29/10/2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی عائد۔ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کیلئے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی۔ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار۔ "سیف ڈرون یوزیج کمیٹی" کی تحریری اجازت سے زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہو گا؛ نوٹیفکیشن جاری