنل کنٹرولر ہزارہ یونیورسٹی محمد سجاد، وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 ڈاکٹر بلقیس ارشاد، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2 میڈم سائمہ صادق، HOD پولیٹیکل سائنس میڈم مہوش، پروفیسر زینب ملک سمیت دیگر معزز اساتذہ اور طلباء نے خصوصی شرکت کی۔معزز مہمانوں نے Google، Tech Valley اور شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کی جانب سے نوجوانوں، بالخصوص طالبات کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اسکلز اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے مانسہرہ میں اس پلیٹ فارم کو نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین سنگِ میل قرار دیا۔
پیٹرن اِن چیف عمر فاروق کا کہنا تھا کہ شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کا بنیادی مشن یہ ہے کہ جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور سکلز کی وہ سہولیات جو پاکستان کے بڑے تعلیمی اداروں کے طلباء کو میسر ہیں، وہی مواقع مانسہرہ کے ایک عام طالب علم تک بھی پہنچائے جائیں، تاکہ وہ جدید ہنر سیکھ کر نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنی فیملی اور معاشرے کے لیے بھی ایک کامیاب اور خودمختار مستقبل تشکیل دے سکے۔
#𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬𝐃𝐞𝐯𝐞𝐥𝐨𝐩𝐦𝐞𝐧𝐭

04/10/2026

الحمدللہ! شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کے ٹیوب ویل پروجیکٹ کے تحت 26ویں ٹیوب ویل کی تکمیل، دعا اور افتتاح محلہ اویس قرنی، مانسہرہ میں آج ہوئی فاؤنڈیشن کے پیٹرن اِنچیف، عمر فاروق اور سیکرٹری جنرل عاصم محمود قریشی نے وزٹ کرکے اہل علاقہ سے ملاقات کی ، اس ٹیوب ویل کا مقصد علاقے کے ضرورت مند لوگوں کو صاف اور آسان پانی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ صرف ایک ٹیوب ویل نہیں، بلکہ کئی خاندانوں کے لیے پانی، آسانی اور زندگی کی ایک نئی امید ہے۔اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین
آئیے! اس کارواں میں شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کا حصہ بنیں، اپنے حصے کی شمع جلائیں اور مل کر خدمتِ انسانیت کے اس سفر کو آگے بڑھائیں...

پیٹرن انچیف، شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن اور CEO ٹیک ویلی عمر فاروق کی زیرِ قیادت ڈیجیٹل اسکلز اور مصنوعی ذہانت کے فروغ ک...
01/10/2026

پیٹرن انچیف، شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن اور CEO ٹیک ویلی عمر فاروق کی زیرِ قیادت ڈیجیٹل اسکلز اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کا سلسلہ جاری
ٹیک ویلی، جو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبے میں ایک نمایاں ادارہ ہے، کی جانب سے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ (TMR) ونگ، SGA&CD، حکومتِ سندھ میں کامیاب Generative AI Bootcamp کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تربیتی پروگرام میں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) اور کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) سے وابستہ مجموعی طور پر 121 سرکاری افسران نے کامیابی سے تربیت مکمل کی۔بوٹ کیمپ کے دوران افسران کو Generative AI، ورک فلو آٹومیشن، معلومات کی درستگی و اعتبار (Information Integrity) اور AI-powered Policy Analysis سمیت جدید ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال سے روشناس کرایا گیا، تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو مزید مؤثر، جدید اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ انداز میں انجام دے سکیں۔
تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے افسران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ یہ پروگرام سرکاری اداروں میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو مستقبل کے پبلک سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کے سرپرستِ اعلیٰ شیراز محمود قریشی اور ٹیک ویلی کے CEO عمر فاروق کی قیادت میں ڈیجیٹل تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور AI Skills کے فروغ کے لیے مختلف اداروں اور پروفیشنلز کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹیک ویلی کا عزم ہے کہ اداروں اور پروفیشنلز کو وہ جدید مہارتیں اور ٹیکنالوجی فراہم کی جائے جس کے ذریعے وہ AI کے دور میں کام کرنے کے نئے طریقے اپنائیں، اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کریں۔

