01/06/2026
پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن اور بزمِ حیات ادب سرگودھا پاکستان کے اشتراک سے معروف پنجابی شاعر اسماعیل ارشد کے نام شام کے سلسلہ میں ایک ادبی نشست ادبی بیٹھک سرگودھا آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت حاجی محمد حیات بھٹی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ضلع خوشاب کے سماجی رہنما رائے قلب عباس تھے۔ پروگرام کے منتظمین عاشق حسین راہی، اعجاز راج اور اسد اللہ اسد تھے، اور پنجاب بھر سے شعرائے کرام نے شرکت کی۔ آخر میں صدر بزمِ حیات ادب عاشق حسین راہی نےسرگودھا آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا۔
30/05/2026
Punjab Council of the Arts
23/05/2026
Sargodha Arts Council, in collaboration with *Orange Arts Media Network*, proudly presented the stage drama *Chaar Diwari*.
The play highlighted powerful themes of society, family, and resilience, keeping the audience engaged from start to finish. A big thank you to the cast, crew, and everyone who made this evening memorable.
18/05/2026
*Punjab Council of the Arts, Sargodha Division* in collaboration with *Orange Art Media Network*
*Presents*
*STAGE DRAMA: CHAAR DIWARI*
📅 *Date:* 22nd May 2026
⏰ *Time:* 8:00 PM
📍 *Venue:* Arts Council Auditorium, Sargodha
🎟️ *Entry:* FREE for everyone
Join us for an evening of powerful storytelling, emotion, and live theatre.
Don’t miss it – bring your family and friends!
16/05/2026
’’ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں‘‘ فیسٹول اختتام پذیر، تقریری مقابلوں میں طلبہ و طالبات کی شاندار شرکت۔
ارم حامد حمید ممبر قومی اسمبلی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
سرگودھا (16 مئی 2026) پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا کے زیر اہتمام ’’ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں‘‘ کے عنوان سے جاری تین روزہ فیسٹول کا آخری روز تقریری مقابلہ جات کے انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور خواتین کے معاشرتی کردار، تعلیم، خودمختاری اور قومی ترقی میں خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ ارم حامد حمید تھیں، جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم کے فروغ اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
مہمانِ خصوصی نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں جبکہ شرکاء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریری مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن معیز عرفان، دوسری پوزیشن مہرین سید جبکہ تیسری پوزیشن احسن عباس نے حاصل کی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے فیسٹول کو خواتین کے حقوق، شعور اور مثبت معاشرتی اقدار کے فروغ کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