Carvan-E-Khidmat Foundation

Carvan-E-Khidmat Foundation

Share

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرّوبیاں

05/05/2026

الحمدللہ 🤲✨
گمنام مخیر حضرات کے تعاون سے 10 مستحق بچیوں کی شادی کے لیے فی کس 50,000 روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔
یہ صرف رقم نہیں بلکہ امید، عزت اور ایک نئے سفر کی شروعات ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام ڈونرز کے صدقات کو قبول فرمائے اور ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمین 💚

05/05/2026

Honored to be part of a remarkable gathering of 50+ NGOs in Azad Kashmir.
President Carvan-e-Khidmat Foundation, Syed Hassam ul Hassan Gillani, proudly represented the foundation and shared a vision of unity, service, and humanitarian impact.
Together, we rise to serve humanity.

30/04/2026

ایک کارواں خدمت خلق پر رواں

25/04/2026

بنیان المرصوص کے قومی پیغام صدر کاروانِ خدمت فاؤنڈیشن سید حسام الحسن گیلانی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
خدمت، اتحاد اور قربانی ہماری پہچان ہیں۔
پاکستان زندہ باد 💚 🇵🇰

Photos from Carvan-E-Khidmat Foundation's post 21/04/2026

📚✨ کتاب علم کا دروازہ ہے… اور آج ہم نے یہ دروازہ سینکڑوں بچوں کے لیے کھولا! ✨📚

آج کاروانِ خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے پیر نذیر حسین شاہ گیلانی گورنمنٹ مڈل سکول ککڑواڑہ میں ایک بامقصد اور متاثرکن ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں میں بڑی تعداد میں کتابیں اور کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

📖 اس پروگرام کا بنیادی مقصد نہ صرف تعلیمی سہولیات فراہم کرنا تھا بلکہ بچوں میں علم سے محبت، پڑھنے کا شوق اور بہتر مستقبل کی امید پیدا کرنا بھی تھا۔ کتابوں کی تقسیم کے اس کی عمل نے بچوں کے چہروں پر خوشی اور جوش کی ایک نئی روشنی بکھیر دی۔

🎓 تقریب کے مہمانِ خصوصی سوشل ویلفیئر آفیسر ظہیر اعوان اور صدر کاروانِ خدمت فاؤنڈیشن سید حسام الحسن گیلانی تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں تعلیم کو کامیابی کی کنجی قرار دیا اور بچوں کو محنت اور مستقل مزاجی اختیار کرنے کی تلقین کی۔

📚 اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے خود بچوں میں کتابیں اور کاپیاں تقسیم کیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کتنے ضروری ہیں۔

👏 طلباء اور اساتذہ کی بہترین نظم و ضبط، محنت اور کارکردگی کو سراہا گیا، جبکہ قابل طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات اور خصوصی اسکالرشپ پروگرام کا اعلان بھی کیا گیا، جو ان کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

🏫 ہیڈ ماسٹر نوشاد احمد، مدرس سید اکمل علی گیلانی، اساتذہ اور طلباء نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کاروانِ خدمت فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

🌱 یہ صرف کتابوں کی تقسیم نہیں، بلکہ ایک روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔

🤝 آئیے! ہم سب مل کر اس مشن کا حصہ بنیں اور ہر بچے تک تعلیم کی روشنی پہنچائیں۔

📢 Join Us | Support Us | Donate Now

20/04/2026

ایک کارواں خدمت خلق پر رواں
📚 Books Distribution Ceremony
✨ Education Support Program
🌟 علم بانٹیں اور بچوں کا مستقبل روشن بنائیں
🏫 پیر سید نذیر حسین شاہ گیلانی
گورنمنٹ مڈل اسکول ککڑواڑہ، جہلم ویلی
📅 Tuesday, 21 April
🤝 Organized by:
Carvan E Khidmat Foundation ®

10/04/2026

صدر کاروانِ خدمت فاؤنڈیشن سید حسام الحسن گیلانی۔

02/04/2026

مظفرآباد میں امید کی ایک نئی کرن ✨
Carvan-e-Khidmat Foundation کا منفرد اقدام،
جہاں یتیم اور معذور بچوں کو مفت کمپیوٹر سکلز سکھائی جا رہی ہیں 💻
Carvan-e-Khidmat Institute of Information Technology
صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے 🌟
📍 مقام: Muzaffarabad (اپر اڈا)
یہ صرف تعلیم نہیں…
یہ کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ ہے ❤️
🤝 آئیں! اس نیکی کے مشن کا حصہ بنیں
آپ کا چھوٹا سا تعاون کسی کا بڑا سہارا بن سکتا ہے

02/04/2026

💔 ایک دل ہلا دینے والا واقعہ…

مظفرآباد سے ایک ایسے مریض کا کیس موصول ہوا جس کا کوئی بیٹا نہیں…
برین ہیمرج کی وجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھا، اور ادویات کے لیے بھی پیسے موجود نہیں تھے… 😔

ایسے مشکل وقت میں اللہ نے اپنے نیک بندوں کے دلوں میں رحم ڈال دیا…
الحمدللہ! مخیر حضرات کے تعاون سے مریض تک ادویات کے لیے رقم پہنچا دی گئی 🤲

یہی انسانیت ہے…
یہی اصل نیکی ہے… ❤️

اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین 🤍

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Muzaffarabad
13100