Jamati Sahiwal

Directions

Jamati Sahiwal `وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ`

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی، محمد جاوید قصوری سے مشاورت، جماعتی مصالح او...
27/10/2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی، محمد جاوید قصوری سے مشاورت، جماعتی مصالح اور ارکانِ جماعت کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے، طیب محمود بلوچ صاحب کو یکم نومبر 2026ء سے 31 اکتوبر 2028ء تک، آئندہ دو سال کے لیے امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال مقرر کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ اس تقرری کو جماعت اسلامی کے لیے خیر و برکت، استحکام اور کامیابی کا ذریعہ بنائے، اور طیب محمود بلوچ صاحب کو اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ تمام ذمہ داران کو استقامت، اخلاص اور ثابت قدمی عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین!

#ساہیوال

25/09/2026
آج منصورہ مسجد کے باہر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان مل گئے کہنے لگے" آجائیں چائے پیتے ہیں"،ہم ان کے دفتر میں بیٹھ...
24/09/2026

آج منصورہ مسجد کے باہر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان مل گئے کہنے لگے" آجائیں چائے پیتے ہیں"،ہم ان کے دفتر میں بیٹھ گئے- جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے سربراہ سے اگر آپ ملنا چاہتے ہیں تو ان کے ہیڈ کوارٹر(منصورہ) کی مسجد میں چلے جائیں اگر امیر جماعت لاہور میں موجود ہوں تو ضرور نماز میں آپ کی ان سے ملاقات ہوجائے گی- ہماری گپ شپ شروع ہوئی تو میں نے ان سے پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پر جماعت پر ہونے والی تنقید بارے پوچھا- کہنے لگے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم پٹرولیم لیوی جیسے ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے کی تحریک چلارہے اس سے پی ٹی آئی ،ن لیگ،پیپلزپارٹی کے کارکنان سمیت پورے پاکستان کے عوام کو فائدہ ہوگا- حافظ صاحب نے بتایا کل لاہور میں جلسہ عام کرنے جارہے ان کی باتوں سے میں نے محسوس کیا اپنے احتجاج کو موخر کرکے انہوں نے اپنے کارکن کو پی ٹی آئی 27 ستمبر کے احتجاج کا ایندھن بننے سے بچا لیا- وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ان سے درخواست کی کہ وہ ملک واپسی پر ان سے ملیں گے تب تک احتجاج موخر کردیں-انہوں نے یہ مان کر حکومت پر اخلاقی پریشر بھی بڑھا لیا ہے ساتھ ہی ساتھ وہ عوام کو باور کروانے میں کامیاب ہورہے ان کی تحریک عوامی مطالبے پر ہے جبکہ باقی جماعتیں صرف اپنے لیڈروں کے لیے احتجاج کرتی ہیں- ملاقات میں جماعت اسلامی،حکومت، پی ٹی آئی حوالے سے میمز کا ذکر ہوا تو وہ مسکرائے کہ لوگ دلچسپ میمز بنا رہے اس سے بھی پٹرولیم لیوی تحریک کی آگاہی بڑھے گی- میرا یہ تاثر ہے حافظ صاحب پٹرولیم لیوی خاتمے کی تحریک کو ٹیسٹ میچ کے طور پر دیکھ رہے انہیں اندازہ ہے یہ میچ مشکل اور طویل ہونے والا ہے- اسی لیے انہوں نے لاہور میں 30 دن سے زائد دھرنا دیا، ایک ہی دن میں خیبر پختونخواہ میں بڑے جلسے کیے- میڈیا ہائپ بنانے میں کامیاب رہے شاید وہ اپنے کارکنان کو طویل جنگ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔۔!

فرخ وڑائچ

24/09/2026

Hafiz Naeem ur Rehman

20/09/2026

پچیس کروڑ انسانو!

پچیس کروڑ انسانو! زندگی سے بیگانو!
صرف چند لوگوں نے، حق تمہارا چھینا ہے

خاک ایسے جینے پر، یہ بھی کوئی جینا ہے
دیکھتے ہی جاؤ گے، ہوش میں نہ آؤ گے

اٹھ کے درد مندوں کے،صبح و شام بدلو بھی
جس میں تم نہیں شامل، وہ نظام بدلو بھی

دوستوں کو پہچانو
دشمنوں کو پہچانو
پچیس کروڑ انسانو!

پاکپتن چوک ساھیوال
خطاب حافظ نعیم الرحمن صاحب
1 بجے دوپہر

[ سپر لانگ مارچ 20 ستمبر 2026ء ]

اختلاف کیجیے، مگر انصاف کے ساتھجماعتِ اسلامی کے بارے میں بعض لوگ ایسی گفتگو کرتے ہیں جس میں تنقید سے زیادہ تعصب، غصہ اور...
24/08/2026

اختلاف کیجیے، مگر انصاف کے ساتھ

جماعتِ اسلامی کے بارے میں بعض لوگ ایسی گفتگو کرتے ہیں جس میں تنقید سے زیادہ تعصب، غصہ اور الزام نظر آتا ہے۔ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے، لیکن کسی جماعت یا اس کے کارکنان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انصاف، تحقیق اور اخلاق کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔

جماعتِ اسلامی سے اختلاف کرنے والوں سے صرف اتنی گزارش ہے کہ تنقید ضرور کریں، مگر دلیل کے ساتھ۔ کسی فرد کی غلطی کو پوری جماعت کی پالیسی قرار دینا، سنی سنائی باتوں کو حقیقت بنا کر پیش کرنا، یا بغیر تحقیق کے الزامات لگانا کسی بھی سنجیدہ معاشرے کے لیے مناسب رویہ نہیں۔

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے اپنی تحریروں میں بارہا اس بات پر زور دیا کہ دعوت، سیاست اور اجتماعی جدوجہد میں اخلاق، اصول اور حق بات بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کی فکر کا ایک نمایاں پہلو یہ تھا کہ انسان کو جذبات کے بجائے دلیل، کردار اور اصول کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیے۔

ہمیں بھی یہی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اگر جماعتِ اسلامی کی کسی پالیسی، فیصلے یا کارکن سے اختلاف ہے تو کھل کر اختلاف کریں، سوال اٹھائیں اور دلیل پیش کریں۔ لیکن ذاتی حملوں، گالم گلوچ اور بے بنیاد الزامات سے نہ حق مضبوط ہوتا ہے اور نہ معاشرہ بہتر بنتا ہے۔

جماعتِ اسلامی کے حامیوں کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ تنقید کا جواب اسی زبان میں نہ دیں جس زبان میں تنقید کی گئی ہو۔ کردار کا اصل امتحان یہی ہے کہ انسان مخالف کے ساتھ بھی انصاف کرے۔

اختلاف رہے، نظریات مختلف ہوں، سیاسی راستے جدا ہوں، مگر گفتگو میں شائستگی اور دل میں انصاف باقی رہنا چاہیے۔ کیونکہ کسی جماعت کی اصل پہچان صرف اس کے نعروں سے نہیں بلکہ اس کے کارکنوں کے کردار، اخلاق اور عمل سے ہوتی ہے۔

تنقید دلیل سے کیجیے، اختلاف اصول سے کیجیے، اور فیصلہ انصاف سے کیجیے۔ یہی ایک مہذب معاشرے کی علامت ہے۔

20/08/2026

Address

Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamati Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share