28/09/2026

آج کے دور میں تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ ڈیجیٹل دنیا کو سمجھنا اور جدید ٹیکنالوجی کا محفوظ اور مؤثر استعمال بھی وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
اسی سوچ کے تحت شیراز محمود قریشی کمیونٹی سینٹر میں بچوں کو جدید ڈیجیٹل سکلز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے گوگل اور ٹیک ویلی کے تعاون سے "ڈیجیٹل سفر" اور "Be Internet Awesome" جیسے اہم پروگرامز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس پروگرام میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جہاں انہیں صرف ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا ہی نہیں گیا، بلکہ عملی طور پر جدید ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ خصوصی طور پر بچوں کو Chromebooks اور ان کے مختلف استعمالات سے روشناس کرایا گیا، تاکہ وہ اپنی تعلیمی ضروریات کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا کے لیے بھی خود کو تیار کر سکیں۔ اس موقع پر Google اور Tech Valley کی جانب سے آنے والی Google Certified Trainer میڈم صائمہ نے بچوں کی بہترین رہنمائی کی۔انہوں نے مختلف ماڈیولز کو انتہائی آسان اور دلچسپ انداز میں سمجھایا اور بچوں کو ایک ایک ماڈیول عملی طور پر کروایا، تاکہ سیکھنے کا عمل صرف معلومات تک محدود نہ رہے بلکہ حقیقی تجربے میں تبدیل ہو۔
پروگرام کا ایک اہم پہلو Internet Safety بھی ہے، کیونکہ ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ محفوظ رہنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
یہ صرف ایک ٹریننگ پروگرام نہیں، بلکہ ہماری نئی نسل کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کی ایک کوشش ہے۔
ان شاء اللہ شیراز محمود قریشی کمیونٹی سینٹر سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل سکلز پروگرامز کی یہ سیریز بچوں کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی مہارت، تخلیقی سوچ اور ڈیجیٹل شعور کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگی۔

پاکستانی ہاکی میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد، پی ایچ ایف اور ٹیک ویلی پاکستان میں اہم معاہدہاسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن...
24/09/2026

پاکستانی ہاکی میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد، پی ایچ ایف اور ٹیک ویلی پاکستان میں اہم معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) اور پاکستان میں گوگل کے باضابطہ مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے درمیان پاکستانی ہاکی کو جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوگئے۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی اور ٹیک ویلی پاکستان کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر فاروق نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ گوگل کے عالمی نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔

معاہدے کے تحت ٹیک ویلی پاکستان کو تین سال کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آفیشل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پارٹنر مقرر کیا گیا ہے۔

شراکت داری کے تحت پی ایچ ایف، علاقائی ہاکی ایسوسی ایشنز اور سلیکشن کمیٹیوں کے انتظامی امور کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ماضی کے میچز، کھلاڑیوں کے ریکارڈ، انتظامی دستاویزات اور دیگر اہم معلومات کو ایک مرکزی ڈیجیٹل سسٹم میں محفوظ کیا جائے گا۔

خصوصاً Digital Player Performance & Talent Database کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جس میں گراس روٹ اور کلب ہاکی سے لے کر قومی ٹیم تک کھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس اور میڈیکل ریکارڈ محفوظ کیے جائیں گے۔

معاہدے کا ایک اہم پہلو مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید اینالیٹکس کا استعمال بھی ہے۔

کوچنگ اسٹاف کو میچ فوٹیج کے تجزیے، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور حریف ٹیموں کے خلاف بہتر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹولز فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس سے کوچز کو محض مشاہدے کے بجائے ڈیٹا کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ٹیم کی حکمت عملی کا تجزیہ کرنے میں مدد مل سکے گی۔

ایم او یو کے تحت پی ایچ ایف کے منتظمین، کوچز اور اسپورٹس مینیجرز کے لیے تربیتی اور سرٹیفکیشن پروگرامز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

علاقائی ہاکی اکیڈمیوں کو کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، میچ رپورٹس اور دیگر ریکارڈز کو ڈیجیٹل انداز میں مرتب کرنے کی تربیت دی جائے گی۔

ٹیک ویلی پاکستان منصوبے کے لیے تکنیکی مشاورت، ڈیٹا منتقلی اور کوآرڈینیشن کے لیے خصوصی پروجیکٹ لیڈز بھی فراہم کرے گا۔

ڈیجیٹل تبدیلی کا فائدہ صرف انتظامی امور اور کھلاڑیوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہاکی کے شائقین بھی اس سے مستفید ہوں گے۔

منصوبے کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے میچز کے فوری نتائج, میچ کے اعدادوشمار ,پرانے میچز کا ڈیجیٹل آرکائیو,لائیو اسٹریمنگ,شائقین کے لیے بروقت اپڈیٹس جیسے اقدامات متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

17/09/2026

عمر فاروق، پیٹرن اِنچیف شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن اور CEO Tech Valley، پاکستان میں Google کے پہلے باضابطہ دفتر کے قیام کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت اور ملک کے نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے نئے مواقع کے حوالے سے بتاتے ہوئے.

16/09/2026

چٹڑ پلین: آج شیراز محمود قریشی ویلفیئر آرگنائزیشن کی خواتین رضاکار ٹیم نے فالکن انٹرنیشنل پبلک اسکول اینڈ کالج، چٹڑ پلین میں ایک مؤثر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں طلبہ کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اور اسکالرشپ کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔
اس اقدام کے تحت 25 مستحق طلبہ کو گوگل کیریئر اسکالرشپس فراہم کی گئیں، تاکہ وہ جدید ڈیجیٹل اور پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کرکے اپنے مستقبل کے لیے بہتر مواقع پیدا کر سکیں۔

Address

Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Community Center Near Faisal Fish Point, Main KKH Road, Gallah Gazikot
Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 13:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category